چکن نظامی

(17712 وِیوز)

چکن نظامی ایک لذیز، کریمی ڈش ہے جو کیوبز میں کٹی ہوئی چکن ، کاجو،  کریم اور دیگر مسالا جات کو ملا کربنائی جاتی ہے. یہ کہا جاتا ہے کہ اس ڈش کی ابتدا نظا کی زمین سے ہوئی. یہ کھانا ہلکی پھلکی گریوی یا شوربے پر مشتمل ہوتا ہے اور خاندانی عشایوں کے لیے ایک ذائقے دار ڈش کی اہمیت بھی رکھتا ہے۔ اِسے نان، چاول یا روٹی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 6 افراد
  • 25 Min
  • 11 Likes

اجزاء

    • مرغی بغیر ہڈی کی۱ کلو
    • ثابت کالی مرچ½ چائے کا چمچ
    • باریک کٹے ہوئے کاجو½ کپ
    • خشخاش½ چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • ہلدی½ چائے کا چمچ
    • کشمیری لال مرچ2 – 3 عدد
    • گھی½ کپ
    • پیاز کٹی ہوئی1 – 2 عدد
    • کڑی پتہ۱ عدد
    • لونگ½ چائے کا چمچ
    • دار چینی½ اسٹک
    • ادرک کا پیسٹ1 چائے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹ۱ چائے کا چمچ
    • دہی½ کپ
    • لال مرچ پاؤڈر۱ چائے کا چمچ
    • ناریل کا دودھ کی کریم¼ کپ
    • تازہ کریم۱ کپ
    • ہری مرچیںگرنش کے لیے
    • تازہ دھنیا کٹا ہواگارنش کے لیے
    • نانپیش کرنے کے لیے

ترکیب

  • ایک گرائنڈر میں کالی مرچ، کاجو، خشخاش، حسب ذائقہ نمک، ہلدی پاﺅڈر اور کشمیری لال مرچ ڈال کر گرینڈ کرلیں۔
  • ایک درمیانے پتیلے میں گھی گرم کرلیں اور اس میں کٹے ہوئے پیاز تل لیں۔
  • اب اس میں کڑی پتہ، لونگ اور دار چینی ڈال کر تب تک ملائیں جب تک خوشبو آنے لگے۔
  • اب اس میں کٹا ہوا چکن ڈال کر ملا لیں۔
  • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
  • اب چکن کے اندر پسا ہوا مسالہ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
  • اب اس میں پھینٹی ہوئی دہی ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ڈھکن ڈھانک کر پانچ سے دس منٹ کے لیے پکنے دیں۔
  • اب اس میں لال مرچ پاﺅڈر ڈال کر ملا لیں۔
  • اب ناریل کے دودھ کی کریم ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
  • پھر اس میں تازہ کریم ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
  • تازہ کٹے ہوئے دھنیا اور مرچوں سے سجائیں۔
  • مزے دار چکن نظامی تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)