مکئی (بُھٹہ) کاٹنے کا طریقہ

(17848 وِیوز)

عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ مکئی یا بھٹے میں کسی قسم کے فوائد نہیں ہوتے

ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں

عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ مکئی یا بھٹے میں کسی قسم کے فوائد نہیں ہوتے۔ مگر اب سائنس نے اس خیال کو غلط ثابت کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا ہے کہ  دیگر سبزیوں اور پھلوں کی طرح مکئی میں بھی صحت سے جڑے کئی فوائد ہوتے ہیں جن میں سے دو اہم ترین اجزا لیوٹین اور زیکسیناتھن ہیں جو بینائی کی بہتری میں مدد دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ مکئی آپ کے وزن میں کمی اور نظام ہضم کو فعال رکھنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ 

               خریداری
بہترین بُھٹہ خریدنے کے لئے اس کا چھلکا ہٹا کر دانوں کو بغور دیکھیں اور دبا کر جانچیں اگر دانے زردی مائل سنہری ، دودھیا اور نرم ہیں تو یہ بہترین بھٹہ ہے۔ اگر دانوں کی قطاریں جگہ جگہ سے خالی ہیں تو اسے چھوڑ دیں اور موٹے رسیلے دانوں سے خوب بھرا بھرا بھٹہ خریدنے کو ترجیح دیں۔ اگر آپ دیکھیں کہ بھٹے کے دانے سیاہی مائل ہیں یا سخت ہیں تو اسے بھی خریدنے سے پرہیز کریں اگر کسی بھٹے کے دانے بہت زیادہ خشک ہوں تو اسکا مطلب ہے کہ وہ باسی ہے اور کھانے کے قابل نہیں ہے ایسے بھٹے کو اگر کھایا جائے تو نہ صرف دانتوں اور جبڑوں میں درد ہو سکتا ہے بلکہ پیٹ میں درد کی شکایت کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔ اس لئے ہمیشہ صاف شفاف موٹے دانوں والے بے داغ اور تازہ بھٹے خرینے کو ترجیح دیں۔ 


                   محفوظ کرنا
سب سے پہلے تو ہاتھ سے توڑ کر بھٹے پر چڑھے ہوئے چھلکا نما پتے ہٹائیں پھر کسی برش کی مدد سے اندر موجود ریشے ہٹادیں۔ اس کے بعد اسے ابلتے ہوئے پانی میں ڈال دیں دو منٹ بعد اسے نکال کر کسی پلیٹ میں رکھ لیں اور اس کے ٹھنڈا ہونے کا انتظار کریں۔ ایک نلکی کی مدد سے دانوں اور جھریوں کے بیچ پھونکیں ماریں تاکہ ساری نمی نکل جائے اور بھُٹہ اچھی طرح خشک ہوجائے۔ 
کاٹنا
پہلا قدم: مکئی کے ڈنٹھل والے سرے کو کاٹ دیں۔ 


 

دوسرا قدم: اب بھُٹے کو بالکل سیدھا کھڑا کرلیں۔ 

 

تیسراقدم: اب اسے اوپر سے نیچے کی طرف بالکل سیدھا کاٹیں۔


 
چوتھا قدم: اب بھُٹے کی سائیڈوں کو اسی طریقے سے اوپر سے نیچے کی طرف کاٹتے جائیں تاکہ سارے دانے آپ کو حاصل ہوجائیں۔


 
اب آپ تازہ رسیلے بھُٹے کی خریداری اور کاٹنے کا طریقہ سیکھ چکے ہیں لہٰذا تازہ بھٹے گھر لائیں اور ان سے مزے مزے کی چیزیں بنائیں۔ 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں