چھوٹا پیزا شِکم پُر

(12548 وِیوز)

چکن کے مزے اور چیز سے بھرے چھوٹے گھریلو پیزا بچوں میں انتہائی مقبول ہیں تاہم انہیں بڑے بھی کھاسکتے ہیں۔ کسی بھی کھانے سے قبل انہیں سائیڈ ڈش کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے اور اشتہا بڑھانے کی غرض سے کھایا جا سکتا ہے۔ اپنے بچوں کو یا مہمانوں کو کھلائیں اور اپنی ہُنر مندی کی داد پائیں۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 25 Min
  • 5 Likes

اجزاء

    • تیل دو کھانے کے چمچ
    • پیاز باریک کٹی ہوئی ایک عدد
    • مرغی کا گوشت، بنا ہڈی کے آدھا کلو گرام
    • لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • دھنیا ایک چوتھائی گٹھی
    • گاجر کٹی ہوئی ایک عدد
    • سرکہ آدھا چائے کا چمچ
    • شملہ مرچ، کٹی ہوئی آدھی
    • ڈبل روٹی حسبِ ضرورت
    • موزریلا چیز حسبِ ضرورت
    • زیتون حسبِ ضرورت
    • دھنئے کا تیل بیکنگ کے لئے

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک برتن میں تیل گرم کریں اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر برائون کرلیں۔
  • اب اس میں مرغی کا بغیر ہڈی کا گوشت ڈالیں اور دو منٹ تک چمچ چلائیں۔
  • اب اس میں کُٹی ہوئی لال مرچ،پسی ہوئی کالی مرچ، نمک، لہسن کا پیسٹ اور دھنیا ڈال کر ایک منٹ تک اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے گاجر کے ٹکڑے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ پھر اس میں سرکہ ملائیں اور کٹی ہوئی شملہ مرچ ڈال کر ایک منٹ تک اچھی طرح مکس کریں جب یہ عمل مکمل ہو جائے تو چولہا بند کردیں۔
  • اب ڈبل روٹی کے سلائس لے کر پلاسٹک کے سانچے کی مدد سے ان کے بیچ کا گول حصہ نکال لیں۔ ایک سانچہ دوسرے سے تھوڑا بڑا ہونا چاہئے تاکہ پیزا کے لئے مناسب سائز کے حصے نکل سکیں۔
  • اب ڈبل روٹی کے ان دو گول کٹے ہوئے حصوں کو بیکنگ ٹرے میں ایک دوسرے کے اوپر تلے رکھیں۔
  • اب ڈبل روٹی کے ان گول ٹکڑوں کو پہلے سے تیار کردہ آمیزے سے بھر لیں، پھر ان پر تھوڑی سی چیز، زیتون اور کُٹی ہوئی لال مرچ ڈال دیں اور برش کی مدد سے دھنئے کے تیل سے پوری طرح اسے چُپڑ دیں۔
  • اب ان پر تھوڑی سے خشک میتھی چھڑک دیں اور 350 ڈگری پر 15 منٹ کے لئے بیک کرنے کے لئے رکھ دیں۔
  • مزیدار چھوٹا پیزا تیار ہے۔ مزے سے کھائیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (2)