اپنی صبح کو مکمل اور خوشگوار بنانے کے لئے دیسی اسٹائل کے مقبول ترین آلو کے پراٹھے کھائیں اور توانائی سے بھرپور دن گزاریں۔ پراٹھوں میں مسالے دار آلوئوں کا مرکب بھر کر خستہ اور لذیذ پراٹھے بنانے کا سلسلہ سب سے پہلے بھارت سے شروع ہوا جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پورے برصغیر میں پھیل گیا۔ پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا میں بھی آلو کے یہ مزیدار پراٹھے یکساں مقبول ہیں۔ آلو کے مزیدار پراٹھے ناشتے کے ساتھ ساتھ دن کے کسی بھی پہر میں مزے سے کھائے جا سکتے ہیں۔
آپکو کیسا لگا؟