ہری پیاز کو کیسے کاٹا جائے۔؟

(17264 وِیوز)

جڑ والی سبزیوں میں شامل ہری پیاز کا استعمال مختلف کھانوں میں ہوتا ہے

ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں

جڑ والی سبزیوں میں شامل ہری پیاز کا استعمال مختلف کھانوں میں ہوتا ہے اور اسے دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ نہ صرف کھانوں میں لذت اور غذائیت میں اضافے کا باعث بنتی ہے بلکہ اس میں قدرت کی طرف سے انسان کی جسمانی صحت کے حوالے سے بھی بہت سے فوائد پوشیدہ ہیں۔ اس کا پتوں والا سبز شاخ دار حصہ اور سفید گانٹھ نما حصہ بھی کھانے کے قابل ہے اور مختلف کھانوں میں لذت بھی پیدا کرتا ہے۔ 
صحت کے حوالے سے قدرت نے اس چھوٹی سی چیز میں انسان کے لئے بیش بہا فوائد رکھ چھوڑے ہیں جن میں سرطان سے بچائو، خون میں ذیابطیس کی مقدار میں کمی اور سردیوں کے موسم میں خاص طور پر نزلہ زکام کے خلاف مدافعت شامل ہے۔ 

                             خریداری
 ہری پیاز تقریباً سارا سال ہی بازار میں دستیاب ہوتی ہے۔ تاہم اس کی خریداری کے دوران اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ اس کا گانٹھ نما حصہ زردی مائل نہ ہو جبکہ دبانے پر پلپلا محسوس نہ ہو۔ اس کے علاوہ گیلے اور گلے سڑے پتوں والی پیاز بھی نہیں خریدنی چاہیے۔ اس کے لمبے لمبے ہرے پتے اگر گہری سبزی مائل رنگت کے حامل ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ سبزی تازہ ہے۔ تازہ پیاز چند روز تک قابلِ استعمال رہ سکتی ہے۔ تاہم اسے زیادہ عرصے تک رکھنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ 

محفوظ کرنا
عام پیاز کے مقابلے میں ہری پیاز زرا زیادہ نازک ہوتی ہے اس لئے اس کی دیکھ بھال بھی زیادہ کرنا پڑتی ہے۔ اسے محفوظ کرنے کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ ہری پیاز کو کسی ایسے جار میں ڈال لیں جس میں آدھے کے قریب پانی ہو اس جار کو پلاسٹک کے تھیلے سے ڈھک کر ریفریجریٹر میں رکھ دیں اور ہر دوسرے دن اس کا پانی تبدیل کردیں اس طرح یہ پیاز کئی روز تک قابلِ استعمال رہ سکتی ہے۔ اگر آپ اسے زیادہ دن تک استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اسے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کی شکل میں کاٹ لیں اور کسی پلاسٹک کے تھیلے یا پلاسٹک کی بوتل میں ڈال کر ریفریجریٹر میں رکھ لیں اس طرح آپ اسے ایک ماہ سے زائد عرصے تک استعمال کرسکیں گے۔ 


کاٹنا 
پہلا قدم:
 سب سے پہلے اس کے جڑوں والے حصے کو کاٹ لیں

 دوسرا قدم: اس کے سفید بلب نما حصے کو ہری شاخوں سے کاٹ کر الگ کرلیں۔

تیسرا قدم: سفید گانٹھ نما حصے کو چھیل لیں

 چوتھا قدم: سفید گانٹھ نما حصے کو چھوٹ چھوٹے پارچوں کی شکل میں کاٹ لیں

 پانچواں قدم: اب اس کی ہری شاخوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کی شکل میں کاٹ لیں۔

 

آپ نے یہ سارا عمل نہایت آسانی سے کرلیا ہے۔ اب آپ چاہیں تو اس کٹی ہوئی ہری پیاز کو کسی کھانے میں استعمال کرلیں یا آئندہ کسی پکوان میں استعمال کرنے کے لئے اپنے ریفریجریٹر میں سنبھال کر رکھ لیں۔ 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں