آٹھ آسان میٹھے پکوان جو آپ کا موڈ خوشگوار کردیں گے۔

آٹھ آسان میٹھے پکوان جو آپ کا موڈ خوشگوار کردیں گے۔

آٹھ آسان میٹھے پکوان جو آپ کا موڈ خوشگوار کردیں گے۔

کیا میٹھی ڈشز آپ کے کھانے کا بھی پسندیدہ حصہ ہیں؟ 
کیا آپ کو بھی میٹھا کھانے کا چسکہ ہے اور کیا میٹھے پکوانوں سے آپ کا دل کبھی نہیں بھرتا ہے؟ 
آئیے آپ کو ایک حقیقت بتاتے ہیں کیا آپ جانتے ہیں کہ ڈیزرٹس آپ کا مزاج تبدیل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ کسی بھی میٹھی چیز کے صرف چند لقمے ہی آپ کے موڈ کو اداسی سے خوشی میں بدل سکتے ہیں۔ 
اگر آپ کو بھی میٹھا کھانے کا اتنا ہی شوق ہے جتنا ہمیں ہے تو یہ آٹھ لذیذ میٹھے پکوان ضرور ٹرائی کریں۔ 


 
1 ۔ چاکلیٹ میں ڈوبی ہوئی اسٹرابیریز :
چاکلیٹ میں کوٹ کی گئی اسٹرابیریز بہت سے لوگوں کا پسندیدہ اور ایک بہترین میٹھا ہے۔ دو اجزاء سے تیار کردہ یہ ترکیب بنانے میں انتہائی آسان اور ہر دلعزیز ہے۔ اس کے ذائقے کو اور بھی مزیدار بنانے کے لیے آپ ملک چاکلیٹ کی جگہ وائٹ چاکلیٹ یا کیریمل کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔



2 ۔ چاکلیٹ برائونی: 
برائونیز کون پسند نہیں کرتا؟ چوکور یا ریکٹینگل شکل کے چاکلیٹ سے لبریز اس میٹھے سے مختلف انداز اور مختلف طریقوں سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔ یہ میٹھا بنانے میں آسان اور اپنے بے مثال ذائقے کی بدولت سب کو اپنا دیوانہ بنالیتا ہے۔ آپ اس میٹھی ڈش  کو آئس کریم کے ساتھ یا کچھ مزید مٹھاس کے لئے پھینٹی ہوئی کریم کے ساتھ بھی ٹرائی کر سکتے ہیں۔
نیچے دیا گیا لنک وزٹ کریں، اور یہاں موجود چاکلیٹ برائونی کی منہ میں پانی لانے والی یہ ترکیب ضرور آزمائیں۔ 



3 ۔ چاکلیٹ چِپ کوکیز:
ایک اور آسان میٹھا جو آپ کے موڈ کو سیکنڈوں میں اچھا کردے گا وہ ہے چاکلیٹ چِپ کوکیز۔ ان کو بنانا بھی زیادہ جھنجھٹ کا کام نہیں ہے جبکہ انکا لاجواب مزہ کھانے والے کو کسی اور ہی جہان میں لے جاتا ہے۔ آپ چاکلیٹ چِپ کوکیز کو ایک گلاس دودھ یا اپنی پسندیدہ آئسکریم کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں۔ جس طرح بھی آپ کا میٹھا کھانے کا ذوق پورا ہو، ویسے ہی انجوائے کریں کیونکہ یہ دونوں طریقے ہی نہایت مزیدار ہیں۔



4 ۔ چیز کیک:
اگر آپ چاکلیٹ سے بنے میٹھے پکوانوں کے دیوانے نہیں ہیں تو ، چیزکیک آپ کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہونگے۔ آپ مختلف  آمیزے، ذائقوں میں دستیاب اور تیار شدہ، بلوبیری چیز  کیک، اورنج چیز کیک، اسٹرابیری چیز کیک ٹرائی سکتے ہیں، یا پھر اپنی پسند کے مطابق زبردست سادہ کیک منتخب کریں اور مزے اڑائیں۔ یہ میٹھا انتہائی ہلکا اور ایک شاندار ڈنر کے بعد بھی لطف اندوز ہونے کے لیے مناسب ڈش ہے۔ ہم یہ بات یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ اسے کھانے کے بعد آپ کا موڈ بھی پہلے کے مقابلے میں زیادہ مثبت اور خوشگوار ہوجائے گا۔



5 ۔ بنانا بریڈ:
یہ ضروری نہیں کہ اس کا شمار میٹھے پکوانوں میں ہی کیا جائے، لیکن پھر بھی یہ ایک طرح کی میٹھی ڈش ہی ہے۔ ایسا لذیذ میٹھا جو آپ کا موڈ خوش گوار کردے گا۔ بنانا بریڈ پکے ہوئے کیلوں کو میش کر کے بنائی جاتی ہے، جو کھانے میں رسیلی، نرم اور مزیدار ہوتی ہے۔ یہ کیک  اور بریڈ کا شاندار امتزاج ہے جو میٹھے کے طور پر بھی کھائی جاسکتی ہے یا ناشتے کے آپشن کے لیے بھی اس سے مزہ دوبالا کیا جاسکتا ہے۔



6 ۔ چاولوں کی کھیر :
یہ مزیدار پکوان جنوبی ایشیاء میں "کھیر" کے نام سے مشہور ہے۔ یہ لذیذ کھیر چاولوں، دودھ ، چینی اور مختلف اقسام کے گری دار میوے اور خشک میوہ جات سے تیار کی جاتی ہے۔ خاندانی تقریبات اور خاص مواقع پر یہ بہترین میٹھا بنانے کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے مگر آپ اس سے دن بھر میں کسی بھی وقت لطف اٹھا سکتے ہیں۔ یہ نہ صرف آپ کی میٹھا کھانے کی تمنا کوپورا کرے گی بلکہ آپ کے مزاج پر بھی زبردست اثر ڈالے گی۔
نیچے موجود لنک پر جائیں اورچاولوں کی کھیر بنانےکی آسان ترکیب ضرور دیکھیں۔

7 ۔ فروٹ ٹارٹ:  
اگر آپ پھلوں سے تیار ہونے والے میٹھے کے شیدائی ہیں تو یہ آپ کو ضرور پسند آئے گا۔  فروٹ ٹارٹ کا شمار بھی ان میٹھی ڈشز میں ہوتا ہے جو آپ کے موڈ کو چند منٹوں میں ہی اچھا کردیتے ہیں۔ اسے بنانا نہایت آسان ہے اور اس میں وقت بھی کم لگتا ہے۔۔ لذیذ اور ذائقہ دار ٹارٹس تیار کرنے کے لیے آپ کو صرف آپ کے پسندیدہ پھل ، کریم ، اور پیسٹری کرسٹ کی ضرورت ہے۔



8 ۔ چاکلیٹ موس :
چاکلیٹ موس بھی ان میٹھوں میں سے ایک ہے جو آپ کی میٹھا کھانے کی خواہش کو مکمل اور منہ کے ذائقے کو سیکنڈوں میں خوشگوار کردیتا ہے۔  صرف  پانچ اجزاء سے تیار ہونے والا یہ شاندار میٹھا بنانے میں بہت ہی آسان ہے۔ یہ نہایت نرم و ملائم ، ذائقے دار اور منہ میں جاتے ہی گھل جانے والا شاندار پکوان ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ ڈیزرٹ آپ کے میٹھا کھانے کی طلب کو بھرپور انداز میں پورا کردے گا۔ اگر آپ گھر بیٹھے ایک آسان میٹھا ٹرائی کرنے کی کوشش میں ہیں تو نیچے دیا گیا لنک ضرور وزٹ کریں۔ 



یہ تمام میٹھی ڈشز بنانے میں نہایت آسان ہیں، لہٰذا انہیں ضرور ٹرائی کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا موڈ تھوڑا بہت بھی خراب ہے تو ان ڈیزرٹس کو انجوائے کریں اور اپنے مزاج کو بہتر انداز میں تبدیل کریں۔ خوشی سے پکائیں اور خوشی سے کھائیں۔ 

null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں