چکن پلاو

(23476 وِیوز)

چکن پلاو جو چکن، یخنی اور چاولوں کو ملا کر بنایا جاتا ہے۔ چاول کی ایک بہترین ڈش ہے جسے رایتہ اور سلاد کے ساتھ خاص مواقوں اور خاندان کی دعوتوں میں پیش کیا جاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 5 افراد
  • 30 Min
  • 8 Likes

اجزاء

    • مرغی½ کلو
    • پانی½ لیٹر
    • ُپیاز، کیوبز میں کٹی ہوئی2-3 عدد
    • کالی مرچ½ چائے کا چمچ
    • ثابت دھنیا½ چائے کا چمچ
    • لونگ½ چائے کا چمچ
    • ثابت گول مرچ6-7 عدد
    • گھی½ کپ
    • پیاز کٹی ہوئی1 عدد
    • بادیان کے پھول2-3 عدد
    • ثابت زیرہ1 کھانے کا چمّچ
    • دار چینی1 اسٹک
    • الائچی2-3 عدد
    • بڑی الائچی1-2 عدد
    • ادرک لہسن کا پیسٹ1 کھانے کا چمّچ
    • ہری مرچیں5-6 عدد
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • ہری مرچیں ، درمیانی4-5 عدد
    • چاول بھیگے ہوئے½ کلو
    • کھانے کا رنگ1-2 چٹکی
    • تازہ دھنیا کٹا ہواگارنش کے لیے
    • ہری مرچگارنش کے لیے

ترکیب

  • مرغی کی یخنی کے لیے سب سے پہلے ایک پتیلے میں پانی ڈالیں، اس کے بعد اس میں پیاز ڈالیں، پھر ثابت کالی مرچ، لونگ، ثابت دھنیا، مرغی کا گوشت آدھا کلو، ثابت گول مرچیں ڈال کر ہلکی آنچ پرابالیں تاکہ مرغی گل جائے۔
  • ابال کے وقت جو جھاگ آئے، اس کو چمچ کی مدد سے چھان لیں۔
  • اب ایک پتیلے میں گھی ڈالیں اور کٹی ہوئی پیاز کو فرائی کرلیں۔
  • اس کے بعد بادیان کے پھول، زیرہ، دار چینی، الائچی، بڑی الائچی اور مرغی ڈالیں اوراچھی طرح سےمکس کرلیں، یخنی بعد کے لیے رکھ لیجیے۔
  • اس کے بعد ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کراچھی طرح مکس کرلیں۔
  • پھر ہری مرچیں اور یخنی میں حسب ذائقہ نمک ڈال کر ابال دیں۔
  • اس کے بعد بڑی ہری مرچیں اور چاول ڈالیں اور چمچ کی مدد سے ہلائیں۔ پھر کھانے کا رنگ ڈالیں، دھنیا سے گارنش کریں، کٹی ہوئی مرچیں ڈال کر10 سے15 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں ۔
  • مزے دار چکن پلاؤ تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)