کیا ہر صبح بچوں کے لیے اسکول کا لنچ بنانا آپ کی اولین پریشانی میں سے ایک ہے؟ کیا آپ کا بچہ آپ کے بنائے ہوئے لنچ سے مطمئن نہیں ہوتا؟ ہمیں پتہ ہے کہ لنچ سے بچوں کو مطمئن کرنا آسان کام نہیں ہے ۔ ایک ماں کی حیثیت سے ، آپ کے پاس کرنے کے لیے بہت سے کام ہوتے ہیں ہے اور آپ کو ہمیشہ جلدی اور آسانی سے سے بن جانے والے لنچ کے آئیڈیاز کی تلاش رہتی ہے ، جو صحتمند بھی ہوں اور آپ کے بچوں کو بھی مطمئن رکھیں۔
ہم نے آپ کیلئے جلدی سے بن جانے والے پانچ ایسے لنچ آئیڈیاز کی فہرست تیار کی ہے جن کو آپ کے بچے بہت پسند کریں گے ،اور ان کے بنانے میں بھی زیادہ محنت نہیں لگتی۔ لہذا اگر آپ کے پاس کم وقت ہے اور پھر بھی اپنے بچوں کو کچھ مزیدار کھانے سے مطمئن کرنا چاہتے ہیں ۔ تب آپ کو لنچ کے ان آئیڈیاز کو ضرور آزمانا چاہیے۔
تندوری چکن سینڈوچ: 1.
ہمیں یقین ہے کہ آپ نے مختلف قسم کے سینڈوچ آزمائے ہونگے۔ مگر ہمارا مشورہ ہے کہ آپ یہ مزیدار سینڈوچ ضرور ٹرائی کریں۔۔۔کیونکہ اس ترکیب نے ایک عام سینڈوچ کو بھی نہایت شاندار اور لاجواب بنا دیا ہے ۔ مختلف مسالوں اور جڑی بوٹیوں کے شاندار امتزاج سے اسکا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔ جبکہ تندوری چکن مسالہ اس کو دیسی دیسی تڑکا دیتا ہے۔ آپ کے بچے یقینی طور پر اس اس تندوری گرلڈ چکن سینڈوچ کو پسند کریں گے۔۔
2 - کریمی فجیتا :
اچھا اور مزیدارپاستا سب ہی شوق سے کھاتے ہیں ، اور یہ کریمی فجیتا کی ترکیب یقینا تمام بچوں کو ضرور پسند آئے گی ،اور کوئی بھی اس کو مس نہیں کرنا چاہے گا۔ ون پاٹ ونڈر کہلانے والی اس ڈش میں سبزیاں،مسالحے اور موزریلا چیز شامل کی جاتی ہے ۔ اسے بنانا نہایت ہی آسان ہے، اورہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ بچے اسے نظر انداز نہیں کریں گے۔
منہ میں پانی لانے والے یہ کریمی فجیتا کی ترکیب ابھی ٹرائی کریں:
3۔ موزریلا اسٹکس :
موزریلا اسٹکس پنیر کی لذت سے بھرپور بھوک مٹانے والی اور لذیز ایپٹائزرمیں سے ایک ہے ،جسے بچے بھی نہایت ہی رغبت سے کھاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں لنچ میں یہ دینا بلا شبہ ایک اچھا خیال ہے۔ یہ کم محنت میں نہایت ہی آسانی سے تیار ہوجانے والا بہترین کھانا ہے۔ یہ بچوں کے لنچ کے لئے زبردست اسنیکس ہے ،جو ان کے منہ پر مسکرہٹ لے آئےگا، اور اسے کھانے سےان کا پیٹ بھی بھرا رہے گا۔
موزریلا اسٹکس کی اس ترکیب کو ابھی ٹرائی کریں
4 ۔ ریڈ ساس پاستا :
اگر آپ کے بچے تھوڑا مسالےدار کھانا پسند کرتے ہیں، توپھر ان کو لنچ کے لیے یہ دینا ایک بہترین انتخاب ثابت ہوگا۔یہ آپ کے ریگولر پاستا سے تھوڑا تیکھا ہے، اور مختلفشاندار مصالحوں کا زبردست مکسچر ہے۔ اس کو بنانا بھی بہت ہی آسان ہے، اور یہ عام روایتی پاستا سے زیادہ منفرد اور لذت انگیز ہوتا ہے۔
دیئے گئے لنک پر کلک کریں اور ریڈ ساس پاستا بنانے کی آسان ترکیب سے فائدہ اٹھائ
5- حمس :
اگر آپ اپنے بچوں کو صحت اور توانائی بخش لنچ دینا چاہتے ہیں اور صحت مند آپشنز کوزیادہ ترجیح دیتے ہیں تو ، پھرسمجھیں حمس آپ کے لیے ہی ہے۔ حمس توانائی سے بھرپور بہترین ڈش، اور روایتی اور مقبول ترین پکوان ہے۔ اسے بنانا بہت آسان ہے اور آپ اسے بچوں کے لنچ میں بھی کچھ سبزیاں جیسے گاجر یا کھیرا وغیرہ شامل کرکے نہایت آسانی سے پیک کرسکتے ہیں۔
دیئے گئے لنک پر جا کر آپ مزیدار حمس بنانے کی آسان ترکیب جان سکتے ہیں
یہ تمام تراکیب کافی آسان ہیں، جو تیاری میں زیادہ وقت بھی نہیں لیتیں اور کھانے میں بھی نہایت مزیدار اور بے مثال معلوم ہوتی ہیں۔ لہذا یہ آپ اور آپ کے بچوں کے لیے ون ون کی سی صورتحال ہے۔ آپ کی لنچ کی مشکل بھی حل ہوجائیگی اور اسکا لذیذ ذائقہ بچوں کا دل بھی جیت لے گا۔ فوڈ ٹریبیون کی یہ مزیدارتراکیب ضرور بنائیں اور ہمیں اپنی قیمتی رائے سےآگاہ کریں۔
اپنی رائے دیں