شاہی حلوہ

(24097 وِیوز)

شاہی حلوہ ایک ایسی میٹھی ڈش ہے جو ہر شخص بہت شوق سے کھاتا ہے۔ اس کی ابتدا شمالی بھارت سے ہوئی۔ یہ حلوہ سوجی، گھی اور خشک میوں کو ملا کر بنایا جاتا ہے۔ یہ کھانے والے کے کھاتے ہی منہ میں گھلنا شروع ہوجاتا ہے۔ یہ گرم اور ٹھنڈا دونون صورتوں میں پیش کیا جاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 30 Min
  • 3 Likes

اجزاء

    • مکھن3-4 کھانے کا چمّچ
    • سوجی1 ½ کپ
    • گھی½ کھانے کا چمّچ
    • چینی½ کپ
    • پانی½ کپ
    • الائچی پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • دودھحسبِ ضرورت
    • زعفران1/2 چائے کا چمچ
    • پستے، پسے ہوئے2-3 کھانے کا چمّچ
    • بادام، پسے ہوئے2-3 کھانے کا چمّچ
    • گھی2 کھانے کا چمّچ
    • کشمش2 کھانے کا چمّچ

ترکیب

  • ایک چھوٹے پتیلے میں مکھن ڈال کر پگھلائیں، اس کے بعد اس میں سوجی ڈال کر بھونیں۔
  • بھوننے کے بعد آدھا کھانے کا چمچ گھی ڈال کر بھونیں۔
  • اس کے بعد اس میں چینی ڈالیں اور اچھے سے بھون لیں۔
  • اب اس میں پانی ڈال کر تھوڑا سا اور پکائیں۔
  • اب پسی ہوئی الائچی ڈالیں۔
  • اب دودھ اور زعفران ڈالیں اور اچھے سے مکس کریں جب تک سوجی پک جائے۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے پستے ڈالیں اور اچھے سے مکس کریں۔
  • اس کے بعد اس میں کٹے ہوئے بادام ڈالیں، اور گھی ڈالیں اور اچھے سے مکس کریں۔
  • اب کشمکش ڈالیں اور چمچ کی مدد سے مکس کریں۔
  • مزے دار شاہی حلوہ تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (2)