رات کے کھانے کے7 آئیڈیاز جنہیں آپ اس ہفتے آزما سکتے ہیں۔

رات کے کھانے کے7 آئیڈیاز جنہیں آپ اس ہفتے آزما سکتے ہیں۔

رات کے کھانے کے7 آئیڈیاز جنہیں آپ اس ہفتے آزما سکتے ہیں۔

اگر آپ اس الجھن کا شکار ہیں کہ اس ہفتے کے لیے اپنے کھانے کے مینیو کو  کس طرح  ترتیب دیں تو پھر آپ کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ کیونکہ ہم نے رات کے کھانے کے لیے سات لذیذ اور شاندار تراکیب ترتیب دی ہیں جو آپ اس ہفتےٹرائی کرسکتے ہیں۔ چائنیز فوڈ سے لے کر دیسی بریانی تک، ہمارے پاس ہر ایسی چیز کی ترکیب موجود ہے جسے آپ رات کے کھانے کے لیے تیار کرسکتے ہیں۔

ہم نے آپ کے لیے سات آسان تراکیب ڈھونڈ نکالی ہیں جو آپ کے ڈنر کے لیے کیا بنایا جائے کی روز مرہ کی مشکل  حل کردیں گی۔ ہم نے اس فہرست میں مرغی سے لے کر سی فوڈ اور پاستا تک ہر چیز شامل کی ہے ۔ بنا کسی پیچیدگی اور مشکل کے آسانی سے تیار ہوجانے والی ان تراکیب میں ہر کسی کی پسند کے مطابق کچھ نہ کچھ موجود ہے۔
اس ہفتے کی اپنے ڈنر کے مینوکی ترتیب آپ فوڈ ٹریبیون پر چھوڑ دیں !

اورنج چکن:
اگر آپ عام روایتی اور اپنے معمول کے کھانوں کی تراکیب سے ہٹ کر کچھ مختلف  ٹرائی کرنا چاہتے ہیں تو اورنج چکن خاص آپ کے لیے ہی ہے۔ اورنج چکن ایک شاندار ڈش ہے، جو کھٹے میٹھے ذائقے کا شاندار امتزاج ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس کا مزہ آپ کا دل جیت لے گا۔ یہ عام فرائیڈ چکن سے ذرا منفرد ڈش ہے، اس کا کھٹاس بھرا ذائقہ مختلف ساسز اور اورنج جوس میں میرینیٹ کر کے حاصل کیا جاتا ہے۔ یہ ترکیب آپ کے ڈنر کا لطف دوبالا کردے گی۔
اس اورنج چکن کی ترکیب  کو ابھی ٹرائی کریں !



بمبئی بریانی :
یہ ایک بہترین اور پورے  جنوب اور مشرقی ایشیا کی شاندار اور مقبول چاول کی ڈش ہے۔ بریانی تقریبا ہر شخص کی ہی پسندیدہ ہے جبکہ برصغیر میں  بریانی بے شمار طریقوں سے بنائی جاتی ہے۔ بمبئی بریانی چٹورے لوگوں میں سب سے زیادہ  مشہور ہے۔ خاص مسالہ جات، چکن اور چاولوں کو ملا کر تیار کی جانے والی یہ مزیدار ڈش سب کے منہ میں پانی لے آتی ہے۔ اسے رائتے اور سلاد کے ساتھ سرو کرنا بہترین انتخاب ثابت ہوتا ہے۔
بمبئی بریانی کی ترکیب کو ایک بار ضرور آزمائیں۔



جنجر پرانز /ادرک والے جھینگے :
اگر آپ ڈنر کے لیے معمول کے مطابق چکن سے ہٹ کر کچھ منفرد او نیا بنانا چاہ رہے ہیں تو ان لذیذ ادرک والے جھینگوں کو ایک موقع ضرور دیں۔۔ یہ آپ کے روایتی سمندری کھانوں میں جدت اور مزیدار ذائقے کی جانب ایک اور قدم ہے، تازہ جھینگوں کو ادرک اور مسالوں میں تیار کیا جاتا ہے جو اس پکوان کو لاجواب اور انوکھا ذائقہ دیتا ہے۔ اس بہترین ڈش کو چاولوں کے ساتھ کھائیں اور مزے اڑائیں۔



چکن تکہ ہانڈی :
شاندار ذائقوں سے بھرپور بغیر ہڈی والی چکن کی بوٹیوں سے بنی ہانڈی کون پسند نہیں کرتا۔؟ 
چکن تکہ برصغیر کے پکوانوں کا سب سے مشہور ذائقہ ہے، جسے سب انتہائی رغبت سے کھاتے ہیں۔ اب ، اگر آپ ان دونوں ذائقوں کو یکجا کردیں تو اس سے اچھا اور کیا ہوگا؟
چکن تکہ ہانڈی کو پکانا انتہائی آسان ہے آپ اسے گھر پر بہت آسانی سے اور کم وقت میں بنا سکتے ہیں۔اسے نان اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں اوراس اشتہا انگیز چکن تکہ ہانڈی کی ترکیب سے لطف اندوز ہوں۔



دال مکھنی :
اگر آپ رات کے کھانے میں گوشت کھانے کے خواہش مند نہیں ہیں اور سبزی یا دال سے بنا کچھ کھانا چاہتے ہیں تو یہ لذت انگیز دال کی ڈش وہی ہے جسکی آپ کو تلاش ہے۔ ہمیں توقع ہے کہ یہ آپ کے لیے ایک بہترین آپشن ثابت ہوگی۔ مہکتے ہوئے کریمی ذائقے سے بھرپور یہ ڈش لذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ غذائیت بخش بھی ہے۔ مزے دار دال مکھنی کو چپاتی یا گرم گرم نان کے ساتھ کھائیں۔



شیزوان چکن :
رات کے کھانے کے لیے یہ چائنیزآپشن بھی ایک بہترین آئیڈیا ہے۔ اگر آپ چٹ پٹے اور چٹخارے دار ذائقوں کے شوقین ہیں تو مختلف مسالوں اور سبزیوں سےتیار کردہ یہ پکوان آپ کے لیے ہی ہے۔ یہ ڈش ان دونوں چیزوں کا شاندارامتزاج ہے۔ مسالے دار شیزوان چکن کو آپ سادہ اُبلے ہوئے چاول، یا پھر ویجی ٹیبل فرائیڈ رائس کے ساتھ  کھائیں اس منفرد پکوان کا ذائقہ آپکا دل للچا دے گا۔



کریمی فجیتا پاستا :
 یہ ایک نہایت ہی اچھا اور بہترین  آئیڈیا ہے جس کا کا انتخاب آپ ڈنر کے لیے کرسکتے ہیں۔ ون پاٹ ونڈر کہلانے والی یہ کریمی فجیتا پاستا ایک لذت بھری، شاندار ڈش ہے۔ یہ سبزیاں، مسالا جات اور موزریلا چیز کا مرکب ہے۔ اس میں ان تمام چیزوں کا منفرد مزہ آپ کو ایک ہی جگہ مل جائے گا۔ مزیدار ذائقوں سے بنی یہ کریمی فجیتا پاستا کی ترکیب آپ کے دسترخوان کی رونق بڑھا دے گی، اور سب ہی کا دل جیت لے گی۔ اسے ہر کوئی پسند کرے گا اور شوق سے کھانا چاہے گا۔۔



یہ سارے کھانے مختلف ہیں اور ان میں ورائٹی موجود ہے تاکہ آپ ہر دن کے لیے ایک الگ آپشن  کا انتخاب کرسکیں۔
 فوڈ ٹریبیون کی ان تراکیب کو اپنے ڈنر کے لیے منتخب کریں۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ مزید انوکھے اور لذیذ کھانوں کی تراکیب جاننے کے لیے ہمارے پاس ضرور آئیں گے۔
 

null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں