منہ میں پانی لانے والے پراٹھوں کی چار مزیدار تراکیب جو آپ سحری میں بنا سکتے ہیں۔ 

منہ میں پانی لانے والے پراٹھوں کی چار مزیدار تراکیب جو آپ سحری میں بنا سکتے ہیں۔ 

منہ میں پانی لانے والے پراٹھوں کی چار مزیدار تراکیب جو آپ سحری میں بنا سکتے ہیں۔ 

سحری رمضان کالازمی حصہ ہے اور ممکنہ طور پر آپ کیلئے سب سے اہم غذا تاکہ آپ اپنا روزہ بند کرسکیں۔ اس گرم موسم میں روزے کا پورا دن نکالنے کیلئے، ضروری ہے کہ سحری صحیح  طرح کی جائے جو آپ کا پیٹ بھرا ہوا اور دن بھر توانا رکھے۔ صبح کے کم وقت میں آپ کے پاس آپشن بھی کم ہی ہوتے ہیں۔ اس کامطلب ہےکہ آپ کوایک ہی وقت میں اپنی نیند سےلڑتے ہوئےتیزرفتارکام کرناہوگا۔ تاہم، ہم نےآپکےلئےزندگی کوقدرےآسان بنادیاہے۔ فوڈ ٹریبیون آپ کیلئے لایا ہے چار جلدی اور آسانی سے بن جانے والی پراٹھوں کی مزیدارتراکیب جو پورے رمضان آپ کی سحری کی بہترین ساتھی بن سکتی ہیں۔ لہٰذااگرآپ اپنےروایتی پراٹھوں سےبورہوگئےہیں، توپھرپراٹھوں کی یہ چارذائقےدار تراکیب آپ کو ضرور ٹرائی کرنی چاہئیں۔

 ۔ آلو کا پراٹھا:1
آلو کا پراٹھا کون پسند نہیں کرتا؟ مسالےدارآلوئوں کامرکب بھرکربنائے گئے خستہ اورلذیذ آلو کے پراٹھے آپ کی سحری کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوں گے۔ جنوبی ایشیاء میں یہ ڈش خاصی مقبول ہے، اور بچے بڑے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں کیونکہ آسانی سے بننے کے ساتھ ساتھ یہ ذائقےمیں بھی انتہائی مزیدار ہوتے ہیں جبکہ ان سے آپ کا پیٹ بھی بھرجاتا ہے۔ اس لذت بھرے پراٹھے کو دہی کے ساتھ کھائیں اور پیٹ بھرنے والی اس صحت مندسحری سے پورے رمضان لطف اٹھائیں! ۔
ترکیب یہاں ملاحظہ کریں


 ۔ انڈا پراٹھا:2
اگرروایتی انڈا پراٹھا آپ کا پسندیدہ ہے،  تو پھر اس منفرد تکنیک کے ساتھ اپنا پکانے کا طریقہ تبدیل کریں اورنئے طریقے سے اور بھی مزیدار پراٹھے بنائیں۔ اس ترکیب میں دھنیے، پیاز اورہری مرچوں میں بنے فرائی انڈے کو پراٹھے کے ساتھ پکایا جاتا ہے۔ یہ بنانے میں نہایت آسان ہے ،بجائے اس کے کہ آپ روایتی طریقے سے ہر چیز کو الگ الگ تیار کریں۔ یقینی طور پر اس طرح بنانے میں وقت بھی کم لگتا ہے۔ ہم جانتےہیں کہ یہ ڈش آپ کوضرور پسندآئےگی،تو اسے ہر گز مس نہ کیجئے گا۔۔
ترکیب یہاں ملاحظہ کریں


 ۔ چیزپراٹھا :3
پنیر کا کریمی ذائقہ کسے اچھا نہیں لگتا ؟ چاہے افطاری ہو یا سحری ہو، خستہ اورمزےدارچیز پراٹھا روزمرہ کے روایتی پراٹھوں میں ایک مزیداراضافہ ہے، جو آپ کے کھانے کو دس گنا بہتر بنا دے گا۔اس ترکیب میں خوشبودارمہکتی ہوئی چیز کی شاندار فلنگ کو پراٹھے کے اندر بھر کے بنایا جاتا ہے، جوآپ کے ہر نوالے کے ساتھ آپکو ذائقے کی انوکھی دنیا میں لے جاتا ہے۔یہ سحری میں کھانے کے لیےلاجواب انتخاب ہے، اس میں شامل غذائی اجزا پورا دن آپ کا پیٹ بھرا ہوا رکھیں گے۔
ترکیب یہاں ملاحظہ کریں

 ۔ پیازپراٹھا :4
یہ ایک مختلف انتخاب ہے، اور ایک ایسی چیز جسے زیادہ تر لوگوں نے روایتی انداز میں نہیں آزمایا۔ بھنی ہوئی پیازوں کےآمیزے کو میدے میں بھرکر بنائےگئےمزےدار،اور دل کو بھا جانے والے پیاز پراٹھے روز مرہ کے پراٹھوں کو منفرد بنانے کا زبردست ذریعہ ہیں۔ سحری میں توانائی سےبھرے پیازپراٹھےکھانا ایک بہترین آپشن ہے کیونکہ یہ دن بھر آپ کا پیٹ بھرا ہوا رکھیں گے۔ اوریقینی طورپرآپ کےسحری کے دسترخوان پر خوبصورت اضافہ ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ  کھانے کا مزہ بھی دوبالا کردیں گے۔
ترکیب یہاں ملاحظہ کریں

یہ چار مزیدار پراٹھوں کی تراکیب اس رمضان  میں ضرور آزمائیں ۔ یہ آپ کے عام اور روایتی پراٹھوں سے تھوڑے منفرد ہیں جو روزے کے اوقات میں آپ کا پیٹ بھرا ہوا رکھیں گے  اور بھوک بھی محسوس نہیں ہوگی۔ان کو ٹرائی کریں اور اپنا فیڈ بیک ہمارے ساتھ شیئر کرنامت بھولیے گا! 

not null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

مترجم : یسریٰ طیب

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں