اگر آپ پالک کھانے کے شوقین نہیں ہیں تب بھی ، صحت سے متعلق یہ فوائد جان کر اس کے گرویدہ ہوجائیں گے، یہ فوائد آپ کی رائے کو بدل سکتے ہیں۔ پالک، پتوں والی ہری سبزی ہے جس کی ابتدا پرشیا (ایران) سے ہوئی۔ اس کے فوائد 12 ویں صدی تک پورے یورپ میں لوگوں کو وسیع پیمانے پر معلوم ہونے لگے ، اور یہ سبزی اپنی خوبیوں کی وجہ سے آج تک مشہورہے۔ آمرنت خاندان سے تعلق رکھنے والی یہ سبزی چقندر، قینوا، (ایک بُوٹی کا نام ہے جِس کے بیج کھائے جاتے ہیں) اور سفید چقندر سے بہت قریب سے تعلق رکھتی ہے ، یہ سب پالک کی غذائی فوائد کی چھتری کےنیچے آتے ہیں۔۔
سو گرام پالک کے اندر یہ اجزا موجود ہوتے ہیں:
پانی : ٪ 91
پروٹین : 2.9 گرام
کاربز (کاربو ہائیڈریٹس) : 3.6 گرام
چینی : 0.4 گرام
فائبر: 2.2 گرام
فیٹ (چربی): 0.4 گرام
ذریعہ: healthline.com/
یہ سمجھنے کیلئے کہ ان اعداد و شمار کی حقیقت کیا ہے، کوئی بھی موجودہ اعدادوشمار میں شامل غذائی اجزاء کا مطالعہ کرسکتا ہے ۔ان پر تحقیق کریں ان کے بارے میں جانیں کے کس چیز کی مقدار کتنی ہے۔ کاربوہائڈریٹس بنیادی طور پرحل نہ ہونے والے صحت بخش فائبر پر مشتمل ہوتے ہیں۔ جو آپکے ہاضمے کے نظام کو فروغ دیتا ہے اور قبض کی شکایت بھی دور کرتا ہے۔ پالک میں موجود وٹامنز میں وٹامن اے ، سی ، کے ون شامل ہیں ، جس میں سے ہر ایک انفرادی طور پر مدافعتی نظام کو بہتر بنانےمیں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔ اس میں فولک ایسڈ ، آئرن اور کیلشیئم کی شکل میں دیگر معدنیات بھی موجود ہیں جو جسم کے اندر ٹشوز کی تشکیل اور ہیموگلوبن تیار کرنے کے لیے ضروری ہیں تاکہ ان ٹشوز کو آکسیجن فراہم کرسکیں جس کی ان کو ضرورت ہوتی ہے۔
پالک کے مخصوص اور نمایاں فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔
ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے:
چونکہ پالک میں وٹامن کے وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ، لہذا اوسٹیوکلسن کی پیداوار ہڈیوں کو ان کو مطلوبہ کیلشیم فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔ اس کےعلاوہ ہڈیوں کو طاقت فراہم کرنےوالے دوسرے وٹامن میں، وٹامن سی، وٹامن ڈی، پوٹاشیم اور میگنیشیم شامل ہیں جو سب پالک میں موجود ہوتے ہیں۔
بینائی کیلئے فائدہ مند:
پالک میں زیکس انتھین ، لیوٹن اور کلوروفل موجود ہوتا ہے ، ان سب سے بینائی کو بہتر بنانے اور قوت مدافعت کے نظام کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔ ان میں موجود پگمنٹ کی زائد مقدار آنکھ میں ریٹینا میں محفوظ ہوجاتی ہے ، جو آنکھوں کو سورج کی تیز شعاوں سے بچاتی ہے،اور آنکھوں کو سورج کی سخت کرنوں سے بچانے کے لیے ڈھال کا کام کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ، یہ پگمنٹ میکیولر ڈی جنریشن کے خطرے کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے ، جو لوگوں میں اندھے پن کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ہے۔
بلڈ پریشر اور دل کے فوائد :
پالک میں موجود نائٹریٹ کی مقدار زائد(ہائی) یا کم(لو) بلڈ پریشر کومستحکم کرنے اور دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے کے لئے جانی جاتی ہے۔ لیوٹن کی موجودگی ہمارے دل کے گرد شریانوں کی دیواروں کو مضبوط کرتی ہے ، اور اس کے نتیجے میں دل کے دورے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔
خراب جراثیم کو دور کرتا ہے:
پالک میں وٹامن اے بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جو خطرناک یا خراب جراثیم کو جسم سے دور رکھتا ہے۔ جس کی وجہ سے، موسمی بیماری یا بیکٹیریل انفیکشن لگنےکا خطرہ کم ہوجاتا ہے،اور کسی کو اچانک بیمار ہونے کا خدشہ نہیں ہوتا۔ یہ وٹامن ، اضافی طور پر ، بالوں اور جلد کے ٹشوزکے لئے بھی فائدہ مند ہے ، جودونوں کوتر و تازہ اور نم رکھتا ہے۔
اگر آپ نہیں جانتے کہ پالک کو کس طرح پکانا چائیے تو ، ذیل میں درج کچھ مزیدارتراکیب ضرور ٹرائی کریں :
پالک پنیر (کاٹیج چیز کے ساتھ پالک)
پالک دال (پالک دال کے ساتھ)
اب جب کہ آپکو پالک میں چھپے فوائد اور غذائی اجزاء کے بارے میں پتہ چل گیا ہے تو، اپنے اسٹور کی جانب جائیں اور اس کو بنانے کیلئےدرکار سامان نکال کر پکانا شروع کردیں۔اس بات کا خیال رکھیں کہ اس کے پتوں کو ایئر ٹائٹ کنٹینر میں ڈال کر فرج میں محفوظ کریں تاکہ وہ تازہ رہیں ، اورآپ وقت پڑنے پر اپنے پسندیدہ مصالحوں کا تڑکہ لگاتے ہوئے شانداراور لاجواب ڈش سے لطف اٹھا سکیں۔خوشی خوشی پکائیں!
اپنی رائے دیں