مٹر پلاو

(17280 وِیوز)

مٹر پلاؤ ایک شاندار ڈش ہے جو یخنی، مٹر اور چاولوں کی مدد سے بنائی جاتی ہے. یہ ایک آسان ڈش ہے جو ایک الگ ذائقہ فراہم کرتی ہیں. مٹر پلاؤ دوپہریا رات کے کھانے میں سلاد اور رائتے کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

  • درمیانی
  • 6 افراد
  • 25 Min
  • 7 Likes

اجزاء

    • مکھن2-3 کھانے کا چمّچ
    • لونگ1 چائے کا چمّچ
    • ثابت کالی مرچ1 چائے کا چمّچ
    • شاہی زیرہ1 چائے کا چمّچ
    • ثابت زیرہ1 چائے کا چمّچ
    • دار چینی2 اسٹکس
    • الائچی2-3 عدد
    • ثابت دھنیا1 چائے کا چمّچ
    • لال گول مرچ5-6 عدد
    • بڑی الائچی1-2 عدد
    • بادیان کا بھول2 – 3 عدد
    • لہسن پاوڈر1 چائے کا چمّچ
    • پیاز، کٹی ہوئی1 عدد
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • ادرک لہسن کا پیسٹ1 چائے کا چمّچ
    • ٹماٹر، کٹے ہوئے1-2 عدد
    • آلو، آدھے کٹے ہوئے3 – 2 عدد
    • ہری مرچیں4-5 عدد
    • پانیحسبِ ضرورت
    • کڑی پتہ1 - 2 عدد
    • مٹر500 گرام
    • مرغی کی یخنی150 گرام
    • چاول، بھگوئے ہوئے500 گرام
    • ہری مرچیں5 عدد
    • کھانے کا رنگ1 چائے کا چمّچ

ترکیب

  • ایک برتن میں مکھن ڈال کر گرم کریں، اب اس میں لونگ، کالی مرچ، زیرہ، شاہی زیرہ، دارچینی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں،
  • اب اس میں الائچی، ثابت گول مرچ، بادیان کے پھول، لہسن کا پائوڈر شامل کریں اور اچھی طرح ہلائیں
  • اب اس میں کٹی ہوئی پیاز، نمک، لہسن اور ادرک ڈال کر مکس کریں،
  • اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر مکس کریں۔
  • اب اس میں آلو ڈال کر اچھی طرح مکس کریں،اس کے بعد ثابت ہری مرچیں ڈالیں اور اچھی طرح پکنے دیں۔
  • اب اس میں پانی ڈالیں، کڑھی پتہ شامل کریں اور اچھی طرح ملائیں۔
  • اب اس میں مٹر اور یخنی شامل کریں، اچھی طرح ہلائیں اور 10 سے 15 منٹ کے لیے ڈھک دیں۔
  • اب اس میں چاول شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پانی اور ہری مرچیں ڈالیں، ہلائیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک تین چوتھائی پانی خشک نہ ہوجائے۔
  • اب اس میں دھنیہ ڈال کر 6 سے 8 منٹ تک ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
  • اب چاولوں کو ہلائیں، زردے کا رنگ شامل کریں اور 5 سے 10 منٹ تک کے لیے دم پر رکھ دیں۔
  • مزےدار مٹر پلائو تیار ہے
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)

  • anonymous
    (1 year ago)
    good https://www.urdu-recipes.online/2023/03/Matar%20Pulao-Recipe.html
    جواب