ماش کی دال کا حلوہ

(12155 وِیوز)

ماش کی دال کا حلوہ آپ کے دانتوں کے ذائقے کے لیے ایک تحفہ ہے. اس منہ میں پانی لانے والی ڈش کو سفید دالوں اور خشک میوہ جات کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے. عام طور پر یہ خاص مواقے یا منہ کے ذائقے کو بہتر بنانے کے لیے کھایا جاتا ہے.

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 30 Min
  • 3 Likes

اجزاء

    • ماش کی دال بھگوئی ہوئی½ کلو
    • پانی1 لیٹر
    • گھی1 کپ
    • الائچی پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • چینی1 کپ
    • دودھ2-3 کھانے کا چمّچ
    • پستے باریک کٹے ہوئے1 کھانے کا چمّچ
    • بادام باریک کٹے ہوئے1 کھانے کا چمّچ

ترکیب

  • ایک پتیلے میں پانی گرم کریں، اس کے بعد اس میں دال کو اتنا ابال لیں کہ وہ گل جائے۔
  • اب پکائی ہوئی دال کو بلینڈ کرلیں۔
  • ایک کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کریں پھر اس میں بلینڈ کی ہوئی دال ڈالیں اور چمچ کی مدد سے مکس کریں۔
  • اب اس میں 3 سے 4 کھانے کے چمچ دودھ ڈالیں اور اچھے سے مکس کریں۔ اب اس میں الائچی پاؤڈر ڈالیں اور مکس کریں۔
  • پھر ایک پیالہ چینی ڈالیں اور مکس کریں، جب تک چینی گھل نہ جائے اور حلوہ پیندہ نہ چھوڑ دے کڑاہی کا تب تک مکس کرتے رہیں۔
  • اب کٹے ہوئے بادام، پستہ ڈال کر مکس کریں۔
  • مزے دار ماش کی دال کا حلوہ تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)