یہ ترکیب چاولوں اور چکن کے قیمے کے منفرد امتزاج سے تیار کی جاتی ہے ، جو دیکھنے میں زبردست اور چکھنے میں بھی انتہائی لذیذ ذائقہ دیتی ہے۔ اس کے ذائقہ سے مزید لطف کشید کرنے کے لیے قیمے کو مختلف مسالوں اور ساسز کے ساتھ میرینیٹ کیا جاتا ہے۔ پھر ان کو ہاتھوں کی مدد سے گول بال کی شیپ میں بنایا جاتا ہے اور ڈریسنگ کے لیے اوپر سے چاولوں کی ٹاپنگ کی جاتی ہے۔ پھر اس کو اسٹیم کرنے سے قیمے پر لگے چاول صحیح طرح سے چپک جاتے ہیں اور گرتے نہیں۔۔ اور یہ مسالے دار میٹ بالز مزید کرسپی نظر آتی ہیں۔ کھانا پکانے کا یہ انوکھا طریقہ ڈش کے مجموعی ذائقہ میں اضافہ کرتا ہے اور اسے ایک غذائیت بخش ٹچ فراہم کرتا ہے کیونکہ اس میں کوئی اضافی تیل یا چربی شامل نہیں ہوتی۔ اگر آپ اپنے مہمانوں کو متاثر کرنا چاہتے ہیں تو یہ چاول اور چکن کے موموز بہترین ہیں۔
آپکو کیسا لگا؟