ہرامسالہ چکن روسٹ

(14620 وِیوز)

ہرا مسالا گریوی کی ترکیب میں تھوڑا سا بدلائو کر کے اسے جوسی اور مزے دار روسٹ بنایا جاتا ہے.اس کی بوٹیاں ہری چٹنی کے ذائقے سے بھری ہوئی ہوتی ہیں، جو آپ کے منہ کے ذائقے میں ایک کٹّھا اور مرچیلا مزہ چھوڑ جاتی ہیں.

  • درمیانی
  • 5 افراد
  • 105 Min
  • 7 Likes

اجزاء

    • ہری مرچیں کٹی ہوئی۱ کپ
    • پودینہ۱ کپ
    • ہرا دھنیا۱ کپ
    • سفید سرکہ۱ کھانے کا چمّچ
    • لیمو کا رس۱ کھانے کا چمّچ
    • نمک½ چائے کا چمچ
    • پانیحسبِ ضرورت
    • مرغی تکہ۱ کلو
    • دہی۱ کپ
    • ادرک لہسن پیسٹ۱ کھانے کا چمّچ
    • پسا ہوا زیرہ½ چائے کا چمچ
    • کالی مرچ۱ چائے کا چمچ
    • سفید مرچ۱ چائے کا چمچ
    • گرم مسالہ۱ چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • تیل2-3 کھانے کا چمّچ
    • مکھن4 کھانے کا چمّچ

ترکیب

  • اب مرغی پر چھری کی مدد سے کٹس لگالیں
  • ہرا مسالہ بنانے کے لیے سب سے پہلے ایک بلینڈر میں کٹی ہوئی ہری مرچیں، دھنیا، پودینہ، سفید سرکہ، لیمو کا رس، نمک اور پانی ڈال کر بلینڈ کرلیں
  • بلینڈ ہوئی چٹنی کو ایک پیالے میں ڈالیں اس کے بعد اس کے اندر دہی، ادرک لہسن کا پیسٹ، پسا ہوا دھنیا، پسی ہوئی کالی مرچ، پسی ہوئی سفید مرچ، پسا ہوا گرم مسالہ اور حسب ذائقہ نمک ڈال کر مکس کریں
  • اب کٹس لگی مرغی کو ہرے مسالے میں میری نیٹ کریں ایک سے دو گھنٹوں کے لیے
  • اس کے بعد ایک اوون ڈش لیں اس پر برش کی مدد سے تیل لگائیں
  • اور پھر مسالہ لگی ہوئی مرغی کو ایک ایک کرکے ڈالیں۔ برش کی مدد سے مسالہ لگائیں
  • پھر مکھن کے ٹکڑے ڈال کر فوائل سے ڈھانک دیں۔اس کے بعد دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر پہلے سے گرم اوون میں اس کو بیس منٹ کے لیے بیک کرلیں
  • مزے دار ہرا مسالہ چکن تیار ہے
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟