پالک دال

(12983 وِیوز)

یہ دال کی ایک ایسی ڈش جسے پالک اور مسالے ملا کر بنایا جاتا ہے جو اس کے ذائقے کو ایک نئی رونق بخشتا ہے۔ پالک ایک صحت بخش اور مزےدار سبزی ہے۔ اس ڈش میں ڈالے گئے لہسن کے ٹکڑے اسکی مہک اور مزے میں مزید چار چاند لگا دیتے ہیں۔ یہ چاول اور روٹی دونوں کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 20 Min
  • 7 Likes

اجزاء

    • خوردنی تیل چار کھانے کے چمچ
    • لہسن کے کٹے ہوئے جوے چار عدد
    • کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    • لونگ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    • چار چینی دو عدد
    • ٹماٹر، کٹے ہوئے دو عدد
    • پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
    • پسی ہوئی ہلدی آدھا چائے کا چمچ
    • نمک حسب ذائقہ
    • ٹماٹر کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • مونگ کی دال بھگوئی ہوئی تین کپ
    • گرم مسالا آدھا چائے کا چمچ
    • پسا ہوا دھنیا آدھا چائے کا چمچ
    • چکن پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • پانی حسب ضرورت
    • تیکھی ہری مرچیں چار سے پانچ عدد
    • کٹی ہوئی پالکآدھا کلو گرام 500 گرام

ترکیب

  • ایک چھوٹے برتن میں خوردنی تیل ڈال کر اسے گرم کریں، پھر اس میں کٹا ہوا لہسن، کالی مرچ، لونگ اور دارچینی ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں پسی ہوئی لال مرچ، ہلدی، نمک اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔
  • اب اس میں بھگوئی ہوئی دال ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں گرم مسالا، پسا ہوا دھنیا اور چکن پائوڈر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پانی اور ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور ڈھکنا دے کر 8 منٹ تک دم دے دیں تاکہ دال اچھی طرح گھل جائے۔
  • اب اس میں ابلی ہوئی پالک ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔
  • اب اس میں پانی ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور ڈھکنا دے کر ہلکی آنچ پر 5 سے 8 منٹ کے لیے دم دے دیں۔
  • گرما گرم مزے دار پالک دال تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)