پالک گوشت

(21309 وِیوز)

گوشت اورمسالے کو ملا کر بنائی گئی یہ ڈش کھانے والے کو ایک شاندار مزہ دیتی ہے۔ اس ڈش کا آغاز بھارت کے شہر حیدرآباد سے ہوا. ہری سبزیوں اور پروٹیینز کی غذائیت کے ساتھ یہ ایک صحت مند ڈش ہے.اس میں پالک کو گوشت میں ملا کر اس میں مزید ذائقہ شامل کیا جاتا ہے. یہ ڈش نان، روٹی اور چاول کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 30 Min
  • 7 Likes

اجزاء

    • بکرے کا گوشت، بغیر ہڈی کا½ کلو
    • پالک کٹی ہوئی½ کلو
    • تیل5-6 کھانے کا چمّچ
    • پیاز، کٹی ہوئی2 عدد
    • دار چینی1 اسٹک
    • ثابت گول مرچ1 عدد
    • ثابت کالی مرچ½ چائے کا چمچ
    • ادرک کا پیسٹ1 چائے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹ1 چائے کا چمچ
    • ٹماٹر کٹے ہوئے2 عدد
    • ٹماٹر کا پیسٹ1 کھانے کا چمّچ
    • پسا ہوا دھنیا1 چائے کا چمچ
    • زیرہ1 چائے کا چمچ
    • لال مرچ پاؤڈر1 کھانے کا چمّچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • دہی1 کپ
    • ہری مرچیں کٹی ہوئی1-2 عدد
    • گرم مسالہ1 چائے کا چمچ
    • چکن پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • تازہ دھنیا کٹا ہواگارنش کے لیے
    • نانپیش کرنے کے لیے

ترکیب

  • ایک چھوٹے پتیلے میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر فرائی کرلیں۔
  • اب اس میں دار چینی، ثابت لال مرچ اور ثابت کالی مرچ ڈال کر ہلا لیں۔
  • اب اس میں بٖغیر ہڈی کا گوشت ڈال کر پکائیں جب تک وہ گلابی نا ہوجائے۔
  • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر مکس کرلیں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ہلا لیں۔
  • اب ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور پتیلے پر 10 منٹ کے لیے ڈھکن ڈھانک دیں جب تک گوشت نہ گل جائے۔
  • اب اس میں دھنیا پاﺅڈر، زیرہ پاﺅڈر، لال مرچ پاﺅڈر اور دہی ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور 5 منٹ کے لیے ڈھکن ڈھانک دیں۔
  • اب اس میں کٹی ہوئی پالک ڈال کر ملائیں۔
  • اب اس میں ہری مرچیں اور گرم مسالہ ڈال کر اچھی طرح ہلا لیں۔
  • اب چکن پاﺅڈر ڈال کر ملائیں اور مزید 5 منٹ کے لیے اسے ڈھانک دیں۔
  • اب اس پر ہرا دھنیا ڈال کر پیش کریں۔
  • لذیذ پالک گوشت تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)