گوشت کو فریج میں کیسے محفوظ کریں؟

گوشت کو فریج میں کیسے محفوظ کریں؟

گوشت کو فریج میں کیسے محفوظ کریں؟

 

عید الاضحی بالکل  قریب ہے، جس کا مطلب ہے کہ قربانی کے جانور کا بہت سارا گوشت ہمارے گھروں میں آنے والا ہے۔ تاہم کسی سے یہ توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ یہ سارا گوشت ایک ساتھ کھاجائے جبکہ ہم میں سے بیشتر افراد اسے ذخیرہ کرکے آہستہ آہستہ ختم کرتے ہیں، لیکن گوشت کو محفوظ یا ذخیرہ کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

گوشت ذخیرہ کرنے کے لیے ہمارا ایک آسان گائیڈ یہ ہے جس کے بارے میں آپ کو جاننے کی ضرورت ہے۔  کچے اور پکے ہوئے گوشت کو ذخیرہ کرنے کے لیے آپ کو چاہیے کہ اسے اس چیز کے ساتھ مکمل کریں۔

 

اچھی چیزیں چھوٹے پیکیج میں آتی ہیں

اس بات کو یقینی بنائیں کہ گوشت کی تھوڑی تھوڑی مقدار کو الگ الگ ایئرٹائٹ بیگ میں رکھیں اور اس پر لیبل لگائیں کہ اسے کس تاریخ کو فریزر میں رکھا گیا تھا۔ ایک ہی جگہ پر بہت زیادہ مقدار میں گوشت کو ٹھونس دینا قطعی مناسب نہیں اس لیے اس سے اجتناب کریں۔

 

وقت کو ذہن میں رکھیں

ریڈ میٹ یا لال گوشت کو تین ماہ تک منجمد کیا جاسکتا ہے، تاہم منجمد ہونے کے بعد گوشت کی ماربلنگ، ذائقے اور ساخت کو برقرار رہنے کی ضمانت جو چیز یقینی بنائے گی وہ یہ ہے کہ آپ نے اسے کتنی جلدی فریز کیا ہے۔

یہاں آپ کو دو اہم کاموں کو ذہن میں رکھنا ہوگا، پہلا یہ ہے کہ گوشت کو جلدی سے منجمد کریں جس کا آپ فوری طور پر استعمال کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں اور یہ یقینی بنانا ہے کہ آپ کا فریزر 18 ڈگری سینٹی گریڈ پر ہے تاکہ گوشت جلدی سے جم جائے اور ضرورت پڑنے پر فریزر سے نکال کر پکایا جاسکے۔

 

گوشت کو کھولنا یا پگھلانا

بیماری، آلودگی یا کسی بھی نوعیت کے مضر صحت اجزا کے کسی بھی خطرے سے بچنے کے لیے گوشت کو پکا کر کھانے سے پہلے اسے مکمل طور پر کھولنا یا پگھلانا ہوگا۔ کیونکہ فریز ہونے پر گوشت کے ریشے جم کر ایک دوسرے میں پیوست ہوجاتے ہیں، تاہم بعض اوقات آپ کے پاس انتظار کرنے کا وقت نہیں ہوتا جب تک کہ گوشت قدرتی طور پر پگھل نہ جائے۔

اس صورت میں آپ یہ کرسکتے ہیں کہ اپنے ایئرٹائٹ بیگ کو ٹھنڈے پانی سے بھرے کسی بڑے برتن میں رکھ دیں، صحیح درجہ حرارت کو یقینی بنانے کے لیے ہر آدھے گھنٹے بعد پانی تبدیل کرلیں اور گوشت کے اچھی طرح کھُلنے تک انتظار کریں۔

 

گوشت کو دوبارہ فریز کرنا

پہلے سے پگھلائے ہوئے گوشت کو دوبارہ منجمد کرنا محفوظ نہیں ہے۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ اپنے آپ کو فوڈ پوائزننگ اور دیگر بیکٹیریا کے خطرے میں ڈالیں گے۔ ایسا گوشت جو پہلے ہی ایک بار فریز ہونے کے بعد پگھلایا جا چکا ہے اسے ذخیرہ کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ پہلے اس کو پکالیا جائے، بعد میں آپ پکے ہوئے گوشت کو سالن یا کسی بھی پکوان کی صورت میں دوبارہ سے فریہز کرسکتے ہیں۔

اس عید پر گوشت سے بنے مزے مزے کے کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ان نکات کو آزمائیں اور اگر آپ ہمارے اس گائیڈ میں کوئی کمی محسوس کرتے ہیں تو ذیل میں دیئے گئے کمنٹس باکس میں ہمیں ضرور بتائیں۔

عید مبارک!!!

 

not null

کھانے پینے کی شوقین، ایک فلم ساز اور صحافی جو رنگا رنگ پکوانوں سے متعلق آپ کے تمام سوالات کے جوابات دینے کے لیے وقف ہے

مترجم : Kamran Shah

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (1)

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں