مٹن پلائو۔ کھانا بنائیں عامر لیاقت کے ساتھ، قسط نمبر 12

س قسط میں عامر لیاقت بناتے ہیں مزیدار مٹن بہاری پلائو۔۔۔ اس مزیدار ڈش کا نام سُن کر ہی منہ میں پانی آ جاتا ہے۔ چاول، مسالوں اور چھوٹے گوشت کے امتزاج سے بنا یہ لذیذ پکوان پاکستان، ترکی، شمالی و جنوبی بھارت سمیت برِصغیر میں بے حد مقبول ہے اور کم و بیش ہر گھر میں انتہائی رغبت کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ مٹن بہاری پلائو اپنے لطیف اور مزیدار ذائقوں کے لیے بھی مشہور ہے۔ اس کی لذت دوبالا کرنے کے لیے اسے کباب اور رائتے کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے جبکہ آپ اپنے ذوق کے مطابق اسے سلاد کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں۔ وہ کیلے اور آڑو کی اسموتھی بھی بناتے ہیں جو کم کیلوری سے اپنا پیٹ بھرنے کے خواہش مند ہر فرد کے لیے ایک صحت مند اور مزیدار مشروب ہے۔ اسے ٹھنڈا ٹھار اور تازگی بخش بنانے کے لیے اس میں بہت ساری کچلی ہوئی برف شامل کرنا یقینی بنائیں تاکہ اس کا لطف دوبالا ہوسکے۔