ہری سبزیاں کاٹنے کا طریقہ

(19278 وِیوز)

.چھوٹے چھوٹے پتوں والی تازہ ہری سبزیوں جیسے ہرے دھنیے اور پودینے کا ذائقہ آپ کے ذہن میں آپ کی دادی اماں کے کچن گارڈن کی یاد تازہ کردیتا ہے جب آپ مسالے دار کوفتے، چٹنی یا گھر بھر کا پسندیدہ کوئلہ دم قیمہ بنانے کے لئے دادی اماں کے کچن گارڈن سے تازہ دھنیا یا پودینہ توڑ لیا کرتی تھیں۔ ماضی کی یہ سنہری یاد آپ کو دو طرح کی صورتحال سے جوڑتی ہے

ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں

چھوٹے چھوٹے پتوں والی تازہ ہری سبزیوں جیسے ہرے دھنیے اور پودینے کا ذائقہ آپ کے ذہن میں آپ کی دادی اماں کے کچن گارڈن کی یاد تازہ کردیتا ہے جب آپ مسالے دار کوفتے، چٹنی یا گھر بھر کا پسندیدہ کوئلہ دم قیمہ بنانے کے لئے دادی اماں کے کچن گارڈن سے تازہ دھنیا یا پودینہ توڑ لیا کرتی تھیں۔ ماضی کی یہ سنہری یاد آپ کو دو طرح کی صورتحال سے جوڑتی ہے

 

۔ آپ ابھی تک اسی کیفیت میں ہیں جب کچن گارڈن سے تازہ سبزیاں توڑ لیا کرتی تھیں۔ 


۔ اب آپ جان چکی ہیں کہ ان چھوٹے چھوٹے پتوں والی ہری سبزیوں کو کیسے کاٹنا ہے۔  


آپ کو کسی قسم کی پریشانی کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہاں ہم آپ کی پتوں والی سبزیاں کاٹنے کے سلسلے میں مکمل رہنمائی کریں گے۔


باریک کٹی ہوئی سبزی جو شوربے یا سلاد میں کام آتی ہے :

شیفونیڈ ایک تکنیک ہے جو سبزیوں کو باریکی اور نفاست سے کاٹنے کے معنی میں استعمال ہوتی ہے، شوربے یا سلاد میں استعمال کرنے کے لئے کچھ چیزوں کو لمبی لمبی ہوائیون کی شکل میں کاٹا جاتا ہے تاہم اس میں ایک چیز کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے کہ سبزیاں کاٹتے وقت اپنے ہاتھ اور انگلیوں کو بچا کر رکھیں کہ کہیں چھری کی تیز دھار آپ کی انگلیون کو نقصان نہ پہنچائے۔ چھوٹے چھوٹے پتوں والی ان سبزیوں کو باریک کاٹنے کے لئے ان کے سروں کو ایک ساتھ ملا کر سیدھا رکھیں اور سگار کی شکل میں بل دے کر گٹھی جیسا بنالیں، اب اسے ایک ہاتھ سے مضبوطی سے پکڑیں اور دوسرے ہاتھ سے چھری کو اس کے اوپر بالکل سیدھا رکھیں اور کاٹنا شروع کریں، اپنے ہاتھ کو بچاتے ہوئے پوری گٹھی کو باریک باریک کاٹ لیں۔

خراب اور باسی پتوں کی چھٹائی: 
جب ہم ان چھوٹے چھوٹے پتوں والی ہری سبزیوں کو کاٹنے کی بات کرتے ہیں تو اس میں ایک انتہائی ضروری چیز کو مدِ نظر رکھنا ہوتا ہے جو کہ خریداری اور محفوظ کرنے سے متعلق ہے۔ 


خریداری:
ان چھوٹے چھوٹے پتوں والی ہری سبزیوں کی خریداری کا عمل ایسا ہی ہے جیسے اپنے باغ کے لئے پھول خریدنا۔ اس عمل میں سبزیوں کی خوشبو، تازگی اور رنگت کو مدِ نظر رکھنا بہت ضروری ہے کیونکہ ان کی خوشبو، ہرے رنگ اور تازہ پتے ہی تازگی کی علامت ہیں۔ خریداری کے وقت اگر آپ کو ان کی تازگی کا اندازہ لگانا ہے تو گٹھی کو اٹھا کر قریب سے دیکھیں اگر پتے مرجھائے ہوئے نظر آئیں اور ان کی رنگت گہری سبز نہ ہو تو سمجھ لیں کہ یہ تازہ نہیں ہے اس لئے ہمیشہ تازہ گٹھی کا انتخاب کریں۔


محفوظ کرنا:
تازہ اور باسی سبزیوں کا فرق ان کے پتوں سے ہی معلوم ہوتا ہے اگر پتے مرجھائے ہوئے اور مردہ نظر آئیں تو سمجھ لیں کہ یہ تازہ نہیں ہے کیونکہ تازہ سبزیوں کو کم از کم ہفتے بھر کے لئے محفوظ کیا جاسکتا ہے اگر آپ انہیں محفوظ کرنا چاہتی ہیں تو نیچے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

دھو کر صاف کرنا: 
خریداری کے بعد ان سبزیوں کی صفائی اور دھلائی کی جاتی ہے تاکہ آپ کو بوقتِ ضرورت تازہ پتے دار سبزیاں حاصل ہوں۔ دھول مٹی اور آلودگی سے پاک کرنے کے لئے انہیں نرمی سے دھولیں اور پانی سے نکال کر کاغذی تولئے پر رکھ دیں تاکہ خشک ہوجائیں اور ان کی اضافی نمی اچھی طرح تولئے میں جذب ہوجائے۔   


پتے دار سبزیوں کو محفوظ کرنا: 
اب انہیں لمبائی میں ایک خشک کاغذ پر رکھیں اور نرمی سے لپیٹ کر فریج میں رکھ دیں تاہم اگر آپ کو لگے کہ کاغذ میں نمی آ رہی ہے تو اسے تبدیل کردیں۔ 
 
پودینے کو محفوظ کرنا: 
ہر شاخ سے پتوں کو توڑ کر الگ کرلیں اور تمام پتوں کو کسی منہ بند جار یا ڈبے میں ڈال کر ریفریجریٹر میں محفوظ کرلیں تاکہ آپ اسے حسبِ ضرورت استعمال کرسکیں۔ 


اب آپ اچھی طرح جان چکی ہیں کہ ان چھوٹے چھوٹے پتوں والی سبزیوں کو کیسے چھانٹنا اور کاٹنا ہے اور اس کام کے لئے آپ کو اپنے باورچی خانے کے اوزاروں میں سے فقط ایک تیز چھری کی ضروری ہے، لہٰذا اس کی مشق شروع کردیں اور اپنے گھر والوں سے کھانے پکانے کے فن کی ماہر کا خطاب پائیں۔ 

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں