کھانے کے شوقین افراد کے لیے سفر کے دوران ضروری لوازمات۔

کھانے کے شوقین افراد کے لیے سفر کے دوران ضروری لوازمات۔

کھانے کے شوقین افراد کے لیے سفر کے دوران ضروری لوازمات۔

کیا آپ جلد ہی کسی روڈ ٹرپ پر جانے والے ہیں، یا پھر کوئی ایسی لمبی فلائٹ پکڑنے والے ہیں جس کے دوران آپ کو طویل انتظار کرنا ہو اور آپ کا بجٹ بھی محدود ہو؟
اگر ہاں ، تو کھانا آپ کے پیک کرنے کے اہم لوازمات میں سے ایک ضروری چیز ہونی چاہیے۔ جب کھانے اور پیکنگ کی بات آتی ہے تو آپ کے پاس محدود آپشنز ہوتے ہیں۔آپ ایک حد تک چیزیں ساتھ لے جاسکتے ہیں ، کیونکہ  گھر کے پکے ہوئے معمول کے کھانے ڈبوں یا کنٹینرز میں ڈال کر لے جانے کا مشورہ کوئی نہیں دےگا۔
کھانا ساتھ لے جانے کی بنیادی وجہ صرف پیٹ بھرنا نہیں ، بلکہ لمبے سفر کے دوران خود کو توانا رکھنے کے ساتھ ساتھ  ذہنی طور پر بھی تازہ دم رکھنا ہے۔ 
اگر آپ ان لوگوں میں سے ایک ہیں جو سفر کے دوران مختلف اقسام کے کھانوں کے خواہاں رہتے  ہیں تو یہاں  ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ سفر کرتے وقت آپ کو کیا پیک کرنا ہے ؟، کس طرح پیک کرنا ہے ؟ اور اپنے کھانے سے متعلق  فیصلے انتہائی ہوشیاری سے کرنے ہیں۔


1 ۔ اُبلے ہوئے انڈے اور چیز سینڈوچ :
سینڈوچ کو اپنا بہترین دوست بنالیں۔۔ یہ کھانے میں ہلکے، لے جانے میں آسان  اور اس کے ساتھ ہی صحت بخش بھی ہیں۔ یہ بھی اچھا نہیں کہ جانے سے پہلے سینڈوچ تیار کرنے کے لیے آپ ساری رات جاگیں اور خود کو تھکائیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کو  سادہ اور آسان ہی رکھیں اور سخت اُبلے ہوئے انڈے اور چیز کے سینڈوچ تیار کرلیں۔ ڈبل روٹی کے اوپر مایونیز لگا کر آپ ان  کو مزید ذائقے دار بنا سکتے ہیں۔ یاد رکھیں جب سینڈویچ تیار ہوجائے تو اسے آدھا کاٹ لیں تاکہ ان کو رکھنے میں آپ کو مشکل نہ ہو۔



2 ۔ پھل :
پھل ساتھ لے جانے کے لیے آسان ترین اشیاء میں سے ایک ہیں، یہ ایک ایساآئٹم  ہیں جو آپ بغیر کسی پریشانی کے اپنے ساتھ لے جاسکتے ہیں۔ یہ توانائی پہنچانے کے ساتھ ساتھ آپ کا پیٹ بھی بھرا رکھتے ہیں اور بھوک کا احساس نہیں ہونے دیتے۔ بہت سارے مختلف اقسام کے پھل ذخیرہ کیے جا سکتے ہیں جیسے کیلے، آلو بخارے، آڑو، اورنج اور انگور وغیرہ۔ اگر آپ ہماری بات سے تھوڑے سے بھی متفق ہیں تو پھر آپ ان تمام  پھلوں کو کاٹیں اوراپنے سفر کے لیے ان کو ایک ایئر ٹائٹ کنٹینر میں پیک کرلیں۔ یاد رہے کہ مارکیٹ سے پہلے سے کٹے ہوئے پھل نہ خریدیں کیونکہ وہ تازہ پھلوں کے مقابلے میں کافی لمبا عرصہ  پہلے سے ہی اسٹور میں رکھے ہوئے ہوتے ہیں اور ان میں بہت سے جراثیم بھی ہوتے ہیں۔۔



3 ۔ نٹس اور خشک میوہ جات :
سفر کے دوران ہم اکثر مقامی اسٹوروں پر فروخت ہونے والے اسنیکس کا انتخاب کرتے ہیں۔ آپ اس کے بجائے بہت سے گری دار میوے جیسے بادام، مونگ پھلی اور پستے کسی خالی بوتل یا جار میں مکس کر کے رکھ لیں۔ جب بھی بھوک لگنے کا احساس ہو تو انہیں  کنٹینر سے نکالیں اور مزے سے لطف اندوز ہوں۔ جیسا کہ سردی کا موسم ابھی رواں دواں ہے لہٰذا خشک میوہ جات جیسے کاجو، اخروٹ، کشمش کو بھی طویل عرصے تک ذخیرہ کیا جاسکتا ہے۔ 
اگر آپ روڈ ٹرپ پر ہیں اور پیٹ بھرنے کے لیے کچھ پینا چاہتے ہیں تو نیچے دیا گیا لنک وزٹ کریں،اور بڑی سی بوتل میں بادام اور کھجور کا مزیدار شیک بنا کر رکھ لیں۔ یہ آپ کو تازہ دم رکھے گا۔۔
یاد رکھیں: ایئرپورٹ ٹرمینل پر کوئی بھی لیکوئیڈ چیز لیجانے کی اجازت نہیں ہوتی ۔ لہٰذا یہ شیک والا مشورہ  صرف روڈ ٹرپ یا زمینی سفر کے لیے ہے۔



 4۔  گرینولا بارز :
یہ بنیادی اور قدیم ترین لوازمات میں سے ایک ضروری چیز ہے جو صدیوں سے انسان کے ساتھ چلی آرہی ہے اور کافی مشہور ہے اور وہ ہے گرینولا یا انرجی بارز کو آپ سفر کے دوران اپنے ساتھ بڑی آسانی سے رکھ سکتے ہیں۔ یہ تمام غذائی اجزا سے بھرپور ہوتی ہیں اور کسی بھی وقت کھائی جاسکتی ہیں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ بے وقت کی بھوک سے آپ کے معدے سے آوازیں آرہی ہیں اور انرجی لیول کم ہو رہا ہے تو گرینولا بارز کھانوں کے وقفے کے دوران لگنی والی بھوک مٹانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ان میں پروٹین اور فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہ دوران سفر کھانے کا بہترین نعم البدل ہیں۔



 5 ۔ کوکیز اور براؤنیز:
سفر کے دوران آپ میٹھے اسنیکس کو مکمل  نظر انداز نہیں کرسکتے۔ کوئی حرج نہیں کہ آپ خود کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں اور خود کو میٹھی چیزیں نہ کھانے کے لیے قائل کرنے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔ مگر تھوڑا بریک تو چلتا ہے۔ کبھی کبھار کچھ میٹھا کھالینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ کوکیز، براؤنیز ، مفنز اور پریٹزیلز pretzels (خستہ بل دار بسکٹ) سفر کے دوران اپنے ساتھ لے جانے کے لیے سب سے آسان ڈیزرٹس ہیں اور یہ  سب کے پسندیدہ بھی ہوتے ہیں۔ اگر آپ پُرجوش ہیں اور اپنے سفر کے لیے خود سے کچھ بیکنگ کرنا چاہتے ہیں تونیچے دیا گیا لنک وزٹ کریں اور مزیدار براؤنی بنانے کی یہ آسان ترکیب ضرور ٹرائی کریں۔۔



اسٹور کریں، پیک کریں اور ان مزیدار پر لطف چیزوں کو سفر میں اپنے ساتھ لے جائیں۔۔ یاد رہے کہ خود کو ہائیڈریٹ (سیراب) رکھیں ، خالی پیٹ نہ رہیں ، اور سفر کے ان آسان لوازمات سے اپنے ٹرپ کا مزہ دوبالا کریں۔ جن کا بنیادی مقصد آپ کا پیٹ بھرنا نہیں بلکہ دوران سفر دن اور رات کے اوقات میں آپ کو توانا اور تندرست رکھنا ہے۔۔ اگر آپ کچھ اور آئٹمز کو بھی لازمی سمجھتے ہیں تو ان کو بھی اپنے رختِ سفر میں شامل کرسکتے ہیں۔ اپنی  پسند اور دلچسپی کے لحاظ سے فہرست بنائیں اور تمام  ضروری اشیا اپنے ساتھ رکھیں۔
 

null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں