دنیا بھر سے منتخب منفرد اور مزیدار کھانے

دنیا بھر سے منتخب منفرد اور مزیدار کھانے

دنیا بھر سے منتخب منفرد اور مزیدار کھانے


اگر آپ نت نئے کھانوں کے شوقین ہیں اور دنیا بھر میں کھائے جانے والے انوکھے ذائقوں سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو فوڈ ٹریبیون آپ کے لئے لے کے آیا ہے بہترین، منفرد اور لاجواب کھانوں کی ایک وسیع فہرست جس میں دنیا بھر سے انوکھے اور بے مثال پکوان شامل ہیں۔ ہم آپ کو نت نئے اور بہترین ذائقوں سے روشناس کرانے کا عزم رکھتے ہیں اسی سلسلے میں ہم نے خاص آپ کے لئے مختلف ممالک کے قدیم، روایتی اور جدید کھانوں کا انتخاب کیا ہے۔ کھانا انسان کی بنیادی ضرورت ہے اور اچھا کھانا آپ کو صحت و توانائی دینے کے ساتھ ساتھ آپ کی طبیعت اور مزاج کو بھی خوشگوار کردیتا ہے، کسی بھی ملک کا کھانا وہاں کی تہذیب و ثقافت کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس لئے ہمیں یقین ہے کہ ہمارا انتخاب آپ کو پسند آئے گا اور آپ دنیا کے مختلف ممالک میں کھائے جانے والے بہترین کھانوں سے لطف اندوز ہونا چاہیں گے۔ ذیل میں ہم آپ کے لئے ایسے ہی کچھ لاجواب کھانوں کی فہرست درج کر رہے ہیں جنہیں کھانا آپ کے لئے ایک شاندار تجربہ ہوسکتا ہے۔    

1. شک شُکا
شک شُکا ایک مشہور و معروف عربی پکوان ہے جو انڈوں کو ٹماٹر کے گودے اور مسالوں کے آمیزے میں ملا کر پکانے سے بنتا ہے۔ سلطنتِ عثمانیہ کی اس خاص ڈش کو شمالی افریقہ میں بھی ذوق و شوق سے کھایا جاتا ہے۔ کئی ممالک میں اسے توانائی بھرے ناشتے کے طور پر بھی پسند کیا جاتا ہے تاہم اسے دوپہر یا رات کے کھانے میں بھی کھایا جاتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ اس منفرد اور لاجواب کھانے کو ضرور ٹرائی کریں گے۔  


2چکن ساٹے۔ 
انڈونیشین کھانوں میں خصوصیت  کی حامل ایک منفرد، مزے دار اور شاندار ڈش جسے مرغی کی بغیر ہڈی کی بوٹیوں کو تنکوں میں پرونے کے بعد تیل میں فرائی کرکے بنایا جاتا ہے۔ یہ پکوان جنوب مشرقی ایشیا میں بھی یکساں مقبولیت کا حامل ہے، ملائیشیا، سنگا پور، تھائی لینڈ اور ویت نام میں بھی اسے بہت شوق سے کھایا جاتا ہے، خوشبو دار اور لذیذ چکن ساٹے اپنے ذائقے میں منفرد اور اشتہا انگیز پکوان ہے جسے دوپہر یا رات کے کھانے میں کھایا جاتا ہے۔ امید ہے آپ بھی اس لاجواب پکوان سے لطف اندوز ہونا پسند کریں گے۔


3. کیبڈا
کیبڈا بکرے کی کلیجی اور تیکھے مسالوں کے امتزاج سے بنی یمن کی ایک مقبول ترین ڈش ہے جسے مقامی افراد میں ناشتے میں کھانے کا رواج ہے تاہم اسے دن کے کسی بھی پہر میں کھایا جا سکتا ہے۔ اسے گرم نان کے ساتھ کھائیں یا چاولوں کے ساتھ مزے اڑائیں یہ ہر صورت میں لذتِ کام و دہن کے لئے بہترین ہے۔ بعض افراد اسے سینڈوچ میں رکھ کر بھی کھاتے ہیں۔ یہ ایک ایسی ڈش ہے جسے کئی طریقوں سے کھایا جاتا ہے۔ کھانے میں لذیذ اور بنانے میں آسان کیبڈا کو آج ہی گھر پر پکائیں اور اپنے پیاروں کو کھلائیں۔  


4. حمس
مشرقِ وسطیٰ کا صحت اور توانائی بخش مزے دار پکوان جس میں شامل چنے، زیتون اور لیموں کا ذائقہ آپ کی طبیعت کو ہشاش بشاش کر دیتا ہے، اس روایتی پکوان کا ماخذ تیرھویں صدی عیسوی میں جا کر مشرقِ وسطیٰ سے ملتا ہے، تہذیب و تمدن کے پھیلائو کے ساتھ یہ پکوان بھی مشرقِ وسطیٰ سے نکل کر دنیا بھر میں مقبول ہوا۔ توانائی سے بھرپور اس روایتی اور مقبول ترین پکوان کو خشک ڈبل روٹی یا خمیری روٹی کے ساتھ کھایا جاتا ہے اس کا منفرد اور لاجواب مزہ آپ کو مدتوں یاد رہے گا۔ ہمارا مشورہ ہے کہ اس مزیدار پکوان کو ضرور ٹرائی کریں۔ 


5. تھائی ریڈ چلی چکن
جنوب مشرقی ایشیا کی مقبول اور مزے دار کٹھے میٹھے تیکھے اور منفرد ذائقے سے لبریز ڈش جس میں شامل کئی طرح کے ذائقوں کا بہترین امتزاج آپ کے کھانے کو شاندار بناتا ہے، اوئسٹر ساس، تھائی ریڈ چلی پیسٹ اور لیموں کا ذائقہ اس پکوان کو منفرد اور لاجواب بناتا ہے، اس مزے دار پکوان کو دوپہر کے کھانے یا عشایئے میں چاولوں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ آپ اس خاص پکوان کو ضرور کھانا پسند کریں گے۔
ایک بار آپ نے ان منفرد اور منہ میں پانی لانے والے مزیدار پکوانوں کو کھالیا تو یہ آپ کے لئے ایک انوکھا اور یادگار تجربہ ہوگا اور آپ کا دل اس طرح کے مزید نرالے اور مزیدار کھانے کھانا چاہے گا۔

تو آئیے اور اپنے باورچی خانے کا جائزہ لیجئے کہ ان بے مثال کھانوں میں سے آپ کیا کیا بنا سکتے ہیں کیونکہ دنیا بھر سے منتخب منفرد اور مزیدار کھانے آپ کی توجہ کے منتظر ہیں۔ 

null

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں