کھیر

(18625 وِیوز)

دودھ، چاول اور میوہ جات کے بہترین امتزاج سے بنی خوش ذائقہ لذیذ کھیر اپنی سوندھی خوشبو، بے مثال ذائقے اور صحت بخش خواص کے باعث ہر خاص و عام میں مقبول ہے۔ مشرق کے دیسی گھرانوں میں میٹھی عید پر خاص طور پر یہ شاندار پکوان بنانے کو ترجیح دی جاتی ہے۔ اس کا مہکتا ہوا، لاجواب ذائقہ آپ کی میٹھا کھانے کی خواہش کو نہ صرف پورا کرتا ہے بلکہ مزید کھانے کی تمنا کو بھی بے دار کرتا ہے۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 25 Min
  • 2 Likes

اجزاء

    • دودھ ایک لیٹر
    • کنڈینسڈملک دو عدد کھانے کے چمچ
    • اُبلے ہوئے چاول آدھا کلو گرام
    • الائچی پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • پستہ ایک کھانے کا چمچ
    • کشمش ایک کھانے کا چمچ
    • چھوہارے دو عدد

ترکیب

  • ایک بڑے برتن میں دودھ ڈال کر اسے ابال لیں، پھر اس میں کنڈینسڈ ملک ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں اُبلے ہوئے چاول ڈالیں اور اس وقت تک چمچ چلائٰں جب تک اس میں گاڑھا پن پیدا نہ ہوجائے۔
  • اب اس میں الائچی پائوڈر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پستہ اور کشمش ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے چھوہارے ڈالیں اور مکس کریں۔
  • مہکتی ہوئی، میٹھی اور مزے دار کھیر تیار ہے۔ خوب مزے سے کھائیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)

  • najeb khan
    (4 years ago)
    Thanks a lot This Dish is very delicious and easy for cooking
    جواب