گرما کاٹنے کا طریقہ

(19551 وِیوز)

یہاں ہم آپکو گرما کاٹنے کا درست طریقہ بتائیں گے۔ خربوزے اور تربوز کے خاندان سے تعلق رکھنے والا یہ میٹھا اور مزےدار پھل برصغیر پاک و ہند کے علاوہ جنوبی افریقہ کے بیشتر علاقوں میں بھی پایا جاتا ہے۔ اسے سویٹ میلون، مش میلون، راک میلون اور مسک میلون بھی کہا جاتا ہے۔

ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں

یہاں ہم آپکو گرما کاٹنے کا درست طریقہ بتائیں گے۔ گرما یا مسک میلون کو سویٹ میلون، مش میلون، راک میلون بھی کہا جاتا ہے۔ یہ رسیلا پھل برصغیر پاک و ہند کے علاوہ جنوبی افریقہ کے بیشتر علاقوں میں بھی کثرت سے پایا جاتا ہے۔ جنوبی افریقہ کی مقامی اصطلاح میں اسے ’اسپین اسپیک‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ گرما یا مسک میلون ککر بائٹیسی خاندان سے تعلق رکھنے والے خربوزے اور تربوز کی ہی ایک قسم کا میٹھا اور مزے دار پھل ہے۔
ککر بائٹیسی خاندان سے تعلق رکھنے والے پھلوں کی نوسو پینسٹھ اقسام کی بھی مزید  پچانوے اقسام پائی جاتی ہیں۔۔۔۔ ککربائٹیسی کو لوکی کے نام سے جانا جاتا ہے جس میں کھیرا ، کدو ، تربوز اور خربوزے وغیرہ  کی فصلیں شامل ہوتی ہیں۔ پھلوں کے پکنے کے انداز کی وجہ سے تمام  مسک میلن کو کینٹا لوپس (گرما) میں  شمار نہیں کیا جاتا۔ گرمیوں کی ایک بہترین چیز یہ ہے کہ لوگ مسک میلون اور واٹر میلون (تربوز) کھانا چاہتے ہیں۔۔
آپ کی رہنمائی  کے لیے ذیل میں کچھ اقدامات دیئے جا رہے ہیں جو آپ کو ایک اچھا، پکا ہوا، میٹھا اور مزیدار گرما خریدنے میں مدد دیں گے۔
یہ کیسے دیکھا جائے کہ گرما پک گیا ہے یا نہیں؟ :
آپ جو پھل خریدنا چاہتے ہیں وہ پکا ہوا ہے یا نہیں؟ ۔۔۔ یہ دیکھنے کے لیے سب سے پہلے پھل  کی کوالٹی اور خوشبو اہمیت رکھتی ہے۔۔ اس طرح آپ جان لیں گے کہ پھل تازہ ہے یا نہیں۔؟ 
کچھ لوگ  اس کے کناروں کی تبدیل ہونے والی رنگت سے اندازہ لگاتے ہیں کہ پھل پک گیا ہے کہ نہیں، جبکہ کوئی جلد کے پھٹنے یا اس کے بدلے ہوئے رنگ سے پہچان لیتے ہیں کہ پھل کھانے کے لیے تیار ہوچکا ہے۔۔ 
 گرما کیسے کاٹا جائے۔۔
اسٹیپ 1 :
گرمے کی کناروں پر چھری رکھیں ، اور دونوں سروں کو کاٹ کر الگ کردیں۔
 
اسٹیپ 2 :
 اب اوپر سے نیچے تک چھلکا اتارلیں،  دھیان رکھیں کہ چھلکا پوری طرح اتر جائے۔۔


اسٹیپ 3 :
چھری کو بیچ میں رکھیں ۔۔اور پھل کو دوحصوں میں کاٹ لیں۔۔سارے بیج چمچ کی مدد سے صاف کرلیں اور کچرا پھینک دیں۔


اسٹیپ 4 :
گرما کے پتلے سلائس بنانے کیلئے ، پہلےاس کو آدھا کرکے صاف کرلیں۔ سفید تار جیسے چھلکوں کوبھی کاٹ لیں اور پھینک دیں۔اب گرمے کے پتلے پتلے باریک ٹکڑے بنالیں اور انہیں پلیٹ میں رکھ کر پیش کریں۔
آپ گرما کاٹنے کا درست طریقہ جان گئے ہیں۔ اب اس کا بہترین استعمال کریں اور فروٹ سیلڈ یا موک ٹیل بنالیں۔


 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں