آج کل کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہُوا ہے ۔ چاروں طرف یہ وبا پوری طرح پھیلی ہوئی ہے۔COVID-19 کے سبب دنیا بھر میں لوگوں نے قرنطینہ میں پناہ اختیار کرلی ہے یا خود کو گھروں میں بند کرلیا ہے تاکہ صورت حال قابو میں آجائے اور اس مشکل وقت سے جلد نکلا جاسکے۔ ہماری معمول کی زندگی جیسے رک سی گئی ہے، اور ہم نہ چاہتے ہوئے بھی زیادہ تر وقت اپنے گھروں پر ہی گزار رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ صحت مند طرز زندگی کی جانب راغب ہونے اور کھانے پینے کی عادات پر غور کرنے کا یہی مناسب وقت ہے۔ مزید یہ کہ، کوروناوائرس سے لڑنے کے لئے خود کو تنہائی میں رکھنا اور گھروں میں رہنا ایک مناسب احتیاط ہے، لیکن یہ سب کچھ کافی نہیں ہے۔ اپنےکھانےکی عادات میں تبدیلی لانا، متوازن غذا اور خوراک لینے کے ساتھ ساتھ خود کوہائیڈریٹ (سیراب) رکھنا ، یہ سب چیزیں بھی COVID-19 کے خلاف لڑائی میں نہایت کارآمد ثابت ہونگی۔
ہم یہاں آپ کو خوراک اور غذائی اجزا کے بارےمیں کچھ مشورے دینےکے لیے حاضر ہیں، جن پر آپ کو قرنطینہ کے دوران عمل کرنا چاہیے۔
1. متوازن اورمتنوع غذا کھائیں:
پہلا اورسب سےاہم مرحلہ مختلف پھلوں اور سبزیوں کےساتھ متوازن غذا لیناہے، کیونکہ یہ آپ کےمدافعتی نظام کو بڑھانے کا ایک بہترین ذریعہ ہیں، جو کوویڈ 19 کو روک سکتا ہے یاعلاج کر سکتا ہے۔ اس بات کویقینی بنائیں کہ آپ بہت سارے پھل، سبزیاں، اناج، صحت مند فیٹس اور پروٹین کے ساتھ متوازن غذا کھا رہے ہیں۔ ان تمام چیزوں کو شامل کرنا تمام ضروری غذائی اجزاء حاصل کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے، جواچھی صحت اورصحت بخش مدافعتی نظام کے لئے بہت ضروری ہیں۔ گھرمیں رہنا شاید ہمارے لیے سستی اور تھکاوٹ کا باعث بھی بن سکتا ہے، لیکن متوازن غذا کھانے سے یقینا ہماری توانائی متوازن رہے گی اور یہ ہمیں کورونا وائرس بھی حملہ آور نہیں ہو سکے گا۔
2۔ خود کو سیراب(ہائیڈریٹ) رکھیں:
خود کو ہائیڈریٹ رکھنا، جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دینا بھی مجموعی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ یہ نہ صرف ایک مستحکم، صحتمند زندگی کو برقرار رکھنے میں ہماری مدد کرتا ہے، بلکہ پانی کی مناسب مقدار آپ کےمدافعتی نظام کے لیے بھی فائدہ مند ہے جواس وبائی مرض کے دوران انتہائی ضروری ہے۔ اگر آپ زیادہ پانی نہیں پیتے ہیں تو آپ اپنے گلاس میں لیموں، کھیرا، پودینے کے پتے یا بیری شامل کرلیں، جو آپ کو ترو تازہ کردے گا۔ ایک اور مشروب جوآپ کےمدافعتی نظام کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے وہ تربوز کا شربت ہے، کیونکہ یہ پانی پرمبنی پھل ہے اور یہ بدن میں پانی کی کمی دور کر کے راحت پہنچانے کے لیے بہترین چیز ہے، اور آپ کے جسم کو ضروری نشو ونما فراہم کرے گا۔۔۔
ذائقہ دار تربوزکے شربت کی ترکیب جاننےکیلئے دیا گیا لنک وزٹ کریں۔
3 ۔ محفوظ اور صاف ستھرا کھانا کھانے کی عادت اپنائیں:
آج کل تمام ضروری حفاظتی اقدامات لینا بہت ضروری ہو یا ہے۔ اس وقت تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیارکرنا بہت ضروری ہے۔ اگرچہ فی الحال، اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ کورونا وائرس
کھانے کے ذریعہ بھی پھیل سکتا ہے، مگر احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ کھانےسے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خطرےکو کم سے کم کرنے کے لیے کھانے کی حفاظت کے مناسب طریقے اور احتیاط ہی بنیادی چیز ہے۔ ہم آپ کو مشورہ دیں گے کہ آپ باہر کا کھانا آرڈر کرنا چھوڑ دیں،اورحفظان صحت کےاصولوں کے مطابق اپنے گھر کے پکے ہوئے کھانے کاانتخاب کریں۔ اس بات کویقینی بنائیں کہ آپ کھانا پکانے سے پہلے اور اس کے بعد اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح سے دھوئیں، استعمال کی جانے والی سبزیوں کو دھولیں، جہاں کھانا پکا رہے ہیں وہ جگہ بھی صاف ستھری رکھیں اور کھانا پکانے کےعمل کے دوران استعمال ہونےوالی سطحوں اور اشیاءکوجراثیم سے پاک رکھیں۔
۔ سُوپ بہترین ہیں:4
سال کےاس موسم میں سوپ کا استعمال کرنا آپ کو شاید گرم لگے،مگر مطالعے سے پتہ چلتا ہےکہ خود کوCOVID-19 سے بچانےکےلئے سوپ ایک بہترین غذا ہے۔ اس میں پانی اور پروٹینز کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جوآپ کے مدافعتی نظام کے لیے انتہائی حیرت انگیز ہے۔ اپنےروزانہ کے کھانے میں سوپ کو شامل کرنے کی کوشش کریں کیونکہ یہ اسوقت آپ کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔ یخنی بھی ہمارے مدافعتی نظام کوفروغ دینےکے لیےایک انتہائی مفید آپشن ہے۔
مزیدار ٹماٹرکے سوپ کی ترکیب جاننے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
5 ۔ صحت مند فیٹس پر نظر رکھیں:
جیسا کہ ہم سب گھروں پر پھنسے ہوئےہیں،ایک عادت جس میں ہم سب ہی اچھے ہیں وہ اضافی اور زیادہ کھانے کی ہے۔ معمولی سی حدتک بھی اس عادت پرقابو پانےاور اس عادت سے بچنے کیلئے سب سے پہلے جنک فوڈ سے مکمل اجتناب کریں اور صحتمند فیٹس کواپنی روزانہ کی غذامیں شامل کریں۔ ان اشیاء میں گری دارمیوے، ایواکاڈو،مچھلی اورتازہ غذائیں (بنا پراسیس کیئے) شامل ہیں جوآپ کا پیٹ بھی بھرا ہوا رکھتی ہیں، بھوک بھی محسوس نہیں ہونے دیتی اورآپ کےجسم پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں۔
ہم سمجھ سکتے ہیں کہ آپ سب کے لئے زندگی کس طرح تبدیل ہوگئی ہے۔ اب کچھ وقت اپنے طرز زندگی کو آسان بنانے میں صرف کریں، کھانےکی ان صحت مند عادات کواپنائیں اورخود میں ایک تازہ اورمثبت تبدیلی دیکھیں۔ آخر میں آرام سے بیٹھ جائیں، انتظار کریں،اوران طبی ماہرین اور عملے پراعتماد رکھیں جوہمیں اپنے پیروں پرکھڑاکرنےکےلئے سخت محنت کر رہے ہیں۔
اپنی رائے دیں