کیبڈا

(26258 وِیوز)

کیبڈا بکرے کی کلیجی اور مسالوں کے امتزاج سے بنی یمن کی ایک مقبول ترین ڈش ہے جسے مقامی افراد میں ناشتے میں کھانے کا رواج ہے تاہم اسے دن کے کسی بھی پہر میں کھایا جا سکتا ہے۔ اسے گرم نان کے ساتھ کھائیں یا چاولوں کے ساتھ مزے اڑائیں، بعض افراد اسے سینڈوچ میں رکھ کر بھی کھاتے ہیں۔ یہ ایک ایسی ڈش ہے جسے کئی طریقوں سے کھایا جاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 30 Min
  • 5 Likes

اجزاء

    • ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ
    • ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
    • کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    • الائچی آدھا چائے کا چمچ
    • ہلدی، پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • تیل چھ سے سات کھانے کے چمچ
    • پیاز ایک سے دو عدد
    • ٹماٹر ایک سے دو عدد
    • بکرے کی کلیجی آدھا کلو گرام
    • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • کیچپ ایک کھانے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • شملہ مرچ ایک سے دو عدد
    • ہری مرچیں ایک سے دو عدد
    • لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
    • ہرا دھنیا سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک بلینڈر میں ثابت دھنیا، زیرہ، کالی مرچ، الائچی اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں تاکہ اس کا پائوڈر بن جائے۔
  • اب ایک بڑے برتن میں تیل گرم کریں اس میں پیاز ڈال کر برائون ہونے تک بھونیں پھر اس میں ٹماٹر ڈالیں اور 5 منٹ تک اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں بکرے کی کلیجی ڈال کر 5 منٹ تک اچھی طرح مکس کریں
  • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور 2 منٹ تک بھونیں۔
  • اب اس میں کیچپ ڈالیں، بھونیں اور پہلے سے بلینڈ کرکے رکھا ہوا مسالہ اور نمک ڈال دیں اور تمام آمیزے کو اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اسے ڈھک کر 15 سے 20 منٹ تک دم دے دیں۔
  • اب اس میں کٹی ہوئی شملہ مرچ ڈال کر بھونیں اور پھر کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں لیموں کا رس ڈالیں اور مزیدبھونیں۔
  • اب اس کے اوپر تازہ ہرا دھنیا چھڑک کر سجالیں۔
  • مزیدار کیبڈا تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (2)