مہا رانی کڑاھی

(12824 وِیوز)

مغل بادشاہوں کے باورچی خانے سے ایک اور توشہ خاص جسے مہارانی کڑاھی کا نام دیا گیا، برصغیر کے مشہور کھانوں میں شامل مہارانی کڑاھی کو خاص طور پر ملکہ اور شہزادیوں کے لئے تیار کیا جاتا تھا۔ اپنے منفرد اور لاجواب ذائقے کی بنا پر یہ گاڑھا، لذیذ اور مسالے دار پکوان آج بھی ہندوستان اور پاکستان میں بے حد مقبول ہے۔ گرم گرم تندوری نان کے ساتھ کھائیں تو اس کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 20 Min
  • 11 Likes

اجزاء

    • مکھن ایک کھانے کا چمچ
    • تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
    • مرغی کا گوشت ایک کلو گرام
    • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
    • کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
    • گرم مسالا ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • دہی آدھا کپ
    • کریم ایک کھانے کا چمچ
    • ہری مرچیں تین عدد
    • لیموں ایک عدد
    • دھنیا سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • ایک بڑے برتن میں مکھن ڈال کر گرم کریں اس میں تیل ملائیں اور مرغی کا گوشت ڈال کر اچھی طرح پکائیں تاکہ گوشت گل جائے۔
  • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں ثابت زیرہ، پسی ہوئی کالی مرچ، پسا ہوا زیرہ، گرم مسالا، نمک، کُٹی ہوئی لال مرچ، دہی اور کریم ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں ہری مرچیں ڈالیں اور 5 سے 10 منٹ تک دم پر رکھ دیں۔
  • اب اس پر لیموں نچوڑیں اور دھنئے سے سجا کر پیش کریں۔
  • مزیدار مہارانی کڑاھی تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے نوازیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)