رمضان المبارک میں خود کو سیراب رکھنے کے پانچ مشورے:

رمضان المبارک میں خود کو سیراب رکھنے کے پانچ مشورے:

رمضان المبارک میں خود کو سیراب رکھنے کے پانچ مشورے:

پانی آپ کی روزمرہ زندگی کاایک اہم حصہ ہے، مگر رمضان المبارک کے دوران  اکثر لوگ یہ چیز بھول جاتے ہیں۔ اس مقدس مہینےکےدوران، بہت سےلوگ یہ بھول جاتےہیں کہ صبح کےوقت مناسب مقدارمیں پانی کااستعمال کرنا کتناضروری ہےتاکہ آپ کاجسم پورےدن میں پانی کی کمی اورسستی محسوس نہ کرے۔ صحیح مقدار میں پانی نہ پینے سے ، نہ صرف روزہ رکھنامشکل ہوسکتاہے،بلکہ آپ کی صحت کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے اس لیے یہ انتہائی خطرناک ہے۔ 


اگرآپ ان لوگوں میں سےہیں جوروزےسےپہلے مناسب مقدارمیں پانی کااستعمال کرنابھول جاتےہیں تو، ہم نے آپ کیلئے اس مسئلے کا حل نکال لیا ہے۔ آپ اپنی روزمرہ کی زندگی میں یہ آسان باتیں اپنا کر، اس پریشانی کو دور کرسکتےہیں۔ ہم یہاں پانچ آسان تجاویزکےساتھ حاضرہیں جورمضان المبارک میں آپ کوہائیڈریٹ رکھنےمیں مدد کرسکتی ہیں۔


 پانی پینے کا ایک وقت متعین کرلیں:

روزے کے دوران ایک چیز جو آپ کے سر پر سوار رہتی ہے وہ پانی ہے۔ مگر کسی نہ کسی وجہ سے جب ہمارا روزہ افطار کرنے کاوقت آتا ہے تو ہم پانی کو تقریباً نظر انداز کردیتے ہیں۔ اس پر قابو پانے اور اس مسئلے کا حل نکالنے کیلئے ان طریقوں  پر غور کریں جن کے ذریعے  آپ  آسانی سے اپنے پانی پینے کی مقدار کو ناپ سکیں۔ صبح سے  شام تک کم سے کم 8 سے دس گلاس پانی ضرور پینا چاہیے۔ سب سےبہترکام جو آپ کرسکتےہیں وہ یہ ہےکہ روزہ افطارکرتےوقت ایک یادوکپ پانی پی لیں، اور پھر بقیہ پانی کی مقدار رات بھر میں پوری کر لیں نہ کہ سارا پانی ایک ہی ساتھ پی لیں۔۔

 چینی والےمشروبات سےپرہیزکریں:
یہ ایک معمول کی اور عام بات ہے کہ لوگ روزہ افطارکرنےکےلیےپانی کےبجائےمیٹھےمشروبات کاانتخاب کرتے ہیں۔ میٹھے مشروبات اور سافٹ ڈرنکس وقتی طور پر آ پ کو اپنی پیاس بجھانے کا احساس تو دے سکتی ہیں، جبکہ آپ کو یہ بھی لگ سکتا ہے کہ آپ کی انرجی (توانائی) میں اضافہ ہوگیا ہے مگر اصل میں ایسا ہوتا نہیں ہے،اسطرح کےمشروبات صرف عارضی ذائقے پر مبنی ہوتےہیں۔ یہ عارضی طور پر توانائی کو فروغ دینے کا باعث بنتے ہیں، بنیادی طورپربلڈشوگرمیں اضافےکی وجہ سےجو ان مشروبات کی وجہ سےہوتاہے۔ چینی جو اضافہ آپ کے بلڈ شوگر لیول میں کرتی ہےوہ بعد میں پانی کی کمی کی بڑی مقدارکاباعث بن سکتا ہے۔ اس سے آپ کو ڈی ہائیڈریشن کا خدشہ رہتا ہے جو آپ کی صحت کے لیے صحیح نہیں۔ اگر آپ بہت سارا پانی پینے کے عادی نہیں ہیں تو پھر اس کا بہترین نعم البدل تازہ جوس اور سلش ہیں، آپ اپنے پانی میں پودینہ اور لیموں بھی شامل کرسکتے ہیں، اس سے آپ کو یقینی اضافی توانائی ملے گی۔

    کیفین سےاجتناب کریں :
بہت سے لوگ کیفین نہیں چھوڑ سکتے اور افطار کے فوراً بعد اس کے پیچھے بھاگتے ہیں جو بدترین چیزوں میں سے ایک  ہے۔ چائےیا کافی کے بجائے اگر آپ کا کچھ گرم مشروب پینے کا دل کررہا ہے تو کیفین سے پاک انفیوژن ڈرنک، یا کم کیفین اورصحت مندآپشن والے مشروبات کا انتخاب کریں جیسے سبز چائے یا سفید پتوں والی چائے۔ گرمیوں میں چیزیں آسان ہوجاتی ہیں اور قدرتی طورپرآپ کاجسم ٹھنڈے مشروبات کی خواہش کرتاہے، لہٰذا زیادہ مقدار میں پانی پینا آپ کے جسمانی نظام کے لیے زیادہ موزوں ہوگا۔

  پھلوں سے اپنے جسم میں موجود پانی کی مقدار بڑھائیں:
سب سے بہتر پانی ہے اور اس کا نعم البدل آپ کے پسندیدہ پھل ہیں تاکہ آپ کو کچھ اضافی ذائقہ حاصل ہوسکے۔  
عام طورپر پھلوں میں نہ صرف پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے،بلکہ ان میں فائبربھی کافی زیادہ ہوتاہے،جوآپ کوہائیڈریٹڈ،مکمل رہنےاورمعدنیات رکھنےمیں مددفراہم کرےگا جس کی ضرورت آپ کےجسم کو طویل عرصے کے روزےرکھنےکےبعد درکارہے۔ جو آپ کے جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتے۔۔ آپ کا پیٹ بھرا ہوا رکھتے ہیں اور ایسے منرلز ہوتے ہیں جن کی گھنٹوں طویل کے روزے کے بعد آپ کے جسم کو ضرورت ہوتی  ہے۔ تربوز اور کھیرا انفیوژڈ پانی کےلیےبہترین آپشنزہیں۔


 تخم بلنگا کا پانی :
آپ کے جسم کو سیراب رکھنے، پانی کی کمی کو برقرار رکھنے اور نشوونما کیلئے تخم بلنگا کے بیج لاجواب ہیں۔ اس میں کیلشیم، پروٹین اور فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔اس میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کے ساتھ پانی جذب رکھنے کی بھی صلاحیت ہوتی ہے جو آپ کو تا دیر ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔ روزہ کھولنے کے بعد اس کا استعمال ایک بہترین انتخاب ہے۔ چونکہ یہ کافی ٹھنڈے ہوتےہیں اس لیے اس کا پانی پینے سے آپ کو طمانیت اور فرحت کا احساس ہوتا ہے اور اس کے استعمال سے آپ اپنا پیٹ بھرا ہوا محسوس کریں گے۔

یاد رکھیں رمضان کا مہینہ آپ کو آپ کی زندگی کےتمام پہلوؤں میں بہتری پیدا کرنے کا درس دیتا ہے۔ ان تجاویزکودھیان میں رکھیں اورپانی کومناسب مقدار میں پینےکی کوشش کریں، تاکہ آپ روزے کے طویل اوقات میں بھی خود کو ہائیڈریٹ اورتوانائی سےبھرپورمحسوس کریں۔ تو سیراب رہیں اور اپنے روزے اچھے سے گزاریں!

not null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

مترجم : سید کامران علی شاہ

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں