تکہ بوٹی

(18572 وِیوز)

روایتی مسالوں میں میرینیٹ کئے ہوئے بکرے کے گوشت کو کوئلوں پر بھون کر پکایا جانے والا برصغیر کا مشہور و معروف روایتی اور لذیذ پکوان جسے ہر کوئی شوق سے کھاتا ہے۔ اس مہنگے اور محنت طلب پکوان کو خاص خاص مواقع پر مہمانوں کی تواضع کے لئے بنایا جاتا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو یہ آپ کی اگلی باربی کیو پارٹی کا مرکزی پکوان بن سکتا ہے۔ اسے پراٹھوں اور چٹنی کے ساتھ کھائیں اور جنوب مشرقی ایشیا کے روایتی ذائقوں کے مزے اڑائیں۔

  • درمیانی
  • 2 افراد
  • 20 min
  • 3 Likes

اجزاء

    • ہلدی، پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • گرم مسالا پائوڈر آدھا چائے کا چمچ
    • کچری پائوڈر آدھا چائے کا چمچ
    • کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • گرم مسالا آدھا چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
    • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • دہی ایک کپ
    • پپیتے کا پیسٹ دو سے تین کھانے کے چمچ
    • کریم آدھا کپ
    • ہری مرچ کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • کالی مرچ کا پائوڈر ایک چٹکی
    • مٹن، بغیر ہڈی کے چار سو گرام
    • پیاز، کٹی ہوئی ایک عدد
    • ٹماٹر کٹے ہوئے ایک عدد
    • شملہ مرچ، کٹی ہوئی ایک عدد

ترکیب

  • ایک پیالے میں ہلدی،پسی ہوئی لال مرچ، گرم مسالا پائوڈر، کچری پائوڈر، کالی مرچ پسی ہوئی، گرم مسالا، پسا ہوا زیرہ، نمک، پسا ہوا دھنیا، لیموں کا رس، ادرک لہسن کا پیسٹ، دہی، پپیتے کا پیسٹ، کریم اور ہری مرچ کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں چٹکی بھر کالی مرچ کا پائوڈر ڈالیں اور مکس کریں۔
  • اب ایک بڑے پیالے میں بکرے کا بغیر ہڈی کا گوشت لیں اور مسالوں سے بنا مرکب اس پر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں تاکہ سارا آمیزہ گوشت میں رچ بس جائے۔ اس کے بعد اسے 1 گھنٹے تک میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔
  • اب کچھ سیخیں لیں اور میرینیٹ کی ہوئی بوٹیوں، کٹی ہوئی پیاز، ٹماٹر اور کٹی ہوئی شملہ مرچ کے ٹکڑوں کو ایک کے بعد ایک اس میں پرولیں۔
  • اب ایک انگیٹھی میں کوئلے دہکائیں اور سیخوں کو اس پر رکھ کر بوٹیوں کو بھون لیں۔
  • مزیدار تکہ بوٹی تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے اور خیالات سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟