ہالووین ڈے پر لطف اندوز ہونے کے لیے منفرد اسنیکس

 ہالووین ڈے پر لطف اندوز ہونے کے لیے منفرد اسنیکس

 ہالووین ڈے پر لطف اندوز ہونے کے لیے منفرد اسنیکس

 جیسا کہ ہالووین کا تہوار بس آنے ہی والا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنے ملبوسات سے زیادہ کسی اور چیز کیلیے پریشان ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہالووین پارٹی کا اہتمام کرنا کوئی آسان کام نہیں۔۔۔ اور اس تقریب کے لیے مناسب مینیو ترتیب دینا تو اور بھی زیادہ مشکل ہے۔۔ بہرحال آپ کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ ہم نے آپ کی مشکل آسان کردی ہے۔ جلدی اور آسانی سے بن جانے والی ہلکے پھلکے کھانوں کی فہرست حاضر ہے، جو آپ ہالووین پارٹی پرٹرائی کر سکتے ہیں ۔ یقین کریں یہ ہلکے پھلکے مزیدار اسنیکس آپ کو بالکل مایوس نہیں کریں گے۔
آپ کی ہالووین پارٹی کے دعوت نامے بھیجے جا چکے ہیں، آپ اپنا لباس بھی فائنل کرچکے ہیں، خوفناک اور ڈرائونی  ڈیکوریشن بھی تیار ہے، لیکن کھانے کا کیا ہوگا؟  
چلیں اب تیار ہوجائیں کیونکہ ہم نے آپ کے لیے پارٹی کی مناسبت سے کچھ منفرد اسنیکس کی  لسٹ بنائی ہے جو آپ کو اور آپ کے مہمانوں کو ایک دفعہ چکھنے کے بعد دوبارہ کھانے پر مجبور کردے گی۔۔ دھیان رکھں کہ یہ تراکیب کمزور دل افراد کیلئے بالکل نہیں ہیں۔۔

وچ فنگر کوکیز: 
کوکیز کون پسند نہیں کرتا؟ یقینا ہر کسی کو پسند ہوتی ہیں۔ اسی لیئے ہالووین پر کوکیز بیک کرنا بہترین چوائس سمجھا جاتا ہے۔۔ اس پارٹی کے لیے کوکیز کی صرف شکل کو خوفناک جادوگرنی کی انگلیوں میں تبدیل کردیں اور ریڈ ویلویٹ ٹاپنگ کے ساتھ سرو کریں۔ انہیں دیکھ کر آپ کے مہمان ڈر بھی سکتے ہیں مگر ہمیں یقین ہے کہ جب وہ ڈرائونی لیکن مزیدار کوکیز کو چکھیں گے تو اس کا لاجواب مزہ انہیں ذائقے کی انوکھی دنیا میں لے جائے گا۔

بلڈ ڈریپ کپ کیکس: 
کوئی بھی پارٹی میٹھے اور شاندار کپ کیکس کے بغیرمکمل نہیں ہوتی۔ آپ کو بھی اس ہالووین پر یہ انہیں اپنے مینیو کا حصہ ضرور بنانا چاہیے۔ روایتی ریڈ ویلویٹ کپ کیکس بیک کریں مگر انہیں دہشت ناک بنانے اور ہالووین کی تھیم کے مطابق رکھنے کے لیے پگھلی ہوئی چینی سے بنے شیشے کے ٹوٹے ہوئے ٹکڑوں سےسجائیں۔ اوپر سے اسٹرابیری سیرپ کا چھڑکائو انہیں مزید ہولناک بنا دے گا۔

برین ڈپ:
ایک انتہائی خوفزدہ کردینے والی ڈش جو آپ اس فیسٹول پر بنا سکتے ہیں وہ ہے برین ڈپ۔۔۔شاید سن کر آپکو اسے بنانا  مشکل کام لگے، مگر ہمارا یقین کریں کہ انہیں تیار کرنا آپ کے تصور سے بھی زیادہ آسان ثابت ہوگا۔ ایک گوبھی کو گرل کریں، اسے درمیان سےخالی کریں اورپھر اس میں ایواکاڈو ڈپ بھردیں۔ آپ اس کو ٹارٹلا چپس کے ساتھ بھی سرو کرسکتے ہیں۔ اس کو مزید ڈرائونا بنانے کیلئے کدو یا چمگادڑ کی شکل میں بھی  کاٹ سکتے ہیں۔۔

ممی ہاٹ ڈوگز:
یہ ایک آسان اور لاجواب ترین اسنیک ہے جو آپ اس ہالووین ڈے پر ٹرائی کر سکتے ہیں، کیونکہ یہ صرف دو اجزاء سے تیار کی گئی ہے۔ یہ سننے میں جتنی ڈرائونی لگ رہی ہیں دیکھنے میں بھی اتنی ہی ہولناک لگیں گی اور آپ کی ہالووین پارٹی کے لیے ایک بہترین انتخاب ثابت ہونگی۔
ان ممی ہاٹ ڈوگز کو بنانے کیلئے آپ کو کچھ کرنا ہے تو وہ یہ کہ میٹ ساسیج کو بس کریسنٹ رول کے آٹے میں لپیٹ لیں۔ اپنی ممی کو حقیقت سے مزید قریب تر بنانے کے لیے ان پر آنکھیں لگانا مت بھولیے گا۔ نقلی خون دکھانے کے لیے ان کو کیچ اپ کے ساتھ پیش کریں اور سب سے داد وصول کریں۔۔

ہالووین پنچ:
ہالووین پر آپ ڈرنکس کو نہیں بھول سکتے۔ چلیں ایک انتہائی آسانی سے تیار ہوجانے والے مشروب کی بات کرتے ہیں۔ ہالووین پنچ ایک بہترین اور انتہائی جلدی تیار ہوجانے والی چیزوں میں سے ایک ہے۔ جو کرین بیری کے جوس سے تیار کیا جاتا ہے۔ مزید خوفناک تاثر دینے کے لئے گمی وومز، کیڑے مکوڑوں کی شکل کی کینڈیزسے سجایا جاتا ہے۔ یہ آپ کی تقریب کی مناسبت سے ایک بہترین آپشن رہے گا۔
ہمیں یقین ہے کہ یہ مضمون آپ کی ہالووین پارٹی میں مددگار ثابت ہوگا۔۔۔۔


ساتھ ہی ساتھ آپ کے مہمانوں کو بھی خوب لطف اندوز کرے گا۔آپ کی گیسٹ لسٹ تیارتھی ، کپڑے، سجاوٹ اور دیگر ضروری چیزیں۔۔۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اب پارٹی کی مناسبت سے منفرد مینیو کی مشکل بھی آسان ہوگئی ہے لہٰذا انتظار کس بات کا ہے بس اپنی تمام تر تیاریوں کے ساتھ  اس ہالووین پارٹی کو انجوائے کریں۔۔

null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں