چنا پلائو

(18358 وِیوز)

مقوی اور صحت بخش چنوں اور چاولوں کا بہترین اور مسالے دار امتزاج جسے سوچ کر ہی منہ میں پانی آ جائے۔ یہ مزے دار اور لاجواب پکوان بنا کر آپ اپنے اہل خانہ کی جانب سے خوب تعریفیں بٹور سکتی ہیں۔ لذت اور ذائقے سے بھرے چنا پلائو کو زیرے والے رائتے کے ساتھ دوپہر کے کھانے میں پیش کریں اور اپنے پیاروں کا دل جیت لیں۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 20 Min
  • 9 Likes

اجزاء

    • تیل چھ سے سات کھانے کے چمچ
    • پیاز، کٹی ہوئی ایک سے دو عدد
    • ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
    • الائچی چار سے پانچ عدد
    • گرم مسالا ایک کھانے کا چمچ
    • ثابت لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
    • آلو، کٹے ہوئے ایک سے دو عدد
    • پانی حسبِ ضرورت
    • دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
    • ثابت گرم مسالا ایک چائے کا چمچ
    • مرغی کی یخنی آدھا لیٹر
    • ہری مرچیں چار سے پانچ عدد
    • چنے، بھگوئے ہوئے ایک کلو گرام
    • دار چینی ایک عدد
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • چاول، بھگوئے ہوئے ایک کلو گرام

ترکیب

  • ایک بڑے برتن میں تیل گرم کریں اس میں کٹی ہوئی پیا زڈال کر بھونیں اور برائون کرلیں۔
  • اب اس میں زیرہ، الائچی، گرم مسالا، سرخ گول مرچیں اور کٹے ہوئے آلو ڈال کر مکس کریں اور 5 منٹ تک چمچ چلائیں۔
  • اب اس میں پانی ڈالیں اورڈھکنا دے کر 8 سے 10 منٹ تک دم دے دیں۔
  • اب ڈھکنا ہٹا کر اس میں دھنیا پائوڈر، پسا ہوا زیرہ، گرم مسالا، یخنی اور ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔ اس کے بعد دوبارہ ڈھکنا دے کر 5 سے 8 منٹ تک دم دے دیں۔
  • اب اس میں بھگوئے ہوئے چنے ڈالیں اور اچھی طرح پکائیں۔
  • اب اس میں دارچینی اور پسی ہوئی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں بھگوئے ہوئے چاول ڈالیں اور دو منٹ تک اچھی طرح مکس کریں۔ ا سکے بعد ڈھکنا دے کر 8 سے 10 منٹ تک دم دے دیں۔
  • گرماگرم مزے دار چنا پلائو تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (4)