چاکلیٹ برائونی

(10618 وِیوز)

امریکی طباخ فینی فارمر کی متعارف کردہ چاکلیٹ برائونی کا آغاز امریکا سے ہوا، چوکور شکل کا چاکلیٹ سے لبریز یہ میٹھا اپنے ذائقے میں بے مثال ہے۔ اوون سے نکلی ہوئی تازہ اور گرما گرم چاکلیٹ برائونی کا مزہ آپ کو کسی اورہی جہان میں لے جاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 30 Min
  • 5 Likes

اجزاء

    • مکئی کا آٹا دو کپ
    • میدہ چار کپ
    • کوکا پائوڈر ایک کپ
    • انڈا ایک عدد
    • نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    • تیل ایک کپ
    • دودھ ایک کپ
    • کریم ایک کپ
    • کدوکش کی ہوئی چاکلیٹ ایک کپ
    • پودینہ سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک بڑے برتن کے اوپر آٹا چھاننے کی چھلنی رکھ کر اس میں مکئی کا آٹا، میدہ اور کوکا پائوڈر ڈالیں اور لکڑی کے چمچے سے اسے اچھی طرح ملائیں تاکہ اس میں سے اضافتیں چھن جائیں۔
  • اب اس میں انڈا، ونیلا ایسنس، نمک، تیل اور دودھ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں تاکہ اس میں گاڑھا پن پیدا ہوجائے۔
  • اب اس آمیزے کو ایک برتن میں نکال کر 25 سے 30 منٹ تک 350 ڈگری فارن ہائیٹ پر بیک ہونے کے لئے رکھ دیں۔
  • اوپری تہہ جمانے کے لئے ایک کڑاھی میں کریم اور کدوکش کی ہوئی چاکلیٹ کو گرم کریں اور اس طرح مکس کریں کہ دونوں یکجان ہوجائیں۔
  • اب اس گاڑھے آمیزے کو بیک کئے ہوئے کیک کے اوپر ڈال کر اچھی طرح تہہ جمالیں، اس کے بعد اسے ایک گھنٹے تک کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  • اب اس پر ریزہ ریزہ کی ہوئی چاکلیٹ چھڑکیں اور چھری کی مدد سے چوکور ٹکڑوں کی شکل میں کاٹ لیں۔ ایک ٹکڑے کو نکال کر پلیٹ میں رکھ لیں۔
  • اب اس کے اوپر سجاوٹ کے لئے پگھلی ہوئی چاکلیٹ ڈالیں اور پودینے کا پتہ بھی رکھ دیں۔
  • مزیدار چاکلیٹ برائونی تیار ہے۔ نیچے دئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)

  • anonymous
    (4 years ago)
    Superb. I also made one with the pin link given below. https://www.pinterest.com/pin/652388696017027094/
    جواب