مٹن گوشت

(18905 وِیوز)

منہ میں پانی لانے والا مزیدار مٹن گوشت پاکستان اور بھارت سمیت مشرقی ممالک میں بے حد مقبول ہے۔ دہی اور مسالوں کے امتزاج سے بنا گوشت کا یہ مزے دار گاڑھا پکوان عید، شب برات اور دیگر خاص مواقع پر بنایا جاتا ہے جسے ہر کوئی شوق سے کھاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 30 Min
  • 0 Likes

اجزاء

    • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • زیرہ ایک چائے کا چمچ
    • لونگ آدھا چائے کا چمچ
    • ثابت سرسوں کے دانے آدھا چائے کا چمچ
    • الائچی پانچ سے چھ عدد
    • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • پانی حسبِ ضرورت
    • دار چینی ایک عدد
    • پیاز، کٹی ہوئی ایک عدد
    • مٹن آدھا کلو گرام
    • تیل چار سے پانچ کھانے کے چمچ
    • پیاز، کٹی ہوئی تین سے چار عدد
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • دھنیا سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • ایک بلینڈر میں پسی ہوئی لال مرچ، زیرہ، لونگ، ثابت سرسوں کے دانے، الائچی، ادرک ، لہسن کا پیسٹ اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں تاکہ تمام اجزا یکجان ہوجائیں۔
  • اب اس میں دارچینی، کٹی ہوئی پیاز اور پانی ڈال کر دوبارہ بلینڈ کریں تاکہ گاڑھا پیسٹ بن جائے۔
  • اب ایک بڑے پیالے میں مٹن لیں اور اس میں بلینڈ کیا ہوا آمیزہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں جب اچھی طرح مکس کرلیں تو اسے 20 منٹ تک میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔
  • اب ایک کڑاھی میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈالیں اور بھون کر زردی مائل سنہری کرلیں۔
  • اب اس میں میرینیٹ کیا ہوا مٹن ڈالیں، نمک ملائیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 15 سے 20 منٹ تک ڈھکنا دے کر دم پر رکھ دیں تاکہ گوشت اچھی طرح گل جائے۔
  • اب اس پر تازہ ہرا دھنیا چھڑک کر سجالیں۔
  • مزے دار مٹن گوشت تیار ہے۔ خوب کھائیں اور مزے اُڑائیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (4)