گھر پر کافی کیسے کشید کریں؟

 گھر پر کافی کیسے کشید کریں؟

 گھر پر کافی کیسے کشید کریں؟

کیا آپ کا شمار بھی ایسے افراد میں ہوتا ہے جن کی صبح کا آغاز ایک کپ گرما گرم تازہ کافی کے بِنا نہیں ہوتا؟
سردیوں کے اس ٹھنڈے اور خنک موسم میں جب صبح کی سرد ہوا آپ کے اردگرد کے ماحول کو بہت ٹھنڈا اور ناقابلِ برداشت کر دیتی ہے تو ہم سبھی یہ سوچتے ہیں کہ اس ٹھنڈی ٹھار صبح کی شروعات ایک کپ گرما گرم مزیدار کافی سے کی جائے جو آپ کے جسم میں توانائی اور جوش کی نئی لہر بھردے تاکہ آپ دن بھر چست و توانا رہ کر اپنے روز مرہ معمولات کو سر انجام دے سکیں۔   
اگر آپ اپنے پسندیدہ کیفے جیسی کافی گھر پر تیار کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو یہ مضمون پورا پڑھنا پڑے گا اس میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ اپنے گھر پر اپنی پسند کے عین مطابق گاڑھی اور مزیدار کافی کیسے کشید کرسکتے ہیں۔ 
اپنی پسندیدہ کافی کا بھرپور مزہ لینے کے لیے آپ کو ذیل میں دی گئی ان آزمودہ تراکیب اور نسخوں پر عمل کرنا ہوگا جس کے نتیجے میں آپ کافی کا ویسا ہی مزہ حاصل کرسکیں گے جو آپ کے دل کو لگتا ہے۔ اگر کسی کو گھر بیٹھے ہی اپنی پسند کی مزیدار کافی حاصل ہوجائے تو اسے بازار جانے کی کوئی ضرورت نہیں رہے گی۔ اس لیے آپ بھی ذرا سی توجہ اور تھوڑی سے محنت کر کے اپنا پسندیدہ ذائقہ حاصل کرسکتے ہیں۔

 
کافی کے بیج:
مزیدار، مہکتی ہوئی گرما گرم کافی کے کپ کا بھر پور مزہ اٹھانے کے لیے جو سب سے پہلی اور ضروری چیز آپ کے پاس ہونی چاہیے وہ ہے کافی کے بیج۔
 ہم چاہیں گے کہ آپ کافی کے ان بیجوں کو اپنے گھر پر خود روسٹ کریں کیونکہ کافی کے ان بھنے ہوئے بیجوں سے جو لذت اور ذائقہ کشید ہوتا ہے وہ عام طور پر بازار میں ملنے والی پسی ہوئی کافی میں نہیں ہوتا۔ کافی کے بیجوں کو اچھی طرح بھوننے کے بعد انہیں پیس کر جو ذائقہ آپ کشید کریں گے اس کا نعم البدل کوئی نہیں ہوسکتا۔ اس سے بننے والی مہکتی ہوئی، گاڑھی اور لذیذ کافی آپ کے اندر جوش اور توانائی کی نئی لہر بھر دے گی۔ 
اپنے مطلب کی مزیدار، گاڑھی اور مستند ذائقے والی کافی بنانے کے لیے آپ کو تھوڑی سی محنت تو کرنی ہی پڑے گی۔
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ کافی ایک قدرتی طور پر پیدا ہونے والی شاندار چیز ہے تاہم اسے زیادہ عرصے تک شیلف میں رکھنے سے اس کا ذائقہ اور معیار متاثر ہوتا ہے۔ اس لیے آپ جب بھی کافی کو محفوظ کرنا چاہیں تو اسے ایک ایئرٹائٹ جار میں رکھیں تاکہ اس کی لذت اور ذائقہ دیر تک قائم رہے۔ کافی کو ہمیشہ روم ٹمپریچر میں رکھنا چاہیے، اپنی کافی کے بیجوں کو کبھی ریفریجریٹر میں رکھنے کی غلطی مت کریں کیونکہ ٹھنڈی جگہ رکھنے سے نہ صرف اس کا ذائقہ متاثر ہوگا بلکہ اس کی سوندھی سوندھی خوشبو پر بھی اثر پڑے گا۔ 


کافی کشید کرنے کے آلات:
 بازار میں کافی کشید کرنے کے آلات کی مختلف اقسام دستیاب ہیں آپ اپنی سہولت اور پسند کے مطابق ان میں سے کوئی ایک خرید سکتے ہیں تاہم آپ کو خیال رکھنا ہوگا کہ آپ جس مقصد کے لیے یعنی کافی کے بہترین ذائقے اور لذت کشید کرنے کے لیے یہ سب خرید رہے ہیں تو ان کی کارکردگی بھی ویسی ہی ہونی چاہیے۔  
کافی کشید کرنے کے آلات کی دو اقسام اس وقت دنیا بھر میں مشہور و مقبول ہیں ان میں سے ایک فلٹر یا پور اوور بریونگ ڈیوائس ہے اور دوسری امیرشن بریونگ ڈیوائس ہے۔ ویسے تو بازار میں متعدد اقسام کی بریونگ ڈیوائسز موجود ہیں آپ ان میں سے اپنی سہولت اور پسند کے مطابق کوئی ڈیوائس خرید سکتے ہیں۔ اپنی مطلوبہ کافی بنانے کے لیے ڈیوائس کے ساتھ ساتھ آپ کی اپنی صلاحیت اور محنت کا بھی بہت زیادہ عمل دخل ہے اس لیے سب کچھ ڈیوائس پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ 


 
اجزائے ترکیبی کا ناپ تول:
 اپنے مطلب کی مزیدار، مہکتی ہوئی، گاڑھی اور شاندار کافی کا ایک بہترین کپ حاصل کرنے کے لیے آپ کو اس میں ڈالی جانے والی چیزوں کے ناپ تول کا بہت زیادہ خیال رکھنا ہوگا۔ 
ہم آپ کو مشورہ دیں گے کہ کافی کا کپ بناتے ہوئے ہمیشہ چیزوں کو ناپ تول لیں تاکہ آپ کو ہمیشہ وہی ذائقہ ملے جس کی آپ تمنا کرتے ہیں۔ بہترین کافی بنانے کی متعدد تراکیب آپ کو فوڈ بُکس یا انٹرنیٹ پر آن لائن مل جائیں گی آپ کو ان میں سے جو بھی اپنی پسند اور معیار کے مطابق لگے اسے آزما لیں۔ آپ کے لیے اپنی کافی کے کپ میں پانی اور کافی کی مناسب مقدار کا تعین کرنا قطعی مشکل نہیں ہوگا۔ اگر آپ کو لگے کہ کسی ترکیب کو پڑھ کر بنائی گئی کافی میں کسیلا پن زیادہ ہے یا وہ ضرورت سے زیادہ میٹھی ہوگئی ہے تو آپ کوئی اور ترکیب آزما سکتے ہیں۔ اپنی پسندیدہ کافی بنانے کی لگن میں دو چار بار کوشش کرنے سے ہی آپ اس بہترین او رپرفیکٹ ذائقے کو حاصل کرلیں گے جسے پانے کی آپ تمنا کرتے ہیں۔ 


 
ٹائمر:
بہترین کافی بنانے کے لیے ہم آپ پر زور نہیں دیں گے کہ آپ اس مرحلے کو بھی یقینی طور پر آزمائیں تاہم یہ بات تو طے ہے کہ کافی کا بہترین ذائقہ اور لذت حاصل کرنے کے لیے اسے کشید کرنے کی ٹائمنگ کا بہت عمل دخل ہے۔ ہمارا مشورہ ہے کہ جب آپ کسی ترکیب کے تحت اچھی کافی بنانے میں کامیاب ہوجائیں تو اس کی ٹائمنگ نوٹ کرلیں کہ آپ کے مطلب کی کافی کا ایک کپ کتنے عرصے میں بنتا ہے۔ اس کے بعد اگلی بار جب آپ ویسی ہی کافی بنانے لگیں گے تو آپ کو پتہ ہوگا کہ کافی کشید کرنے پر آپ نے کتنا وقت لگانا ہے۔


 
تو جناب! بہترین، گاڑھی، مہکتی ہوئی، مزیدار کافی بنانے کی یہ چند آزمودہ تراکیب ہیں جن پر عمل کر کے آپ بھی اپنے لیے کافی کا ایک شاندار کپ بنا سکتے ہیں۔ اگلی بار جب آپ گھر پر کافی کشید کرنے لگیں تو یہ تمام تراکیب اور نسخے آپ کے ذہن میں ہونے چاہئیں۔ 
ایک بات ہمیشہ دھیان میں رکھیں کہ گاڑھی، مزیدار اور کریمی کافی پہلی ہی کوشش مییں نہیں بن جاتی۔ تاہم صبر و تحمل کے ساتھ کوشش کرتے رہنے سے آپ بہت جلد اپنی مرضی کے عین مطابق مہکتی ہوئی، مزیدار، گاڑھی اور بہترین کافی بنانا سیکھ جائیں گے۔   
 

null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں