پہلے ہی رکن ہیں۔؟ لاگ ان کریں۔
Log in.
Continue as guest
اگرچہ کباب روایتی طور پر مشرق وسطیٰ کے ممالک میں سب سے زیادہ کھائے جاتے ہیں، لیکن پاکستانی باشندے کباب سے کبھی دستبردار نہیں ہوتے۔
کبابوں کی پسندیدگی پاکستان میں روزِ اول سے سرِ فہرست ہے اور اتنے برسوں میں مزیدار کباب ایک بہت ہی جانا پہچانا پاکستانی پکوان بن چکے ہیں۔، کراچی میں واقع غفار کباب ہائوس کا کھانا بالکل ویسا ہی ہے جو آپ چاہتے ہیں۔ ہمارا مشورہ ہے کہکراچی والوں کویہاں کے مزیدار کباب اور دیگر پکوان ضرور چکھنے چاہئیں۔ غفار کباب ہائوس کا مہکتا ہوا مزیدار کھانا مسالہ دار، تازہ اور گرماگرم پیش کیا جاتا ہے۔ ہر نوالہ ایسا کہ آپ کے منہ میں پگھلتاجائے۔ غفار کباب ہائوس کا زبردست مسالوں اور ماہر باورچیوں کی کاری گری کے ساتھ پکا ہوا لذیذ کھانا آپ کو کبھی ناامید نہیں کرے گا۔ گولا کباب سے لے کر چکن ملائی بوٹی تک جو کُرکُرے، خستہ اور گرماگرم پراٹھے کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ اگر آپ مٹن کے پرستار ہیں تو یہاں کا مٹن بن کباب آپ کو ضرور پسند آئے گا جو بظاہرسادہ ہے لیکن اتنا ہی مزیدار ہے، جس میں تازہ بن کے درمیان مٹن پیٹی اور چٹنی سینڈویچ کی جاتی ہے۔
غفار بن کباب کا کھانا آپ کو گھر کے کھانے جیسا مزہ دیتا ہے مگر یہاں کا ماحول آپ کی شام کو خوشگوار بنادیتا ہے۔ اگر آپ کراچی میں رہتے ہیں، تو اس جگہ کے مزیدار کھانے ضرور آزمائیں۔
پی ای سی ایچ ایس میں اپنی مرکزی شاخ کے ساتھ غفار کباب ہائوس ایک زبردست فوڈ پوائنٹ ہے، ان کی دوسری برانچ ڈیفنس بخاری، فیز 6 کے قریب واقع ہے
کراچی کے کھانے کے لیے آپ کے کھانے کے استاد
مترجم : Kamran Shah
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فوڈ ٹریبیون
اپنی رائے دیں