رمضان 2010: کورونا وائرس وبا کے دوران روزہ رکھنے کیلئے اہم مشورے:

رمضان 2010: کورونا وائرس وبا کے دوران روزہ رکھنے کیلئے اہم مشورے:

رمضان 2010: کورونا وائرس وبا کے دوران روزہ رکھنے کیلئے اہم مشورے:

اس میں کوئی شک نہیں کہ اس سال رمضان بہت مختلف ہے اور یہ لاک ڈاون صورتحال کو مزید مشکل بنا سکتا ہے۔ اس طرح کے حالات بوریت پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں ، جس کا نتیجہ بالآخر بھوک کی صورت میں نکلتا ہے۔ اس کے علاوہ ، اس صورتحال میں جب ہماری زندگیاں خطرے میں  ہیں تو ، طویل عرصے تک نہ کھانے اور نہ پینے سے دفاعی نظام کمزور ہوسکتا ہے ، جس سے صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


اس ماہ مبارک کو آسان بنانے اور مشکلات کو کم کرنے کیلئے،ہم نے کچھ مشوروں کی فہرست تیار کی ہے جوآپ کو اس وبا کے دوران روزے رکھنے میں مدد فراہم کریں گے۔
:سحری پیٹ بھر کر کھائیں
ہم آپ کو مشورہ دیں گے کہ کوئی ایسی چیز کھائیں جو آپ کا پیٹ بھرا ہوا رکھے جس سے آپ کا پورا دن اچھا گزرے اور افطار تک آپ تازہ دم اور توانا رہیں۔۔ایسی سحری کھائیں جس میں فائبر کی مقدار زیادہ ہو ، چونکہ وہ آہستہ آہستہ توانائی فراہم کرتے ہیں ، لمبے عرصے تک آپ کا پیٹ بھرا ہوا رکھتے ہیں۔ کچھ عام مثالوں میں جو ، روٹی ، پروٹین اور پھل شامل ہیں۔


        :نمکین کھانوں سے پرہیز کریں
جتنا ہوسکے نمکین کھانوں سے بچیں کیونکہ ان سے نہ صرف آپ کو پیاس زیادہ لگتی ہے ، بلکہ  ضرورت سے زیادہ نمک صحت کے کچھ شدید مسائل پیدا کرسکتا ہے۔ اضافی نمکیات آپ کی طبعیت خراب کرسکتی ہے،کیونکہ آپ کو پورا دن روزے میں  گزارنا ہے۔ یہ ہائی بلڈ پریشر اور دل کے کئی امراض کا سبب بن سکتا ہے ، جو آج کل جاری اس وبا کی صورت میں آپ کے لیے مزید پریشان کن ہوسکتا ہے۔۔


:اپنے جسم میں پانی کی مقدار کا خاص خیال رکھیں
رمضان میں اکثر لوگوں کو جسم میں پانی کی کمی ہوجانے کی شکایت رہتی ہے، روزے کی حالت میں سارا دن کچھ کھائے پیے بغیر ، ڈی ہائیڈریشن کے مسئلے کا سامنا کرنا عام بات ہے ۔ روزے سے پہلے اور بعد میں مناسب خوراک نہ لینے سے اپنے مدافعتی نظام کو کمزور محسوس کرنا معمول ہے ۔ کوشش کریں روزہ رکھنے سے پہلےزیادہ سے زیادہ  پانی پیئں یا وہ مشروبات استعمال کریں  جن سے آپ کی قوت مدافعت میں اضافہ ہو یا پھر ایسی چیزیں کھائیں جو آپ کو توانا رکھیں۔
رمضان میں خود کو سیراب رکھنے کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، یہاں کلک کریں۔


:خود کو مصروف رکھیں 
ہم جانتے ہیں کہ موجودہ  لاک ڈاؤن کی صورتحال میں خود کو مصروف رکھنا کوئی آسان کام نہیں ۔ باہرنہ جانا اوردیگر انسانوں سے رابطہ کرنے میں محتاط رہنا ہم سب کو عجیب (اینگزائٹی)کیفیت میں مبتلا کررہا ہے، اور پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔ یہ ہماری ذہنی اور جسمانی صحت کیلئے موزوں نہیں ہے اور روزوں میں یہ کیفیت اور بھی شدت اختیار کرجاتی ہے۔ یہ سر درد اور گھبراہٹ (پریشانی) کا سبب بن سکتا ہے۔ اس صورتحال سے بہترین طریقے سے نمٹنے کیلئے، خود کو مصروف رکھیں جس کیلئے ورزش کی کلاسز لیں، کھانوں کی مزیدار اور نئی تراکیب ٹرائی کریں، یا اپنے مذہب  کے بارے میں مزید جانیں ،یا انٹرنیٹ پر موجود  نئے کورسز کا مطالعہ کریں۔ ان تمام سرگرمیوں اور اضافی کاموں کے ساتھ ،آپ کو کھانے کا خیال بھی نہیں آئے گا اور روزے کا وقت بھی بہترین گزرے گا۔

رمضان المبارک اس سال یقینی طور پر ایک چیلنج کی مانند ہے، گھر میں رہتے ہوئے بھی حفاظتی انتظامات، اور احتیاطی تدابیرہماری اولین ترجیح میں سے ہیں ۔ ہم امید کرتے ہیں یہ مشورے آپ کیلئے آسانی پیدا کریں گے، اور بقیہ پورے مہینے میں آپ کے لیے نہایت کار آمد ثابت ہونگے۔ محفوظ رہیں اور روزے اچھے سے گزاریں! 
 

not null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

مترجم : کامران شاہ

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (1)

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں