رمضان  المبارک فقط کچھ دن دُور۔۔ کیا آپ نے تیاری کرلی ہے؟

رمضان  المبارک فقط کچھ دن دُور۔۔ کیا آپ نے تیاری کرلی ہے؟

رمضان  المبارک فقط کچھ دن دُور۔۔ کیا آپ نے تیاری کرلی ہے؟

رمضان المبارک کی پہلے ہی سے تیاری کرلینا بھی بہت ضروری ہے کیوںکہ اس مقدس مہینے میں ہمیں گھر کے کاموں کے ساتھ ساتھ بہت سی عبادات بھی کرنی ہوتی ہیں تو کوشش کریں اور جتنا ممکن ہوسکے خود کو دماغی طور پر پرسکون رکھیں۔ ہم آپ کو کچھ مشورے دیں گے جن سے آپ کو رمضان المبارک تیاری کرنے میں آسانی ہوگی اور آپ کے روزے بھی اچھے گزریں گے۔۔
رمضان میں کچھ ہی دن باقی ہیں اوراس مہینے میں کھانا بہت اہمیت کا حامل ہے۔ پہلے سے ہی تھوڑی  بہت ترتیب کرلینے اور باورچی خانے میں چیزوں کی دیکھ بھال کرنےسے، آپ کےلیے کھانا تیارکرنا زیادہ آسان ہوجائے گا، اس طرح آپ کو عبادات کے لیے بھی زیادہ وقت ملے گا۔۔۔ جبکہ سحر و افطار کے لیے کھانا تیار کرنے میں کم وقت خرچ ہوگا۔۔
یہاں باورچی خانےکی ترتیب سے متعلق کچھ مشورے ہیں جن کو آپ اپنا کر اپنے کام آسان بناسکتے ہیں،تاکہ جب ماہ مقدس کا آغاز ہو تو آپ کسی قسم کی کوئی مشکل نہ پیش آئے۔

پہلے پلان بنا لیں: 
کسی بھی کام کو کرنے کے لیے منصوبہ بندی بہت ضروری ہے ۔ تھوڑی سی کوشش اور منصوبہ بندی سے آپ کو رمضان المبارک کے دوران امور خانہ داری میں کم محنت کےساتھ بہترین نتائج حاصل ہوں گے۔ جن اشیاء کی ضرورت ہے اورجو نہیں ہیں ان کے بارے میں پیشگی منصوبہ بندی کرلیں۔ مزید، اپنے کھانوں کی منصوبہ بندی پہلےسےہی کرنےکی کوشش کریں کیونکہ اس سے آپ کا کافی وقت بچ جائےگا، آپ کو ضرورت کی چیزوں کے بارے میں بھی علم ہو جائے گا کہ کیا چیز ہے اور کیا چیز نہیں،اوراس طرح آپ کوپہلے سےہی ان کھانوں کوتیارکرنےکےلیے درکار تمام ضروری چیزوں کا ذخیرہ رکھنے میں مدد ملےگی۔


.کچن کیبنٹ کومنظم کریں: 
اپنی پینٹری کے شیلف کی ترتیب اس طرح کریں کہ ہر چیز تک آپ کی رسائی با آسانی ہوسکے۔ کھانے کی اشیاء کو ان کی ضرورت، نام یا قسم کے لحاظ سے منظم کرنےکی کوشش کریں۔ جن چیزوں کی آپ کوضرورت ہے اور جو کچھ آپ کےپاس پہلےسے موجود ہےاسکی ایک فہرست بنائیں، تاکہ آپ رمضان کی خریداری کرتے وقت افرا تفری میں کوئی چیز اضافی نہ خریدلیں۔ اس بات کویقینی بنائیں کہ آپ کے پاس تمام اہم اشیا جیسے مسالے، اناج، آٹا، چینی وغیرہ ضرورت کے مطابق موجود ہوں۔


ریفریجریٹر صاف کرلیں:
ہم سمجھتے ہیں یہ نکتہ بہت اہم ہے ،رمضان کےآنےوالے مہینےمیں فریج آپ کادوست ہے۔ رمضان کامہینہ شروع ہونےسےپہلے اپنےفریج کوصاف کرلیں اور یہ بھی دیکھ لیں کہ کس چیز کی ضرورت ہے۔ زپ لاک بیگ میں کھانا ذخیرہ کرکے ترتیب سے رکھنےکی کوشش کریں۔ پہلےسے ہی جمی ہوئی چیزوں کو دیکھ لیں، رکھے ہوئے سامان پر جمی برف صاف کرلیں تاکہ نئے کھانےکی اشیاء اور سامان کو رکھنےکےلیےزیادہ سےزیادہ جگہ بن جائے!


کچھ کچن کے آلات پر بھی خرچہ کر لیں:  
باورچی خانے کی خریداری کےلیے جانےکا بہترین وقت ہے۔ کچن کا کچھ اچھا اور قابل اعتماد سامان رکھنےسےآپ کاوقت اورتوانائی دونوں کی بچت ہوسکتی ہے۔ قابل رسائی باورچی خانےکے آلات میں خرچ کریں جوروزہ کےدوران آپ کےکام کوآسان بنادیں اور کوئی مشکل نہ ہو، جیسے فوڈ پروسیسر، بلینڈر وغیرہ۔


:اپلائنسز کو چیک کر لیں 
رمضان المبارک میں استعمال ہونے والے اپلائنسز کو پہلے تیار کرلیں تاکہ اس بابرکت مہینے میں آپ کو کوئی مشکل نہ ہو۔ ماہِ صیام کےآغاز سے پہلے رمضان کےدوران استعمال ہونے والے ہر آلےکو چیک کرلیں اور اس بات کویقینی بنائیں کہ وہ صحیح طرح سے کام کررہےہیں۔ مائیکروویو، اوون، فریج، مکسر، بلینڈروغیرہ تمام چیزیں ضروری ہیں اور اگرآپ کےکسی بھی سامان یا ان میں سے کسی بھی چیزکوٹھیک کرانے، مینٹیننس کی ضرورت ہے تو، رمضان شروع ہونےسے پہلےہی آپ اسےصحیح کرالیں۔


رمضان المبارک کے قریب آتے ہی ہمیں اس کی تیاری شروع کردینی چاہیے تاکہ رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد رش اورکسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جاسکے۔ یاد رکھیں، اپنےآپ کوذہنی اورجسمانی طور پر تر و تازہ رکھیں تاکہ اس مہینے کابہترین استعمال کرسکیں، اور اس بابرکت مہینے میں آپ خوب عبادات کرسکیں۔ باقاعدگی سےان مشوروں پرعمل کریں اور غور کریں اس مہینے کی بہترین تیاری اور خود کومکمل طورپر تیار رہنے کے لیے ہرایک نقطہ کس طرح اہم ہے۔
 

not null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

مترجم : یسریٰ طیب

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں