چِکن چلی گریوی ۔ کھانا بنائیں عامر لیاقت کے ساتھ، قسط نمبر 10

اس قسط میں عامر لیاقت نے ایشیائی کلاسک پکوان چکن چلی گریوی کا انتخاب کیا ہے جسے ہم برِ صغیر کے روایتی شوربے دار چکن کے سالن کے نام سے جانتے ہیں اسے بھگارے ہوئے چاولوں کے ساتھ بھی ذوق و شوق کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ گاڑھا اور مزے دار چلی چکن سالن دہی اور ہری مرچوں کے مزے سے اور چکن کے روایتی ذائقے سے لبریز ہے اور ظہرانے اور عشائیے میں کھانے کے لیے ایک لاجواب پکوان ہے۔ چکن کا شوربے دار سالن اور بھگارے ہوئے چاول ایک دوسرے کو نہ صرف مکمل کرتے ہیں بلکہ مجموعی طور پر کھانے کے ذائقے اور لذت میں بھی اضافہ کرتے ہیں اور آپ کی ایشیائی کھانے کھانے کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے اچھی طرح سے کام کرتے ہیں۔ دوسری جانب مرچوں کو عام طور پر کھانے کو تیکھا اور مسالہ دار بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو لذیذ چاولوں کے امتزاج کے ساتھ اچھی طرح سے کام کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ کھجور اور انجیر کا شیک بھی بناتے ہیں جو انتہائی لذیذ اور غذائیت سے بھرپور ہے۔ انجیر اور کھجور کے بارے میں تو آپ جانتے ہی ہیں کہ ان میں پائی جانے والی صحت کی خصوصیات الگ الگ بھی آپ کو لامتناہی فوائد پہنچاتی ہیں اور جب مل کر کام کرتی ہیں تو آپ کے لیےایک بے حد توانائی بخش اور صحت مند مشروب بنا لیتی ہیں۔