اورنج چکن

(9853 وِیوز)

اورنج چکن ایک شاندار ڈش ہے جس کا کھٹا میٹھا مزہ آپ کا دل جیت لے گا۔ یہ عام فرائڈ چکن سے ذرا منفرد ڈش ہے، جسکا کھٹاس بھرا ذائقہ مختلف ساسز اور اورنج جوس میں میرینیٹ کر کے حاصل کیا جاتا ہے۔ اس ڈش کو آپ ایپیٹائزر کے طور پر بھی کھا سکتے ہیں یا پھر مین کورس کے طور پر سرو کرنے کے لیے چاول اور پیٹا بریڈ کے ساتھ پیش کرنا بہترین انتخاب ثابت ہوگا۔

  • درمیانی
  • 2 افراد
  • 30 Mins
  • 3 Likes

اجزاء

    • چکنآدھا کلو
    • سویا ساس3 کھانے کے چمچ
    • اورنج جوس2 کھانے کے چمچ
    • مکئی کا آٹا2 کھانے کے چمچ
    • نمکحسب ذائقہ
    • کالی مرچحسب ذائقہ
    • تیل3 کھانے کے چمچ
    • اورنج جوس¾ کپ
    • سویا ساس2 کھانے کے چمچ
    • سرکہ2 کھانے کے چمچ
    • تیریاکی ساس2 کھانے کے چمچ
    • چینی2 چائے کے چمچ
    • مکئی کا آٹا2 کھانے کے چمچ

ترکیب

  • ایک پیالے میں چکن لیں ، اس میں سویا ساس ،اورنج جوس، کارن فلور، نمک اور کالی مرچ شامل کرلیں۔
  • اب تمام اجزاء کو اچھی طرح سے مکس کریں اور 30 منٹ کے لیے ایک طرف رکھ دیں۔
  • اب گریوی کے لیے ایک پین میں تیل ڈال کر گرم کریں، اب اس میں مسالہ لگی مرغی کے ٹکڑے شامل کریں اور گوشت گل جانے تک بھونیں۔
  • اب اس میں اورنج جوس ، سویا ساس ، سرکہ ، تیریاکی ساس، چینی اور کارن فلور شامل کریں۔
  • اب تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں اور دس منٹ تک پکائیں،جب تک کہ گریوی گاڑھی نہ ہوجائے۔
  • شانداراورنج چکن تیار ہے،اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں اور نیچے کمنٹس سیکشن میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)