آلوئوں کو کیسے محفوظ کیا جائے

آلوئوں کو کیسے محفوظ کیا جائے

آلوئوں کو کیسے محفوظ کیا جائے

آلو ہماری خوراک کا ایک اہم جزو ہے جو دنیا میں کسی بھی قسم کے کھانے میں پایا جاتا ہے تاہم ، کئی بار آپ اپنی پینٹری کھول کر دیکھ سکتے ہیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ آپ کے آلو سبز ہو گئے ہیں یا ان میں انکور پھوٹ گئے ہیں؟ اس سے بچنے کے لیے کچھ آسان تجاویز ذیل میں درج کی جارہی ہیں تاکہ آپ اپنے کچن میں موجود آلوئوں کو زیادہ دیر تک محفوظ او رتازہ رکھ سکیں۔

 

انہیں ٹھنڈی جگہ پر رکھیں مگر منجمد نہ ہونے دیں:

یہ بات تو ہر کوئی جانتا ہے کہ آلوئوں کو براہ راست سورج کی روشنی میں نہیں رکھنا چاہیے تاکہ انہیں ضرورت سے زیادہ حدت سے بچایا جاسکے، تاہم اس کا متبادل یہ ہے کہ انہیں فریج میں نہ رکھیں۔

در حقیقت یہ صرف اس قسم کی چیز ہے جس سے آپ کو بچنے کی ضرورت ہے۔ سرد درجہ حرارت آلو میں نشاستے کو سرطان پیدا کرنے والے مادوں میں تبدیل کر سکتا ہے اور یہ آلوئوں کی ساخت کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔

 

انہیں خشک جگہ پر رکھیں:

آلوئوں کو بغیر دھوئے ہی ذخیرہ کریں۔ ان کو فوری طور پر دھونا بہت پرکشش ہو سکتا ہے کیونکہ وہ زیر زمین پیدا ہوتے ہیں اور ممکنہ طور پر دھول کے ڈھیر سے ڈھکے ہوئے ہوتے ہیں اس لیے کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ آلوئوں کو دھو کر محفوظ کرنا بہتر ہوگا مگر ہمارا مشورہ ہے کہ ایسا کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس عمل سے آپ آلوئوں کو نمی کے سامنے لا رہے ہوں گے جو فنگس یا پھپوندی کو اپنی طرف متوجہ کرے گا اور آلو بہت جلد گل کر خراب ہوجائیں گے۔

 

انہیں کھلے منہ والے کنٹینر میں  محفوظ کریں:

آلو کو فنگس سے متاثر ہونے، گلنے سڑنے یا اپنی پھپوندی کی طرف متوجہ کرنے کے لیے نمی سے دور رکھنا چاہیے، کیونکہ آلوئوں کو تازہ دم رہنے کے لیے ہوا کے بہاؤ کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہٰذا ان کو کسی سیل بیگ یا کنٹینر میں رکھنا بدترین چیز ہے جو آپ کر سکتے ہیں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ انہیں کسی کھلے منہ کے کنٹینر یا کسی ایسی ٹوکری میں ذخیرہ کریں جس میں ہوا کے بہاؤ کو زیادہ سے گزرنے کرنے کے لیے سوراخ ہوں اس سے آلو نہ صرف تازہ رہیں گے بلکہ دیر تک چلیں گے۔

 

دوسری سبزیوں سے دور رکھیں۔

اگرچہ یہ بات کچھ عجیب سی لگتی ہے لیکن اصل میں یہ سب سے اہم ہے۔  آپ سب کچھ ٹھیک کر سکتے ہیں لیکن اگر آپ آلوئوں کو دوسری پیداوار یعنی سبزیوں وغیرہ کے ساتھ ذخیرہ کرتے ہیں تو وہ یقینی طور پر سڑ جائیں گے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ جب یہ پک جاتے ہیں تو ایتھیلین کو ہوا میں خارج کرتے ہیں  جس کی وجہ سے آلوئوں میں نئے انکور پھوٹنے لگتے ہیں اور وہ نرم ہوجاتے ہیں، اس لیے ہمارا مشورہ مانیں اور آلوئوں کو ہمیشہ دیگر سبزیوں سے الگ تھلگ ایک کھلی ٹوکری میں کسی ٹھنڈی مگر خشک جگہ پر رکھیں۔

not null

کھانے پینے کی شوقین، ایک فلم ساز اور صحافی جو رنگا رنگ پکوانوں سے متعلق آپ کے تمام سوالات کے جوابات دینے کے لیے وقف ہے

مترجم : Kamran Shah

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (2)

  • anonymous
    (3 years ago)
    jhkkkljj
    جواب
  • anonymous
    (3 years ago)
    Thanks for sharing this its really informative. Wish to contribute with your valuable reviews? https://www.reviewgraphy.com/?s=Village+Restaurant&post_type=page
    جواب

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں