بند گوبھی کاٹنے کا طریقہ

(17599 وِیوز)

یہاں ہم آپ کو بند گوبھی کے روز مرہ کھانوں میں استعمال سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ بند گوبھی کی نرم پتیوں کو سلاد میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اور اسے سینڈوچ، برگر یا آلو کے تلے ہوئے قتلوں کے ساتھ بھی پیش کیا جاتا ہے۔ بند گوبھی کی دنیا میں مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔ یہاں ہم آپ کو بتائیں گے کہ بند گوبھی کی خریداری سے لے کر اسے درست طریقے سے کاٹنے اور محفوظ کرنے کے لیے کیا کرنا چاہیے۔

ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں

۔

بازار میں مختلف سائز اور رنگوں کی بند گوبھی دستیاب ہیں

سب سے پہلے ایک بہترین بند گوبھی کا انتخاب کریں۔

ہری بند گوبھی:

تازہ اور ہری بند گوبھی بازار میں آسانی سے دستیاب ہوتی ہے اور اس کی قیمت بھی کچھ زیادہ نہیں ہوتی۔ اس کا ذائقہ ہلکا میٹھا ہوتا ہے جو اس بات کی ضمانت ہے کہ بند گوبھی تازہ ہے، اسے مختلف کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اس کی تازہ اور ہری پتیاں سلاد میں بھی استعمال ہوتی ہیں۔

لال بند گوبھی:

 ہلکی سرخ اور کاسنی مائل لال بند گوبھی بازار میں با آسانی دستیاب ہے اس کا ذائقہ ہری بند گوبھی کے مقابلے میں زرا سا ترش ہوتا ہے، جس زمین میں اسے کاشت کیا جاتا ہے اس کی مٹی اور آب و ہوا کے باعث یہ سرخی مائل کاسنی رنگت اختیار کرلیتی ہے جس کی بنا پر اسے لال بند گوبھی کہا جاتا ہے، سی فوڈ اور سرکے کے ساتھ پیش کرنے کے لیے بہترین ہے۔

کرم کلا:

یہ بھی بند گوبھی کے خاندان سے تعلق رکھنے والی ہری سبزی ہے جو سردیوں کے موسم میں باآسانی دستیاب ہوتی ہے۔ بند گوبھی کی دیگر دونوں اقسام کے مقابلے میں اس کا ذائقہ منفرد اور لذیذ ہوتا ہے۔ اس کے پتے نازک اور جھریوں بھرے ہوتے ہیں اور تہوں کی صورت میں اپنی جڑ کے ساتھ پیوست ہوتے ہیں۔ بظاہر یہ بہت چھوٹی نظر آتی ہے مگر جب اس کے پتوں کو علیحدہ کریں تو اچھی خاصی مقدار بن جاتی ہے۔ جسے مختلف کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ اسے سوپ اور تلی ہوئی اشیا کے ساتھ بھی کھایا جاتا ہے۔

خریداری:

سب سے پہلے تو اس بات کا تعین کرلیں کہ آپ کو کون سی بند گوبھی درکار ہے، اگلا مرحلہ اس کی خریداری کا ہے، بند گوبھی خریدتے وقت اس کے حجم سے زیادہ وزن پر دھیان رکھیں کیونکہ زیادہ وزن والی بند گوبھی میں پتوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس پر داغ دھبوں کا بھی جائزہ لیں کیونکہ سیاہ نشانات اور دھبوں کا مطلب ہے وہ تازہ نہیں ہے اور اس میں طفیلی کیڑوں کے ہونے کا بھی امکان ہوسکتا ہے۔

محفوظ کرنا:

اگر آپ نے بند گوبھی کو ایک دن کے لیے محفوظ کرنا ہے تو اسے پانی میں رکھ دیں اور اگر آپ اسے زیادہ دنوں کے لیے محفوظ کرنا چاہتی ہیں تو اسے ایک بڑے پیالے میں ڈال کر اچھی طرح لپیٹ کر رکھیں دیں اس طریقے سے آپ ایک ہفتے بعد بھی اسے استعمال کرسکیں گی۔ استعمال سے قبل اسے اچھی طرح دھو لیں۔

بند گوبھی کو کس طرح کاٹیں:

یہاں ہم آپ کو تصاویر کے زریعے بند گوبھی کو کاٹنے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔

 

پہلا قدم:

 سب سے پہلے ایک تیز چھری لیں اور بند گوبھی کے سر کو کاٹ کر علیحدہ کردیں۔


دوسرا قدم:

پتوں کی پہلی تہہ کو ہٹائیں اور پھولہ سے بالکل الگ کردیں، ان در سے صاف ستھرے اور تازہ پتوں کی تہہ نکل آئے گی۔

تیسرا قدم:

اب اسے بالکل درمیان سے کاٹ لیں۔


چوتھا قدم:

چھری کو بالکل سیدھا رکھیں اور گوبھی کو باریک باریک کاٹ لیں۔


 
اب آپ نے اسے بہت اچھی طرح سے کاٹ لیا ہے۔

جب آپ یہ ساری مشق اچھے سے کر چکیں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ بند گوبھی کی خریداری سے لے کر اسے کاٹنے اور محفوظ کرنے تک آپ نے انتہائی کم وقت میں یہ سارا کام بہترین انداز میں سر انجام دے لیا ہے۔

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں