پھول گوبھی کاٹنے کا طریقہ

(34826 وِیوز)

اپنی دلچسپ ساخت کے باعث پھول گوبھی سے نبرد آزما ہونا ہمیشہ سے ایک مشکل امر رہا ہے کیونکہ اس کے بہت ساارے شگوفہ نما چھوٹے چھوٹے سر ہوتے ہیں جو ایک بڑے ڈنٹھل کے ساتھ جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ پھول گوبھی کو کاٹنا کچھ ایسا بھی دشوار نہیں ہے، سب سے پہلے ان شگوفہ نما سروں کو ڈنٹھل سے کاٹ کر الگ کرلیں، مزید چیزوں سے ہم آپ کو آگے چل کر آگاہ کریں گے۔

ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں

پھول گوبھی سستے داموں ملنے والی ایک عام سبزی ہے جو سردیوں کے موسم میں خاص طور پر بازار میں دستیاب ہوتی ہے، یہ ایک ایسی ہمت جہت سبزی ہے جو مختلف اقسام کے کھانوں میں استعمال ہوتی ہے، مزےدار بیکڈ گوبھی بنانے کے لیے اسےایک بیکنگ ڈش میں رکھ لیں، پھر اس پر تھوڑا سا زیتون کا تیل، کالی مرچ اور نمک چھڑکیں اور 5 منٹ تک بیک کریں۔

لیجیے جناب بہترین تندوری پھول گوبھی تیار ہے، اسے کم وقت میں تیار ہونے والی ایک بہترین ڈائیٹ فرینڈلی سائیڈ ڈش کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے۔

 

خریداری:

اس سے پہلے کہ ہم پھول گوبھی کو کاٹ کر تیار کریں یہ جان لینا ضروری ہے کہ بازار سے اس کی درست خریداری کیسے کی جائے۔

پھول گوبھی خریدنے کے لیے جائیں تو اس بات کا دھیان رکھیں کہ اس کے شگوفے سخت اور آپس میں جڑے  ہوئے ہونے چاہئیں، تازہ پھول گوبھی کا رنگ ہمیشہ سفیدی مائل اُجلا ہوتا ہے اور اس پر کسی قسم کا کوئی سیاہ دھبہ نہیں ہوتا۔

سفید پھول گوبھی پر سیاہ دھبے ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہ باسی ہوچکی ہے اور کھانے کے لیے مناسب نہیں ہے، اس لیے بہتر ہے کہ دھبے دار شگوفوں کو کاٹ کر اس سے الگ کردیا جائے۔

سنبھال کر رکھنا:

جب آپ ایک پھول گوبھی کو بازار سے خرید  کر لاتے ہیں تو کوشش کریں کہ پوری گوبھی کو ایک پلاسٹک بیگ میں سنبھال کر فریج میں رکھیں تاکہ اس کی تازگی اور غذائیت تادیر محفوظ رہے۔ اگر آپ نے اس کے شگوفوں کو ڈنٹھل سے کاٹ کر الگ کرلیا ہے تو انہیں پلاسٹک بیگ میں ڈال کر فریز کردیں، اس عمل سے آپ کو 4 دن بعد بھی عمدہ اور تازہ پھول گوبھی دستیاب ہوگی جسے آپ اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کرسکتی ہیں۔

کاٹنا اور چھانٹنا:

یہاں ہم آپ کو پھول گوبھی کاٹنے اور شگوفوں کو ڈنٹھل سے الگ کرنےکا طریقہ ویژول کے ذریعے مرحلہ وار انداز میں دکھائیں گے۔

پہلا قدم: بڑے حصے کو کاٹنے سے شروع کریں اور چھری کو اس کی جڑ پر رکھیں۔

دوسرا قدم: چھری کو بالکل سیدھا رکھیں اور گوبھی کے پھول کو چار حصوں میں تقسیم کرلیں۔ 

تیسرا قدم: ایک وقت میں ایک حصے کی کٹائی اور چھٹائی کریں، پھولوں کو کاٹ کر جڑ سے الگ کرلیں، کٹے ہوئے شگوفوں کو احتیاط سے ایک جگہ جمع کرلیں۔.

چوتھا قدم: ان چھوٹے چھوٹے شگوفوں کو ہاتھ سے توڑ سے الگ کرلیں۔

پانچواں قدم: تیزی سے کاٹنے کے لیے چھری کا استعمال کریں اور چھوٹے چھوٹے اضافی حصوں کو کاٹ کا علیحدہ کردیں۔

جب یہ ہوجائے تو آپ دیکھیں گی کہ پھول گوبھی کے سارے چھوٹے چھوٹے شگوفے خوبصورتی سے کٹ چکے ہیں، جب آپ کو اسی انداز میں اسے کاٹنے کی مشق ہوجائے گی تو آئندہ بھی آپ دیکھیں گی کہ کم سے کم وقت میں آپ اسے کتنے اچھے سے کاٹ کر پکانے کے لیے تیار کرسکتی ہیں

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں