چکن ساٹے

(13237 وِیوز)

انڈونیشین کھانوں میں خصوصیت کی حامل ایک مزے دار اور شاندار ڈش جسے مرغی کی بغیر ہڈی کی بوٹیوں کو تنکوں میں پرو کر تیل میں فرائی کرکے بنایا جاتا ہے۔ یہ پکوان جنوب مشرقی ایشیا میں بھی یکساں مقبول ہے، ملائیشیا، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویت نام میں اسے بہت شوق سے کھایا جاتا ہے، خوشبو دار اور لذیذ چکن ساٹے اپنے ذائقے میں منفرد اور اشتہا انگیز پکوان ہے جسے دوپہر یا رات کے کھانے میں کھایا جاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 6 افراد
  • 25 Min
  • 6 Likes

اجزاء

    • مرغی کی بوٹیاں بغیر ھڈی کے۔ ایک کلو گرام
    • پسی ہوئی سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
    • پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    • نمک حسب ذائقہ
    • تیل تلنے کے لیے
    • تیل ایک کھانے کا چمچ
    • لہسن چھوٹا چھوٹا کٹا ہوا ایک چائے کا چمچ
    • تھائی چلی پیسٹ دو کھانے کے چمچ
    • پینیٹ بٹر ایک کپ
    • پانی ایک کپ
    • چکن پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • پسی ہوئی ہلدی آدھا چائے کا چمچ
    • بھوری شکر ایک کھانے کا چمچ
    • پسی ہوئی کالی مرچ آدھا کھانے کا چمچ
    • پسی ہوئی سفید مرچ آدھا کھانے کا چمچ
    • کوکونٹ ملک ¾ cup

ترکیب

  • مرغی کی بغیر ہڈی کے بوٹیوں کو ایک پیالے میں ڈال کراس میں پسی ہوئی سفید مرچ، نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ ملائیں اور اچھی طرح مکس کریں تاکہ مسالا اس میں رچ بس جائے اس کے بعد اسے ایک گھنٹے کے لئے میرینیٹ کرنے کے لیے رکھ دیں۔
  • اب چکن کی بوٹیوں کو بانس یا لکڑی کے تنکوں میں پرو لیں۔
  • اب ایک فرائنگ پین میں درمیانی آنچ پر تیل گرم کریں، پھر اس میں تنکوں میں پروئی ہوئی بوٹیوں کو فرائی کریں، ہر سائیڈ کو 5 منٹ تک فرائی کریں تاکہ اس کی رنگت سنہری مائل بھوری ہوجائے۔ اس کے بعد اسے ایک طرف رکھ دیں۔
  • چٹنی بنانے کے لیے فرائنگ پین میں تیل گرم کریں پھر اس میں کٹا ہوا لہسن ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں تھائی چلی پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں پینیٹ بٹر اور پانی ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں تاکہ وہ اس میں تحلیل ہوجائے۔
  • اب اس میں چکن پائوڈر، پسی ہوئی ہلدی اور بھوری شکر ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں۔
  • اب اس میں پسی ہوئی کالی مرچ، سفید مرچ اور کوکونٹ مِلک ڈال کر مزید پھینٹیں۔
  • اب مرغی کی بوٹیوں کو تنکوں سے اتار کر اس میں ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اشتہا انگیز اور مزے دار چکن ساٹے تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)