ایسے 5 مزیدار اسنیکس جو پی ایس ایل 2020 کا مزہ دوبالا کریں گے۔

ایسے 5 مزیدار اسنیکس جو پی ایس ایل 2020 کا مزہ دوبالا کریں گے۔

ایسے 5 مزیدار اسنیکس جو پی ایس ایل 2020 کا مزہ دوبالا کریں گے۔

سال کا وہی خاص وقت دوبارہ آگیا ہے جس سے آپ نے گزشتہ سال بھی بے حد لطف اٹھایا تھا۔  ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 نے انٹری دے دی ہے اور وہ بھی پہلے سے بڑے اور بہتر انداز میں۔ 

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (ایچ بی ایل پی ایس ایل 5) کا میلہ سج چکا ہے۔ ملک بھر میں ایک بار پھر کرکٹ کے جشن  کا آغاز ہوگیا ہے۔ شائقین کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر ہے۔ کرکٹ کے چاہنے والے اپنے اپنے ٹی وی کے سامنے جم کر بیٹھے دکھائی دیتے ہیں، اور جب ان کے پسندیدہ کھلاڑی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھکے چوکے لگاتے ہیں تو ان کی خوشی  دیدنی ہوتی ہے۔ کرکٹ کے یہ شائقین اسکرین پر چلتے میچ میں محو ہو کر خوب ہلہ گلہ اور چیخ و پکار کر کے اپنی مسرت کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ پی ایس ایل پاکستانیوں کی اسپورٹس کمیٹی کا ایک بہت بڑا حصہ ہے اور ہم سب اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ مل بیٹھ  کر اپنے پسندیدہ کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔



اس بار کرکٹ ہمارے ہوم گراؤنڈ میں واپس آگئی ہے اور کرکٹ کے شائقین اپنی پسندیدہ ٹیم کے کھیل جیتنے اور ٹرافی کو گھر لے جانے کا بڑی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ چاہے آپ کراچی کنگز کے مداح ہوں یا پھر لاہور قلندرز کو سپورٹ کررہے ہوں۔ ایک بات جس پر ہم سب اتفاق کریں گے وہ یہ ہے کہ کوئی بھی پی ایس ایل مزیدار اسنیکس کے بغیر نا مکمل ہے۔ مزیدار اسنیکس سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ایک دلچسپ کھیل دیکھنے کا اپنا ایک الگ ہی مزہ ہے۔
ہم نے پانچ ایسے اسنیکس جمع کیے ہیں جن کی آپ کو پی ایس ایل 2020 سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہونے کے لیے ضرورت ہوگی۔

1 ۔ کوکیز اور برائونیز۔ 
ایک اچھا کھیل دیکھنے کے دوران آپ میٹھے اسنیکس کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ خود کو صحت مند کھانے کی طرف راغب کرنے کے لیے کتنا قائل کرتے ہیں۔ کبھی کبھار تھوڑی بہت بے احتیاطی کرلینے اور کچھ میٹھا کھالینے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ دلچسپ کرکٹ میچ کے دوران میٹھے اسنیکس سے لطف اندوز ہونے کے لیے کوکیز، برائونیز، مفنز اور پریٹزلز شاید سب سے آسان میٹھے ہیں جو ہر کسی کے پسندیدہ  بھی ہوتے ہیں۔
اگر آپ جوش و خروش محسوس کررہے ہیں اور خود ہی تھوڑی بہت بیکنگ کرنا چاہتے ہیں  تو یہ ذائقہ دار اور آسان برائونی  کی ترکیب ضرور ٹرائی کریں اور انجوائے کریں۔



چیزی پِیزا اسٹکس : 2 ۔ 
اگر پیزا آپ کا سب سے پسندیدہ مووی اسنیک ہے تو ہم آپ کو مشورہ دیں گے کہ آپ پیزا بنانے کے لیے گوندھے جانے والے میدے کے اندر موزریلا چیز کو پگھلا کر ڈال لیں اور اس کی لمبی لمبی اسٹکس بنالیں ۔ پنیر کی لذت سے بھرپور یہ شاندار چیزی پیزا اسٹکس ضرور آزما کر دیکھیں۔ یہ کلاسیک موزریلا اسٹکس سے کچھ منفرد اور ایک بہت اچھا متبادل ہے۔ ہمیں یقین ہے یہ لاجواب چیزی اسنیکس آپ کے کھیل کا مزہ دوبالا کردے گی۔ تیکھی سالسا ڈپ کے ساتھ کھائیں تو اسکا ذائقہ آپ کا دل جیت لے گا۔



3 ۔ میکسیکن ناچوز :
یہ آپشن ان افراد کے لیے بہترین ہے جو زیادہ  ذائقےدار اور مسالے دار چیزیں کھانے کے شوقین ہوتے ہیں۔ مزیدار ذائقوں سے بھرپور ناچوز کو گھر پر بنانا بہت ہی آسان ہے۔ انہیں تیار کرنے میں زیادہ محنت بھی نہیں لگتی لیکن یقینی طور پر یہ آپ کی بھوک مٹا دیں گے۔ کچھ ٹوریلا چپس لیں۔ اس کے اوپر گواسامول، کھٹی کریم، لال مرچ اور تھوڑا لیموں کا رس ڈالیں۔ اب اس کو سالسا اور چیڈر چیز میں ڈپ کردیں اور مزے سے کھائیں۔ یہ آپ کے پی ایس ایل کو یادگار بنادیں گے۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ بعد میں ہمارا شکریہ ضرور ادا کریں گے۔



پکوڑے : 4 ۔ 
اپنی پسندیدہ ٹیم کا میچ اور اسے رنز بناتے ہوئے دیکھنے کے دوران گرم گرم پکوڑے کھانے سے اچھی اور بہتر کیا چیز ہوسکتی ہے۔ پکوڑے ایک بہترین اسنیکس ہیں جنہیں کھانا ہم سب ہی  پسند کرتے ہیں۔ چاہے کوئی بھی وقت ہو، یا کوئی بھی جگہ ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اگرآپ روایتی پکوڑوں میں کچھ  چینج چاہتے ہیں تو سمجھیں یہ لذیذ جھینگے والے پکوڑوں کی ترکیب خاص آپ کے لیے ہی ہے۔ یہ مزیدار جھینگا پکوڑے آپ کے پی ایس ایل میچ کو شاندار بنادیں گے۔



چنا چاٹ : 5 ۔
چنا چاٹ اُبلے ہوئے چنوں، چٹ پٹے مزے دار مسالوں اور ذائقوں کا بہترین امتزاج ہے۔ جس کےاوپر کڑک اور خستہ پاپڑی کی آمیزش اور چھڑکائو اسے اور بھی زیادہ مزے دار اور پی ایس ایل کا بہترین اسنیک بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی۔ اس آسان ترکیب کو تیار کرنے میں کوئی زیادہ وقت بھی نہیں لگتا اور سنسنی خیز میچ کے دوران آپ کے منہ کا ذائقہ بھی خوشگوار کردے گی۔



اگر آپ کو مزے مزے کے کھانے کھانا پسند ہے اور ساتھ میں کرکٹ بھی تو یہ مزیدار تراکیب ضرور ٹرائی کریں۔ یہ جلدی اور آسانی سے بن جانے والے اسنیکس آپ کو مطمئن رکھیں گے۔ یہاں تک کہ اگر آپ کی پسندیدہ ٹیم آپ کی امیدوں پر پورا نہیں اترتی تب بھی یہ اسنیکس آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔
 

null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں