افطار کے لیے پانچ ایپیٹائزرجنہیں ضرور ٹرائی کریں: 

افطار کے لیے پانچ ایپیٹائزرجنہیں ضرور ٹرائی کریں: 

افطار کے لیے پانچ ایپیٹائزرجنہیں ضرور ٹرائی کریں: 

روحانی برکتوں اور بہت ساری عابادات کے علاوہ ، ماہ رمضان کھانے کے حوالے سے بھی بڑا اہم ہے۔ طویل گھنٹوں کا روزہ رکھنے کے بعد ذائقےدار اور لذیذ کھانوں سے سجی ٹیبل سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے۔ البتہ اگر، آپ روایتی  سموسوں اور پکوڑوں سے  تنگ آگئے ہیں جو آپ ہر دوسرے  دن افطار کے مینو میں دیکھتے ہیں، تو ہم نے آپ کیلئے کچھ زبردست اسنیکس، ایپیٹائزر، کی فہرست تیار کی ہے جو منفرد ہونے کے ساتھ ساتھ  ذائقے دار بھی ہیں ۔ اگر آپ کچھ ہٹ کر کرنے اور نئی دلچسپ تراکیب آزمانے سے نہیں ڈرتے ہیں، تب یہ پانچ اسنیکس، ایپیٹائزر کی تراکیب آپ کیلئے ہی ہیں، اور آپ کو ضرور بنانی چاہئیں۔ 


1 ۔ چکن رائس موموز:
یہ ترکیب چاولوں اور چکن کے قیمے کے منفرد امتزاج سے تیار کی جاتی ہے ، جو دیکھنے میں زبردست اور چکھنے میں بھی انتہائی لذیذ ذائقہ دیتی ہے۔ اس کے ذائقہ سے مزید لطف کشید کرنے کے لیے قیمے کو مختلف مسالوں اور ساسز کے ساتھ میرینیٹ کیا جاتا ہے ۔ پھر ان کو ہاتھوں کی مدد سے گول بال کی شیپ میں بنایا جاتا ہے اور ڈریسنگ کے لیے اوپر سے چاولوں کی ٹاپنگ کی جاتی ہے۔ ان کا لطف دوبالا کرنے کے لیے پھر ان کو اسٹیم کیا جاتا ہے۔ اس ڈش کو بنانے کا یہ انوکھا طریقہ  یقینا آپ کے مہمانوں یا فیملی ممبرز ممبرز کو  ضرور متاثر کرے گا۔
ترکیب  کے لئے ، یہاں کلک کریں۔


2 ۔ بیکڈ پوٹیٹو جیکٹس :
یہ بیکڈ پوٹیٹو جیکٹس آپ کے روایتی افطار اسنیکس  سے مختلف ،اور حیرت انگیز طور پر مزیدار بھی ہیں ۔ یہ لاجواب بیکڈ پوٹیٹو جیکٹس مختلف سبزیوں ، ٹماٹر کے گودے اور موزریلا پنیر کے شاندار امتزاج سے بھرے ہوئے شاندار اور لذیذ ایپیٹائزر ہیں۔ یہ ترکیب بنانے میں انتہائی آسان ہے اورآپ کی افطار کی ٹیبل کے لیے پنیر کی لذت سے بھرپور گرما گرم اور خوشگوار اضافہ ثابت ہوگا۔
ترکیب  کے لئے ، یہاں کلک کریں۔


 ۔ چھوٹا پیزا:3    
ویسے تو پیزا سب کا ہی پسندیدہ ہوتا ہے ، لیکن آپ کے معمول کے پیزا سے بہتر اور زبردست چیز چھوٹا پیزا شِکم پُر ( منی  پیزا)ہیں۔ یہ چھوٹے لذیذ پیزا مزیدار چکن سے بھرپور ہوتے ہیں،اوپر سے کی گئی منہ میں پانی لانے والی موزریلا پنیر کی ٹاپنگ انہیں مزید اشتہاانگیز بنادیتی ہے۔ یہ آپ کی افطار پارٹیوں کے لیے بھی ایک بہترین اسنیکس ہیں،اور یقینی طور پر آپ کی مین  ڈش کا مزہ بھی دوبالا کریں گے۔
ترکیب  کے لئے ، یہاں کلک کریں۔


 ۔ مسالہ بھری ہری مرچیں :4
اس ترکیب میں، ہری مرچوں کو اندر سے خالی کر کے ان میں چیز اور مسالوں کو بھرا جاتا ہے ،جو ان کے مزے کو منفرد اور تیکھا بناتا ہے۔پھر ان کو سنہرا ہونے تک تلا جاتا ہے ، تاکہ خستہ ، کرکرے اور گرما گرم مسالہ بھری ہری مرچوں سے لطف اندوز  ہوا جاسکے ۔ اپنے منہ کے ذائقے میں پنیر کی لذت کو گھل جانے دیں اور اپنا روزہ شاندار طرح سے افطار کریں۔ 
ترکیب  کے لئے ، یہاں کلک کریں۔

 ۔ بریڈ پاکٹس:5
چکن کے ریشوں، مزیدارمایو ساس اور باریک کٹی ہوئی سبزیوں کو بھر کر خستہ ، لذیذ اور سنہری رنگت والے بریڈ پاکٹس سب کا دل جیت لیں گے۔ کھانے میں شانداد بریڈ پاکٹس افطاری میں بنانے کے لئے ایک آسان اسنیکس ہیں ۔ انہیں کیچپ یا اپنی پسند کی چٹنی کے ساتھ گرم گرم پیش کریں اور داد حاصل کریں۔
ترکیب  کے لئے ، یہاں کلک کریں۔


یہ پانچ اسنیکس کی تراکیب افطار کے لیے  یقینا آپ کے صبر کا بہترین پھل ثابت ہوں گے ۔ ان مزیدار تراکیب کو ضرور ٹرائی کریں، اور اپنی رائے ہمارے ساتھ شیئر کرنا مت بھولیے گا!۔

not null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

مترجم : سید کامران علی شاہ

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں