تھائی ریڈ چلی چکن

(14256 وِیوز)

جنوب مشرقی ایشیا کی مقبول اور مزے دار کٹھے میٹھے تیکھےذائقےسےلبریز ڈش جس میں شامل ذائقوں کا بہترین امتزاج آپ کے کھانے کو شاندار بناتا ہے، اس مزے دار پکوان کو دوپہر کے کھانے یا عشایئے میں چاولوں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 5 افراد
  • 30 Min
  • 9 Likes

اجزاء

    • مرغی کی بوٹیاں، بغیر ھڈی کی ایک کلو گرام
    • سفید مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
    • نمک حسب ذائقہ
    • مکئی کا آٹا ایک کپ
    • میدہ ایک کپ
    • انڈا ایک عدد
    • خوردنی تیل ایک کھانے کا چمچ
    • تھائی لال مرچ کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
    • جھینگے کی چٹنی ایک کھانے کا چمچ
    • تھائی لال کری پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • چینی ایک چائے کا چمچ
    • لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ
    • تازہ دھنیا کٹا ہواحسبِ ذوق سجاوٹ کے لیے

ترکیب

  • چکن کو میری نیٹ کرنے کے لیے ایک بڑے پیالے میں مرغی کی بغیر ہڈی کی بوٹیاں، پسی ہوئی سفید مرچ، نمک، مکئی کا آٹا، میدہ اور انڈا ڈالیں اور اچھی طرح ملا کر سب کو یک جان کرلیں۔
  • اب ایک برتن میں تیل کو اچھی طرح گرم کریں اور اس میں میرینیٹ کئے ہوئے چکن کو تل کر خوب سنہری کرلیں۔
  • اب ایک فرائنگ پین میں تیل کو درمیانے درجے کی آنچ پر گرم کریں اور اس میں کُٹی ہوئی سرخ مرچ، جھینگے کی چٹنی اور تھائی لال کری پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھونیں، جب اچھی طرح بھون چکیں تو اس میں پانی ڈال کر پتلا کرلیں۔
  • اب اس میں چینی، لیموں کا رس اور فرائی کیا ہوا چکن ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اسے تازہ کٹے ہوئے دھنیے سے سجائیں اور چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔
  • مزے دار تھائی ریڈ چلی چکن تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟