کم پیسوں میں پارٹی کیسے کی جائے۔؟

 کم پیسوں میں پارٹی کیسے کی جائے۔؟

 کم پیسوں میں پارٹی کیسے کی جائے۔؟

پارٹی کرنا سبھی کو بہت اچھا لگتا ہے مگر اس کی میزبانی کرنا اتنا دلکش نہیں ہوتا نہ یہ ہر کسی کے بس کی بات ہے،خاص  طور پراس وقت جب آپ کے پاس بجٹ بھی کم ہو۔ بہرحال ہم یہاں پر آپ کے لیے کچھ مشورے اور ٹپس کے ساتھ حاضر ہیں، جو آپ کی اگلی پارٹی کے لیے انتہائی  کارآمد ثابت ہوں گے، اور ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ یہ آپ پر ضرورت سے زیادہ مہنگی یا بھاری بھی نہیں پڑیں گی۔۔
 کوئی بھی پارٹی ارینج کرتے وقت آپ کو بہت ساری باتوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے جیسا کہ کھانا کتنے لوگوں کیلئے بنانا ہے،کھانا اچھے معیار کا ہو، ڈرنکس اور مجموعی دیکھ بھال کے ساتھ یہ بھی خیال رکھنا پڑتا ہے کہ آپ کے مہمانوں کی تفریح ہو اور وہ بور نہ ہو۔ بہرحال ، یہ مضمون آپ کی پارٹی کو بہترین  بنانے کے بارے میں ہے، چاہے وہ سالگرہ کی تقریب  ہویا کوئی بھی چھوٹی گیدرنگ۔۔۔ ہم نے آپ کا مسئلہ حل کردیا ہے۔۔ یہ ہدایات ہر طرح کی تقریبات کے لیے آپکو مدد فراہم کریں گی۔


 پارٹی سپلائرز/ ڈیکوریشن :
جو پہلی چیز آپ کے گھر میں داخل ہوتے ہی مہمانوں کی نظروں میں آتی ہے، وہ ہے سجاوٹ۔ سجاوٹ یا آرائش کسی بھی تقریب کے لیے کیے جانے والے اہم کاموں میں سے ایک اہم ترین کام ہے۔ شرکا جس چیز سے فوراً متاثر ہوتے ہیں وہ شاندار سجاوٹ ہی ہوتی ہے۔ آپ کسی بھی پارٹی سپلائی اسٹور پر جا کر اپنی پارٹی کی سجاوٹ کو چار چاند لگا سکتے ہیں، اور بڑی آسانی سے اسے اچھی کیٹگری میں لے جاسکتے ہیں۔۔ یہاں سے آپ کم سے کم رقم  میں پارٹی ڈیکورشن کاسامان کثیر تعداد میں حاصل کرسکیں گے۔ اگرچہ آپ کی پارٹی میں بہت زیادہ سجاوٹ رکھنا ضروری نہیں ہے ،لیکن منفرد انداز میں خوبصورت ڈیکوریشن آنے والوں پر اپنا سحر طاری کردے گی۔


ون ڈش لانے کا بہترین آئیڈیا:
ایک بہترین تجویز جو ہم آپ کو دے سکتے ہیں وہ یہ کہ آپ اپنی پارٹی کو پوٹ لُک یعنی ون ڈش بنائیں۔ کسی دعوت کی میزبانی کرتے وقت کم خرچ بالا نشیں والا طریقہ اختیار کرتے ہوئے ون ڈش کا اہتمام کرتے ہوئے اپنے پیسے بچائے جا سکتے ہیں۔ سب ایک ایک ڈش بنا کر لے آئیں اور ایک جگہ اکٹھے ہوکر کھاپی لیں۔ اس سے میزبان پر زیادہ بوجھ نہیں پڑتا۔۔ میزبان کی حیثیت سے آپ مین کورس بنانے کی ذمہ داری قبول کرسکتے ہیں۔ جبکہ آپ کے گیسٹ کے لیے اسٹارٹرز اور میٹھے کا آپشن بہترین رہے گا اور وہ اپنا پسندیدہ کھانا بھی خود لے آئیں گے اور مختلف ہاتھوں کے مزے دار کھانے کھانے سے دعوت کا مزہ بھی دوبالا ہوجائے گا۔ 

حد سے زیادہ بوجھ نہ ڈالیں: 
ون ڈش پارٹی کا انتخاب کرتے ہوئے ایک اہم بات جو آپ کو اپنے ذہن میں رکھنا ضروری ہے وہ یہ کہ حدوں کو پار نہ کریں۔۔ مہمانوں پر دعوت کا خرچ حد سے زیادہ نہ پڑے اور نہ ہی کھانے کا انتظام کرنے کے لیے لمبی چوڑی محنت کرنی پڑے۔ ایک حد تک ہی اپنے مہمانوں سے کھانے پینے کی اشیاء منگوائیں۔ ان پر واضح کردیں کہ انکا کام کفایت شعاری میں رہتے ہوئے صرف آپ کی مدد کرنا اور پارٹی میں کچھ حصہ ڈالنا ہے نہ کہ وہ پورا بار خود پر لے لیں اور فضول خرچی کریں۔ اس بات کی یقین دہانی کریں کہ پارٹی کے میزبان آپ ہیں آپ کے رشتہ دار یا دوست نہیں۔


 
  سستی چیزیں لائیں:
ایک اچھی پارٹی میں کھانا بھی یقیناً بہترین ہونا چاہیے۔ اسکے لیے ضروری یہ نہیں کہ آپ پیسہ پانی کی طرح بہا دیں بلکہ آپ کچھ پیسے بھی بچا سکتے ہیں۔ کچھ بنیادی اجزاء  تو پہلے سے آپ کے کچن میں موجود ہوں گے جن کا استعمال آپ کرسکتے ہیں۔۔۔ اس طرح مہنگائی کے اس دور میں کچھ تو بچت ہو ہی جائے گی۔ یہاں آپ کو ایک  بات کا خیال ضرور رکھنا ہوگا جہاں آپ قیمت پر سمجھوتہ کر رہے ہیں وہیں جو ڈش آپ پیش کرنے والے ہیں،اس کےذائقے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیجئے گا۔


مشروبات کی تعداد زیادہ رکھیں :
پارٹی میں جو چیز سب سے زیادہ استعمال ہوتی ہے، وہ ہیں ڈرنکس۔۔ لوگ عام طور پر شروع سے لے کر آخر تک پوری پارٹی کے دوران وقفے وقفے سے  مشروبات کا استعمال کرتے رہتے ہیں۔ ۔لہٰذا میزبان کو یہ یقینی بنانا ہوگا  کہ ڈرنکس کی وافر مقدار اور تمام اقسام موجود ہوں۔ اپنی پارٹی میں مزیدار اورخوش ذائقہ ڈرنکس کا اسٹاک رکھیں تاکہ آنے والے پارٹٰی کا بھرپور اندز میں  لطف اٹھا سکیں۔۔


یہ کچھ  ٹپس ہیں، جو آپ اپنی اگلی پارٹی کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے ذہن میں رکھ سکتے ہیں۔ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ کے مہمان آُپ سے مطمئن ہو کر جائیں،مگر ساتھ ساتھ آپ کی جیب بھی مطمئن رہے اور اس پر زیادہ بوجھ نہ پڑے۔
 

null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں