پانچ ایسے فریزر فرینڈلی اسنیکس کی تراکیب جو آپ رمضان کے لیے پہلے سے بنا کر رکھ سکتے ہیں:

پانچ ایسے فریزر فرینڈلی اسنیکس کی تراکیب جو آپ رمضان کے لیے پہلے سے بنا کر رکھ سکتے ہیں:

پانچ ایسے فریزر فرینڈلی اسنیکس کی تراکیب جو آپ رمضان کے لیے پہلے سے بنا کر رکھ سکتے ہیں:

کبھی کبھی اپنے مصروف ترین دن کے دوران مکمل کھانا پکانا واقعی مشکل ہوجاتا ہے اور پھر آسانی سے بننے والے کھانے یاد آتے ہیں آپ بنا کسی  دشواری کےتیار ہوجانے والے اسنیکس کی تلاش  کرتے ہیں جن کو بنانے میں زیادہ وقت اور محنت بھی نہیں لگتی اور ذائقہ بھی اچھا ہوتا ہے۔۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ، آپ پہلے سے ہی کچھ مزیدار اسنیکس کی تراکیب تیار کرسکتے ہیں جو فریزر فرینڈلی ہیں مطلب فرج میں کچھ عرصے کے لیے محفوظ کیے جاسکتے ہیں  ۔ اس طرح جب آپ مصروف معمولات میں پھنس جاتے ہیں تو ، یہ فریز کیے ہوئے اسنیکس آپکے کام آسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بنانے میں بھی نہایت ہی آسان تراکیب ہیں جنہیں آپ ٹی پارٹیز، ہائی ٹی، رات کو لگنے والی بھوک مٹانے کے لیے اور سب سے اہم بات یہ کہ آپ رمضان کی افطاری کے لئے منٹوں میں تیار کرسکتے ہیں !
فوڈ ٹریبیون نے آپ کیلئے پانچ ایسی تراکیب کی فہرست تیار کی ہے ۔ جن کو پہلے سے بنایا جاسکتا ہے اور بعد میں صرف فرائی کرکے لطف اندوز ہوسکتے ہیں:

: تندوری چکن رول
تندوری چکن رول کی یہ ترکیب نہایت آسانی سے بن جانے والی ہے جس میں چکن کو تندوری مصالحے میں میرینیٹ کرکے پکایا جاتا ہے ،اور پھر اسے ڈبل روٹی میں لپیٹا جاتا ہے ۔ آپ ان رولز کو بعد میں استعمال کرنے کے لیے  فورا فریز کرسکتے ہیں۔ان کو ڈیفروسٹنگ کے بعد ڈیپ فرائی کرلیں۔ پودینے کی چٹنی کے ساتھ کھائیں اور مزے اُڑائیں۔
ترکیب ملاحظہ کریں:مزیدارتندوری چکن رولز 


  چکن باکس پیٹز: 
ایک اور زبردست فریزر فرینڈلی ترکیب چکن باکس پیٹز ہیں ۔۔ یہ مزے دار اشتہا انگیز چوکور چکن چیز پیٹز پہلے سے تیار کر کے رکھنے کیلئے بہترین اسنیکس ہیں ۔ آپ انہیں بنا کرکسی بھی پلاسٹک کے برتن میں رکھ کر فریز کرسکتے ہیں۔ جب بھی کھانے کا دل کرے تو بس نکالیں اور ان لذیذ باکس پیٹز کو ڈیپ فرائی کریں، کیچپ یا چلی ساس کے ساتھ کھائیں تو مزہ دوبالا ہوجائےگا ۔
ترکیب ملاحظہ کریں:مزیدار چکن باکس پٹیز
 


  شامی کباب:
سچ کہیں تو ، کباب ہم سب کو ہی بہت پسند ہوتے ہیں۔ یہ فریز کرنے کے لئے بہترین اسنیکس ہیں ، جن کو آپ بعد میں فرائی کرسکتے ہیں اور لطف اٹھا سکتے ہیں۔ یہ ترکیب جنوبی ایشیائی کھانوں کی ایک مزیدار اور ذائقے دارڈش ہے جو پیاز، لہسن ، لونگ اور دیگر مسالاجات کو گوشت کے ساتھ پیس کر بنائی جاتی ہے۔ اس ڈش کو دال چاول ، پلائو کے ساتھ بھی پیش کیا جاسکتا ہے ، یا پھردال روٹی اور پودینہ کی چٹنی کے ساتھ بھی کھایا جاسکتا ہے۔ ترکیب ملاحظہ کریں: ذائقے دار شامی کباب  


  چکن پاپس:
لذیذ مسالہ دار چکن سے چھوٹی چھوٹی شاندار بالز بنائی جاتی ہیں۔ مرغی کے قیمے سے بنے گول مٹول اور مزے دار چکن پاپس کو تنکوں میں پرو کر پیشتیار کیا جاتا ہے۔ یہ بنانے میں بھی آسان ہیں،  اور کھانےمیں بھی سب کا دل للچا دیں گے۔یہ اسنیکس  فریزر میں رکھنے کیلئے بہترین ہیں پھر بعد میں فرائی کر کے ان سے لطف اندوز ہوں۔ لذیذ چکن پاپس افطاری میں  پیش کرنے کے لیے بھی زبردست ہیں، یا پھر اگر رات کو بھوک لگ جائے اورپیٹ میں چوہے دوڑیں تو اس وقت کے لیے بھی یہ ایک بہترین آپشن ہیں۔ مزید یہ کہ ، یہ یقینی طور پر دیگر فریز ہونے والے بنیادی اسنیکس سے بالکل مختلف اور ذائقے میں بھی منفرد معلوم ہوتے ہیں ۔
ترکیب ملاحظہ کریں:ذائقے دار چکن پاپس 


  چکن سموسہ: 
سموسے تو ہر کسی کے پسندیدہ ہوتے ہیں، جو کسی کو چائے کے ساتھ  کھانا اچھے لگتے ہیں تو کسی کی افطار ان کے بغیر مکمل نہیں ہوتی۔ خوش ذائقہ چکن سموسہ افطاری میں پیش کرنے کے لئے بھی بہترین ہیں۔  بدقسمتی سے ان کو بنانا کوئی آسان کام نہیں ہے،اور اسی لیے بہتر ہے کہ آپ انہیں پہلے سے بنا کر فرج میں رکھ لیں۔ جب  ضرورت ہو تو نکالیں فرائی کریں اور گرما گرم  پیش کریں۔ مرغی کے قیمےاور مسالوں سے بھرے  ڈیپ فرائی گولڈن براؤن تکونے چکن سموسے اسنیکس کے لیے ایک پرفیکٹ آپشن ہیں۔ انہیں اپنی پسندیدہ چٹنی یا ساس کے ساتھ پیش کر کے افطاری کا مزہ دوبالا کریں خود بھی کھائیں اور اپنے گھر والوں کو بھی کھلائیں۔
ترکیب ملاحظہ کریں: ذائقے دار چکن سموسہ



یہ وہ بہترین اسنیکس ہیں جو آپ پہلے سے تیار کرکے فریز کرسکتے ہیں اور بعد میں ان سے لطف اٹھا سکتے ہیں ، انکا ذائقہ اب بھی حیرت انگیز طورپر مزیدار ہی لگے گا اور آپ کے منہ میں پانی آجائیگا۔ضرورت کے وقت نکالیں اور مزے کریں۔ اپنی افطاری کے دسترخوان کو ان مزیداراور لذیذ فرائڈ آئٹمز سے سجائیں اور گھروالوں کے ساتھ کھا کر اس بابرکت مہینے کی برکتیں لوٹیں ۔ مقدس مہینے میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ دعوت کا لطف اٹھائیں۔ یاد رکھیں ، ہم سے اپنا تجربہ شیئر کرنا مت بھولئیے گا !

not null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

مترجم : یسریٰ طیب

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (1)

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں