چکن تکہ

(24137 وِیوز)

برِصغیر پاک و ہند میں صدیوں سے مقبول چکن تکہ ایک شاندار اور لاجواب پکوان ہے جو بچوں، بڑوں، خواتین و حضرات سبھی میں یکساں مقبول ہے اور دیسی روایتی کھانوں میں شامل ہے۔ مرغی کی رانوں کو تیکھے مسالوں میں میرینیٹ کرکے کوئلوں پر بھون کر پکایا جانے والا تکہ اپنی سوندھی خوشبو کے باعث دور سے ہی پہچانا جاتا ہے۔ اسے دوپہر میں یا رات کے کھانے میں چپاتی، پراٹھے یا نان کے ساتھ کھائیں اور خوب مزے اڑائیں۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 15 mins
  • 7 Likes

اجزاء

    • ہلدی، پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • گرم مسالا پائوڈر آدھا چائے کا چمچ
    • کچری پائوڈر آدھا چائے کا چمچ
    • کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • گرم مسالا آدھا چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
    • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • دہی ایک کپ
    • پپیتے کا پیسٹ دو سے تین کھانے کے چمچ
    • کریم آدھا کپ
    • ہری مرچ کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • کالی مرچ کا پائوڈر ایک چٹکی
    • مرغی کی رانیں دو عدد

ترکیب

  • ایک پیالے میں ہلدی، لال مرچ پسی ہوئی، گرم مسالا پائوڈر، کچری پائوڈر، کالی مرچ پسی ہوئی، گرم مسالا، پسا ہوا زیرہ، نمک، دھنیا پائوڈر، لیموں کا رس، ادرک لہسن کا پیسٹ، دہی، پپیتے کا پیسٹ، کریم اور ہری مرچ کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں چٹکی بھر کالی مرچ کا پائوڈر ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب ایک بڑے پیالے میں مرغی کی رانیں رکھیں اور اس پر پہلے سے تیار شدہ مرکب ڈال کر اچھی طرح مکس کریں تاکہ گوشت پر اس مرکب کی تہہ چڑھ جائے۔
  • اب چھری کی مدد سے آمیزہ لگے گوشت میں لمبے لمبے کٹ لگا لیں اور اس میں اچھی طرح آمیزہ بھر دیں اس کے بعد اسے 30 سے 40 منٹ تک کے لئے میرینیٹ ہونے کو رکھ دیں۔
  • اب مسالا لگی مرغی کی رانوں کو سیخوں میں پرو کر دہکے ہوئےکوئلوں پر 3 سے 4 منٹ تک بھونیں، اس دوران ان پر برش کی مدد سے ہلکا ہلکا تیل بھی لگاتے رہیں اور اسے الٹتے پلٹتے بھی رہیں تاکہ ہر طرف سے گوشت اچھی طرح پک جائے۔
  • مزیدار چکن تکہ تیار ہے۔ اپنی پسندیدہ چٹنی کے ساتھ کھائیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (2)